یوٹیلیٹی ا سٹورز پر سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین تک محدود

 پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ  فاو کی 7ویں برسی منائی گئی

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم آج وطن واپس پہنچیں گے

 اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3 ارب ڈالر موصول

فری عافیہ،یوم آزادی ریلی“میں عوام بھرپور شرکت کریں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب پرنظر ثانی کرکے کمی کی جائے:سیلری الائنس کا وزیراعظم کو خط

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

یوٹیلیٹی ا سٹورز پر سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین تک محدود

کراچی(پی پی آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کے لئے اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں متعدد اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہیں، ان میں آٹا عام صارفین کے لئے مارکیٹ کے مقابلے میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 2740روپے فی 20کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1885روپے 86پیسے قیمت ہے۔ اس طرح یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا854روپے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ ٹوٹا باسمتی چاول 15روپے 92پیسے فی کلوگرام، دال مسور 6روپے 70پیسے فی کلوگرام، چینی 8روپے 25پیسے فی کلوگرام، سپر باسمتی چاول16روپے 30پیسے فی کلوگرام اور سیلا چاول 40روپے 21پیسے فی کلوگرام اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ دال چنا 79روپے 78پیسے فی کلوگرام، گھی من پسند تین روپے 71پیسے فی کلوگرام اور سفید چنا 9روپے5پیسے فی کلوگرام یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستے فروخت ہو رہے ہیں۔ حکومت نے وزیراعظم پیکچ کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی دی ہوئی ہے اور ان کو رعایتی قیمت پر اشیاء فراہم ہورہی ہیں جبکہ عام صارفین کو سبسڈی کی یہ سہولت حاصل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

 پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ  فاو کی 7ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی) طب کے شعبے سے وابستہ پاکستان کی مدر ٹریسا، ڈاکٹر رُتھ فاو کو دنیا سے رخصت ہوئے 7 برس بیت گئے۔ڈاکٹر رتھ فاؤ 8 مارچ 1960 میں پہلی بار پاکستان آئیں، اس وقت جب پاکستان میں کوڑھ کے مریض کو اچھوت سمجھا جاتا تھا، ایسے وقت میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون ڈاکٹر نے جذام کے پاکستان سے خاتمے کیلئے اپنی تمام زندگی وقف کر دی۔جرمن ڈاکٹر روتھ فاؤ نے نیشنل لیپریسی کنٹرول پروگرام کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا۔کراچی کے علاقے صدر میں ’میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر‘ کی بنیاد رکھی، انہوں نے اپنی تمام تر محبت ان مریضوں کو دی جنہیں ان کے اپنے بھی چھوڑ دیتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر رتھ فاؤ کی شب و روز کوششوں کے نتیجے میں عالمی ادارہ صحت نے 1996 میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض سے پاک ملک قرار دے دیا، انہیں پاکستان میں ستارہ قائد اعظم اور ستارہ ہلال ایوارڈ سے نوازا گیا۔جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ نے انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگی کے 57 برس وقف کئے۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کا انتقال 10 اگست 2017ء کو کراچی میں ہوا، ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر رتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک اور سول اسپتال کراچی کو ان سے موسوم کیا گیا۔

مزید پڑھیں

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم آج وطن واپس پہنچیں گے

لاہور(پی پی آئی)پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کل وطن واپس پہنچیں گے۔قومی ہیرو پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے پیرس سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔ارشد ندیم براستہ دبئی کل رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیاجائیگا۔

مزید پڑھیں

 اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3 ارب ڈالر موصول

کراچی (پی پی آئی) ایک ماہ کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3 ارب ڈالر موصول ہوئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران  بیرون ملک مقیم کارکنان کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں سال بسال 47.6 فیصد نمو دیکھنے میں آئی اور ترسیلاتِ زر کا حجم 3 ارب ڈالر رہا۔جولائی 2024ء میں ترسیلات زر کی رقوم کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (761.1 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (611.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (443.5 ملین ڈالر) اور امریکہ (300.1 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

فری عافیہ،یوم آزادی ریلی“میں عوام بھرپور شرکت کریں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

 کراچی (پی پی آئی) گلوبل عافیہ موومنٹ کی جانب سے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پرمنگل13 اگست کی شب 10بجے فائیواسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد پر ”فری عافیہ -یوم آزادی ریلی“کا انعقاد کیا جائے گا۔ عافیہ موومنٹ میڈیا سیل کے مطابق گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہدایات پراس سال بھی یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔اس ریلی کی بنیادی تھیم ”آزادی کو عزت دو… بیٹی کو رہا کراؤ“ ہے۔یوم آزادی کی شب شہر کے مختلف علاقوں سے ”فری عافیہ -یوم آزادی ریلی“کے شرکائفائیو اسٹار چورنگی پر جمع ہوں گے، ٹھیک بارہ بجے قومی ترانہ پڑھا جائے گا اور ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب پرنظر ثانی کرکے کمی کی جائے:سیلری الائنس کا وزیراعظم کو خط

کراچی(پی پی آئی)تنخواہ دارطبقے کی نمائندہ تنظیم سیلری الائنس پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام دوسرے کھلے خط میں جماعت اسلامی سے کامیاب مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب پرنظر ثانی کرتے ہوئے اس میں کمی کی جائے۔سیلری الائنس پاکستان نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کو بھی خط کی کاپی بھیجی ہے،خط میں کہاکہ حکومت نے غیرمنصفانہ طریقے سے تنخواہ داروں پرٹیکسوں کاتاریخی بوجھ ڈال دیاہے،ملک بھر کے تنخواہ داروں کی آمدنی سے حاصل ٹیکس کا تخمینہ 350 ارب روپے سے زائد ہے  جوملک بھر کے ریٹیلرز،ہول سیلرز اورزرعی افراد سے  حاصل شدہ ٹیکس سے کئی گنازیادہ ہے اسلئے تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب پرنظر ثانی کرتے ہوئے کمی کی جائے۔حکومت تنخواہ دارطبقے پرٹیکس کی سالانہ حد 6 لاکھ سے بڑھاکر 12 لاکھ کرے،زیادہ تنخواہ لینے والی سیلری کلاس پر 10فیصد اضافی ٹیکس ختم کیا جائے،سیلری کلاس پربھاری ٹیکسز سے ڈاکٹرز،انجینئرز،بینکرز،ٹیچرزسمیت ہائی پروفیشنلز بیرون ملک منتقل ہورہے ہیں،تنخواہ دارطبقے کا تنخواہوں پربھاری ٹیکسز ادا کرنا محال ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں