متمول افراد مہنگائی سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں، علامہ الیاس قادری

ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں فری دستیاب ہوگی، این ایچ اے

صدر، وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد حاصل ہے، گورنر سندھ

طلب میں کمی کے باعث لیتھیئم کی قیمتیں 80 فیصد سے زائد گرگئی

پاکستان اور مشرقی افریقی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ

 پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے پراسپیکر سخت برہم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 متمول افراد مہنگائی سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں، علامہ الیاس قادری

کراچی(پی پی آئی)دعوت اسلامی کے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ آج غربت کے سبب لوگ پریشان ہیں اس سے انکار نہیں، لیکن جہاں ضرورت مند ہوتے ہیں وہاں اللہ پاک مدد کرنے والے بھی پیدا کر دیتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزفیضان مدینہ میں مدنی مذاکرہ میں بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو مدد کرسکتے ہیں لیکن پھر بھی مدد نہیں کرتے،مخیر حضرات مہنگائی سے پریشان افراد کی مدد کریں۔

مزید پڑھیں

ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں فری دستیاب ہوگی، این ایچ اے

کراچی(پی پی آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں شہریوں کے لیے بغیر کسی قیمت کے دستیاب ہوگی، مستقبل قریب میں صرف ایم ٹیگزسے لیس گاڑیوں کو ہی موٹر ویز پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں 16اگست سے لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11)کے لیے ایم ٹیگزلازمی ہوں گے۔بتدریج، کسی بھی موٹر ویز پر چلنے والی گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگزلازمی ہو جائے گا، این ایچ اے کے مطابق ایم ٹیگ سسٹم نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ مسافروں کے اخراجات کو بھی کم کرتا ہے۔مزید برآں، یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوامی رقوم کو شفاف ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے ہینڈل کیا جائے۔ رسائی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے، این ایچ اے نے ایم ٹیگزکو ری چارج کرنے کے لیے متعدد اختیارات قائم کیے ہیں۔جن میں کسٹمر کیئر سروسز، ڈرائیو تھرو بوتھ، اور سروس ایریاز شامل ہیں، جہاں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، ایزی پیسہ، اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

صدر، وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد حاصل ہے، گورنر سندھ

کراچی(پی پی آئی)تبدیلی کی خبریں زیر گردش رہنے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ردعمل بھی آ گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر،وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد حاصل ہے، عہدے آتے جاتے رہتے ہیں، جب تک اس عہدے پر ہوں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کیلئے کھلے ہیں، گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کسی اور کا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ہم نے جو وعدہ کیا اس کو پورا کر کے دکھایا، لیپ ٹاپ اور مفت راشن دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے

مزید پڑھیں

طلب میں کمی کے باعث لیتھیئم کی قیمتیں 80 فیصد سے زائد گرگئی

کراچی(پی پی آئی)الیکٹرک کاروں کی بیٹریوں کیلئے درکاررلیتھیئم کی قدر کبھی سونے جیسی تھی مگر آج الیکٹرک کاروں اور لیتھیئم دونوں ہی کی قدر اور مانگمیں کمی آ رہی ہے۔لیتھیئم کو وائٹ گولڈ کہا جاتا تھا اور یہ بولیویا، چلی، آسٹریلیا، اور بہت سے دوسرے ممالک میں جہاں جہاں پایا گیا،ملازمتوں اور دولت کے باعث بنا، لیکن مارچ 2023 سے لیتھیئم کی قیمتیں 80 فیصد سے زائد گرگئی ہیں۔چین مین ییچون جو دنیا بھر میں لیتھیئم کی پیداوار کا نصف مہیا کرتا ہے،، وہاں لیتھیئم پروڈیوسروں نے قیمتوں میں اس مسلسل کمی کو روکنے کیلیے پیداوار روک دی ہے۔ مارکیٹ  ذرائع کے مطابق قیتموں میں کمی کی دو وجوہات ہے، ایک وجہ یہ ہے کہ پیداوار میں اضافہ دوسرے پچھلے الیکٹرو موبلٹی کے مارکیٹ میں گراوٹ آئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال گاڑی کی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان اور مشرقی افریقی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان اور مشرقی افریقا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سالانہ بنیادوں پر مشرقی افریقی ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر41 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 19 فیصداضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران کینیا، ماریشیس، تنزانیہ اور مشرقی افریقا کے دیگر ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 918.75 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں

 پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے پراسپیکر سخت برہم

اسلام آباد(پی پی آئی)اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے بارشوں کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سی ڈی اے کو لیکیج روکنے کیلئے فوری ایکشن کا حکم دیا تو پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں پر پانی کی لیکیج روکنے کے لیے کیمیکل لگا کر واٹر پروف بنایا جارہا ہے۔ائیرکنڈیشن اور دیگر مقاصد کے لیے بچھائے گئے پائپوں کے خلا بھی پرکردئیے گئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی بیسمنٹ، دوسرے اور تیسرے فلور سے بھی پانی زیادہ ٹپکتا ہے۔ چھتیں ٹپکنے کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جگہ جگہ بالٹیاں رکھنا پڑتی تھیں۔

مزید پڑھیں