پاکستانی افسران تائیوان سے کوئی رابطہ نہ رکھیں، وفاقی حکومت کی نئی ایڈوائزری جاری

رہنما ؤں کی گرفتاری اوچھا ہتھکنڈا، خوفزدہ نہیں ہوں گے:ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

عمران نے پارٹی میں نہ رکھا تو گوشہ نشینی ورنہ پاکستان سے چلاجاوں گا:شیر افضل مروت

  اپر چترال سے خیبر پختونخوا میں تعلیم کارڈ کے اجراء کا فیصلہ

لاڑکانہ میں سی ٹی ڈی، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

بنگلہ دیش میں موجود پاکستانی طلبا پاکستانی ہائی کمیشن میں قیام پذیر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پاکستانی افسران تائیوان سے کوئی رابطہ نہ رکھیں، وفاقی حکومت کی نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت پاکستان نے تائیوان اورشمالی کوریا کے متعلق تعلقات پر اپنے سرکاری افسران کو نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سرکار کے اہلکاران تائیوان سے کوئی سرکاری و غیرسرکاری تعلق نہ رکھیں، کابینہ ڈویژن ایڈوائزری کیمطابق کوئی بھی سرکاری اہلکارتائیوان انتظامیہ سے رابطہ نہ کرے، پاکستان نے یہ فیصلہ ون چائنہ پالیسی کے تحت کیا ہے، ڈیموکریٹک رپبلک کوریا سے رابطے سے پہلے حکام کو وزیراعظم آفس اوروزارت خارجہ سے اجازت لینا ہوگی۔وہ ممالک جنکے ساتھ پاکستان کے کشیدہ ہیں سے رابطہ وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے پیشگی اجازت لینا ہوگا، تمام سرکاری ملازمین بھارت کے پرائیویٹ یا سرکاری دورے سے پہلے وزارت داخلہ اور خارجہ سے این او سی لینگے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ہر چند سال بعد پاکستان اپنی سرکاری پالیسی کو دہراتا ہے، پاکستان کا تائیوان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

رہنما ؤں کی گرفتاری اوچھا ہتھکنڈا، خوفزدہ نہیں ہوں گے:ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

کراچی(پی پی آئی)سابق سپیکر قومی اسمبلی  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جی ڈی اے رہنما ؤں دلبر خواجہ اور فیصل چیمہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے. ایک بیان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے  کہا کہ  رہنما ؤں کی گرفتاری  اوچھا ہتھکنڈا ہے لیکن خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں

عمران نے پارٹی میں نہ رکھا تو گوشہ نشینی ورنہ پاکستان سے چلاجاوں گا:شیر افضل مروت

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایسا فیصلہ کیا جس کے بعد میں پارٹی میں نہ رہا تو اسمبلی کی نشست چھوڑ کر گوشہ نشینی اختیار کر لوں گا اور پاکستان سے چلا جاوں گاپی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ میں کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا کبھی فارورڈ بلاک کی بات نہیں کی تھی۔میں اب بھی پی ٹی آئی میں ہوں، عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، میں دھوکا اور دغا نہیں دے سکتا۔

مزید پڑھیں

  اپر چترال سے خیبر پختونخوا میں تعلیم کارڈ کے اجراء کا فیصلہ

پشاور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پورنے خیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کارڈ کا اجراء اپر چترال سے کیا جائے گا، پسماندہ ضلع سے تعلیم کارڈ کا اجراء کررہے ہیں۔ان کاکہنا تھا  کہ بہترین نتائج کے لئے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی، یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا۔

مزید پڑھیں

لاڑکانہ میں سی ٹی ڈی، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

لاڑکانہ(پی پی آئی) لاڑکانہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حساس اداروں کی مدد سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید اصغر شاہ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت جمیل شیخ اور صلاح الدین جتوئی کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کو سم شاخ کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی لاڑکانہ کاکہنا ہیکہ گرفتار دہشتگردوں نے یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب اور جیل کو بم سے اڑانے کی پلاننگ کی تھی، دونوں دہشتگردوں نے 2 ماہ قبل اے ایس پی آفس پر بھی دستی بم سے حملہ کیا تھا۔ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے ساڑھے 3 سو گرام دھماکہ خیز مواد، 6 عدد ڈیٹونیٹر، ایک ہینڈ گرنیڈ، سیفٹی فیوز، تار اور نٹ بولٹ، کالا پاوڈر بر آمد ہوا۔ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کو افغانستان کے علاقے قندھار میں 15 روز کی تربیت بھی دی گئی تھی، گرفتار دہشتگردوں کے خلاف 4 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

بنگلہ دیش میں موجود پاکستانی طلبا پاکستانی ہائی کمیشن میں قیام پذیر

ڈھاکہ(پی پی آئی) بنگلہ دیش میں موجود 55 پاکستانی طلباء نے 14 اگست تک پاکستانی ہائی کمیشن میں قیام کا فیصلہ کر لیا، بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبا کاکہنا ہے کہ 14اگست یوم آزادی پاکستانی ہائی کمیشن میں منائیں گے۔  پاکستانی ہائی کمیشن میں اس مناسبت سے تقریب کے اہتمام کی تیاریاں جاری ہیں

مزید پڑھیں