پاکستانی ہائی کمشنر احمد معروف کی بنگلہ دیش کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات

 سبی ہرنائی ریلوے ٹریک پر دونوں شہروں کے درمیان ٹرین سروس معطل

 خیبر پختونخوا اور گلگلت  بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے سے فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا  خدشہ

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ

بنگلادیش اے ٹیم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی

پی پی آئی کے بیورو چیف نواز کھوڑو کیلئے ماحولیاتی ایکسیلنس ایوارڈ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 پاکستانی ہائی کمشنر احمد معروف کی بنگلہ دیش کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات

ڈھاکہ(پی پی آئی) پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف کی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی ہے۔ ڈھاکہ کے صدارتی محل میں پاکستانی ہائی کمشنر کی چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات کا اظہار کیا۔ہائی کمشنر سید معروف نے بنگلہ دیش کے عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یونس بنگلہ دیش کو ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی طرف کامیابی سے لے جائیں گے۔ڈاکٹر محمد یونس نے نیک خواہشات پر پاکستانی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں

 سبی ہرنائی ریلوے ٹریک پر دونوں شہروں کے درمیان ٹرین سروس معطل

سبی/ ہرنائی(پی پی آئی) بلوچستان میں تین ارب روپے کی لاگت سے بننے والے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کا بارشوں میں کئی کلومیٹر حصہ بہہ گیا۔پاکستان ریلویز کوئٹہ ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عمران حیات نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 94 کلومیٹر طویل سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کا بابر کچھ اور سپین تنگی کے درمیان تقریباً 50 کلومیٹر سے زائد حصہ متاثر ہوا۔ اس کی وجہ سے دونوں شہروں کے درمیان ٹرین سروس معطل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے لیے تین کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ مرمت کا کا کام گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے لیکن مسلسل بارشوں کی وجہ سے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں

 خیبر پختونخوا اور گلگلت  بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے سے فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا  خدشہ

 گلگلت بلتستان (پی پی آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)این ڈی ایم اے(نے صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگلت بلتستان میں ممکنہ گلوف (گلیشیئر کا پھٹنا) کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور گگلت بلتستان میں 12 اگست تک گلوف کا خدشہ ہے جو فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔گلوف کے واقعات دیر، سوات، کوہستان، استور، گلگت، سکردو، گھانچے، شگر اور ملحقہ علاقے میں رونما ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ

سوات، مینگورہ(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، مینگورہ اور گردونواح میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما پرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔خیال رہے کہ برصغیر میں زلزلوں کا آنا معمول بن چکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ زلزلے اسی تواتر سے جاری رہے تو کچھ حصوں کا باہمی زمینی رابطہ ٹوٹ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

بنگلادیش اے ٹیم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد(پی پی آئی)بنگلادیش اے ٹیم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحا پاکستان پہنچی۔بنگلادیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز تیرہ اگست سے تیس اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 48 گھنٹے کیلئے ملتوی ہوگیا تھا۔ پی سی بی نے بتایا تھا کہ دورے کا التوا بنگلہ دیش کے حالات کے باعث ہوا۔ بنگلہ دیشی بورڈ کے ساتھ باہمی اعتماد سے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

پی پی آئی کے بیورو چیف نواز کھوڑو کیلئے ماحولیاتی ایکسیلنس ایوارڈ

 کراچی(پی پی آئی)میڈیا کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا سالانہ ماحولیاتی ایکسیلنس ایوارڈ پاکستان پریس انٹرنیشنل  کے بیورو چیف نواز کھوڑو کو سندھ کے وزیر ماحولیات دوست محمد راہموں اور عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ سلیم الخنجاری نے کراچی کے موون پک ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پیش کیا۔ ایوارڈز کا انتظام نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) نے کیا، جو اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی  سے وابستہ ہے۔ یہ ایوارڈ ماحولیاتی مسائل، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، اور آبی آلودگی پر بہترین تحقیقی رپورٹیں لکھنے پر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں