الیکشن ٹریبونل سے وزیر داخلہ بلوچستان ڈی نوٹیفائی، وزارت کا قلمدان کالعدم

ن لیگی امیدوار کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج

سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روزبھی اضافہ،2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ

ہری پور میں ایڈیشنل سیشن جج پر حملہ کے3 ملزمان گرفتار

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وفاقی محتسب کے علاقائی دفاترقائم ہوں گے

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق، 20 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

الیکشن ٹریبونل سے وزیر داخلہ بلوچستان ڈی نوٹیفائی، وزارت کا قلمدان کالعدم

کوئٹہ(پی پی آئی) الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے پی بی 36 کے متنازعہ قرار دیئے جانے والے 7 پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیالانگو کے وزارت داخلہ کا قلمدان بھی کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ ضیا  لانگو کے خلاف حلقہ پی بی 36 سے جے یو ائی کے امیدوار میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ ی جبکہ ضیا لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی کیس کی پیروی کی۔

مزید پڑھیں

ن لیگی امیدوار کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج

اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ن لیگی امیدوار کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کے معاملے کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کے کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کی اپیل خارج کردی گئی،پی پی آئی کے مطابق  فیصلہ کے نتیجے میں حلقے سے تحریک انصاف کے منتخب امیدوار سعد اللہ بلوچ رکن قومی اسمبلی برقرار رہیں گے۔

مزید پڑھیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روزبھی اضافہ،2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ

کراچی(پی پی آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ کے بعد سونا 2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا، جس کے  بعد  سونے  کی قیمت2 لاکھ 61 ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2512 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں

ہری پور میں ایڈیشنل سیشن جج پر حملہ کے3 ملزمان گرفتار

ہری پور (پی پی آئی)ہری پور پولیس  نے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید  پر حملہ کے مقدمے میں نامزد چار ملزمان میں سے تین کو گرفتار کرلیا ہے،مسلح ملزمان نے ہری پور کے علاقے چھہر شریف میں ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ زخمی ہونے والے اپر و لوئر کوہستان کے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید ٹراما سینٹر ہری پور سے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہری پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے  چوتھے ملزم  کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں غیور، جہانگیر اور شہباز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وفاقی محتسب کے علاقائی دفاترقائم ہوں گے

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وفاقی محتسب کے علاقائی دفاترقائم ہوں گے۔  یہ بات وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جلد ہی وفاقی محتسب کے نئے علاقائی دفاتر کھولے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق، 20 زخمی

تہران(پی پی آئی)ایران میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 28 افراد کے جاں بحق ہونے اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے زیارات کیلئے ایران جانے والے زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق بس میں سوار 53 زائرین میں سے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔

مزید پڑھیں