جموں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین، ڈیلی ویجرز کااحتجاجی دھرنا جاری

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری جاں بحق

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان

زرعی ترقی قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے:احسن

صدر،وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں اقلیتی برادری کی خدمات کوسراہا

وزیراعلیٰ پنجاب کی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار کو مزید 12 اضلاع تک بڑھانے کی منظوری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جموں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین، ڈیلی ویجرز کااحتجاجی دھرنا جاری

جموں (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین اورڈیلی ویجرزکا احتجاجی دھرنا آج 780ویں دن میں داخل ہوگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں چیف انجینئر کے دفتر کے سامنے دھرنے کے شرکارء اپنی ریگولرائزیشن اور طویل عرصے سے زیر التواء تنخواہوں کے اجرا ء کا مطالبہ کررہے ہیں۔پی ایچ ای حکام تقریبا 80ماہ کی ان کی زیر التوا ء تنخواہیں جاری کرنے میں ناکام رہے۔ حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود وہ اپنی مستقلی کے منتظر ہیں۔ یونین کے رہنما روی ہنس نے جموں میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا مزدور 22جون 2022سے ہڑتال پر ہیں جو زیر التوا تنخواہیں جاری کرنے اور اپنی نوکری مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کے اعلی حکام سے کئی بار بات چیت کے باوجود ان کے مسائل حل نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی یقین دہانی کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔راجندر سنگھ تاج اور ہوشیار سنگھ سمیت ملازمین کے نمائندوں نے کہا کہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ریگولرائزیشن، کم از کم اجرت میں اضافہ اور 80ماہ سے زیادہ کی اجرت جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اجرت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کے خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری جاں بحق

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ضلع کے علاقے اہلن کوکرناگ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہری کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیاتھا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ دو شہریوں میں سے ایک جو شدید زخمی تھا، آج صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔

مزید پڑھیں

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان

اسلام آ باد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پھوٹھوہار، اسلام آباد شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اور کراچی اٹھائیس پشاور اور مظفرآباد پچیس کوئٹہ چوبیس گلگت تئیس اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، LEH، پلوامہ، اننت نات، شوپیاں، جموں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیزہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں تئیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، Leh سولہ، پلوامہ بائیس اور شوپیاں میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیں

زرعی ترقی قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے:احسن

لاہور(پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے پاکستان کی معاشی ترقی میں زراعت کے اہم کردار پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی ترقی قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔وہ آج (اتوار) لاہور میں ہونے والی سولہویں بین الاقوامی خوراک، مہمان نوازی اور مشروبات کی صنعتی نمائش اورکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈی میں پیش کرنے میں اس نمائش کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انتظامیہ کے برآمدات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا احسن اقبال نے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ پوری دنیا میں پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دیاجاسکے۔احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے پالیسی میں تسلسل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں

صدر،وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں اقلیتی برادری کی خدمات کوسراہا

اسلام آ باد(پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں جن کی آئین نے ضمانت دی ہے۔اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن ہم قائداعظم محمد علی جناح کے گیارہ اگست 1947 کو اقلیتوں سے ان کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے بارے میں کئے گئیوعدے پر عملدرآمد کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔صدر نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کریں اور پاکستان کو ایک مستحکم ملک بنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی، محبت، رواداری، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبیکے فروغ کیلئے کام کریں۔آصف علی زرداری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کی اقلیتیں ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہینگی۔اس موقع پر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادری کے ارکان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے مختلف شعبوں میں دی جانے والی ان کی خدمات کوسراہا۔

مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب کی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار کو مزید 12 اضلاع تک بڑھانے کی منظوری

لاہور(پی پی آئی)پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار کو مزید بارہ اضلاع تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عام آدمی کو متاثر کئے بغیر محکمے کے ٹیکس وصولی کے اہداف کو پچاس ارب روپے تک بڑھانے کی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ محکموں کے اعدادوشمار کو مربوط کرنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ملا دیا جائیگا۔اجلاس کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نئے چیئرمین نے محکمے کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں