یوم آزادی: حکومت نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈاک ٹکٹ کردیا

اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہاہے

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

77ویں یوم آزادی، ”عزم استحکام“کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

بحری جہاز پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹا سے پاکستان کیلئے روانہ

اسلام آباد میں انڈونیشیا کے 79 ویں یوم آزادی کی خصوصی تقریبات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

یوم آزادی: حکومت نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈاک ٹکٹ کردیا

لاہور(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر ” عزم استحکام،، کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کیاہے۔ڈاک ٹکٹ پرارشد ندیم کی تصویر موجودہے جس میں انھیں ان کی کامیابیوں پرخراج تحسین پیش کیاگیا ہے۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں نام تبدیل کرکے اولمپئین ارشد ندیم تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال رکھ دیاگیا ہے جس کا مقصد پیرس اولمپکس دوہزار چوبیس میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرنے پرانھیں عزت بخشنا ہے۔

مزید پڑھیں

اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہاہے

لاہور(پی پی آئی)اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہاہے جس کا مقصد پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی اور سماجی اقتصادی حقوق کو اجاگر کرنا ہے۔اقلیتوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ انسانی حقوق کے عالمی منشور کا ایک حصہ ہے۔جس کا مقصد مختلف نسلی، لسانی، قومی اور مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔دن منانے کا مقصد بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اس پیغام کو بھی اجاگر کرنا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہور(پی پی آئی)پیرس اولمپکس میں نیزہ پھینکنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر طلائی تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کاوطن واپسی پر والہانہ  استقبال کیا گیا۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیسے ہی ان کا طیارہ اترا تو اسے روایتی Water-Cannon سلیوٹ پیش کیا گیا۔ائیرپورٹ پر قومی ہیرو کا استقبال کرنے والوں میں دیگر شخصیات سمیت وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ، پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری،صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، مسلم لیگ نون کے رہنماء خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد شامل تھے۔استقبال کرنے والوں میں ارشد ندیم کے اہلخانہ بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے گاؤں سے لاہور تک خصوصی پروٹوکول میں سفر کیا۔ارشد ندیم کا طیارہ استنبول کے راستے آج رات ایک بجے کے بعد لاہور کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔ہوائی اڈے آمد پر ارشد ندیم کے پرستاروں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ارشد ندیم زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

مزید پڑھیں

77ویں یوم آزادی، ”عزم استحکام“کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

کراچی(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا اور نوجوان نسل کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں۔ڈاک ٹکٹ کو عزم استحکام کا عنوان دیا گیا ہے جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاک ٹکٹ میں مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

بحری جہاز پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹا سے پاکستان کیلئے روانہ

 کانسٹنٹا(پی پی آئی)پاکستان بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین نے رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹاسے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق رومانیہ بحریہ کے فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔ پی این ایس حنین نے رومانیہ بحریہ کے جہاز لاسٹنل کے ساتھ سمندر میں دوطرفہ مشق بھی کی۔پی این ایس حنین دامن شپ یارڈ، رومانیہ میں بننے والے 4 آف شور پیٹرول ویسلز میں سے تیسرا جہاز ہے۔ پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہوگی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد میں انڈونیشیا کے 79 ویں یوم آزادی کی خصوصی تقریبات

اسلام آباد(پی پی آئی)انڈونیشیا کے 79 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں تین سو سے زائد انڈونیشی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ سفارت خانے کی کمیٹی برائے یوم آزادی کے سربراہ فیری جے مردانیہ نے استقبالیہ کلمات میں“راولپنڈی، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ایبٹ آباد سے آنے والے تمام انڈونیشین شہریوں کا شکریہ ادا کیایوم آزادی کی تقریبات کااسلام آباد میں پری ایونٹ آغاز ڈپلومیٹک انکلیو میں تفریحی واک سے ہوابعد ازاں‘لومبا 17ان’کھیلوں کا آغاز ہوا جس میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال اور فٹبال  کے مقا بلے نیز انڈونیشیا کے روایتی مقبول کھیل جیسے ٹگ آف وار (طارق تمبانگ)، ووڈن کلاگ ریس (لومبا باکیاک)، سیک ریس (بالاپ کرنگ)، اسپون ماربل ریس (لومبا کیلیرینگ) اور بچوں کے لئے پینٹگز مقابلے اس دن کی خاص خصوصیت تھے۔

مزید پڑھیں