امام مسجد نبوی کا دورہ ملک کے لئے باعث فخر ہے،وزیراعظم

بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خوف ودہشت کا ماحول

پاکستان نے صنفی مساوات یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں:رومینہ

صدر،وزیراعظم کا نوجوانوں کوسازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

کشمیری عوام اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا میاں چنوں پہنچنے پر والہانہ استقبال

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

امام مسجد نبوی کا دورہ ملک کے لئے باعث فخر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم نے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح محمد البدیر کے دورہ پاکستان کو ملک کیلئے باعث فخر قرار دیا ہے۔لاہور میں ان کے ساتھ ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ معزز مہمان کے اس دورے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مسجد نبوی کے امام نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر سعودی رہنماؤں کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

مزید پڑھیں

بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خوف ودہشت کا ماحول

سرینگر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی سے قبل بھارتی فورسز نے محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گاڑیوں،مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے اور لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیزکردیاہے جبکہ سرینگر جموں ہائی وے سمیت اہم شاہراؤں پر گاڑیوں، مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی اندھا دھند تلاشی لی جارہی ہے۔15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل سیکورٹی کے نام پر کئے گئے ان اقدامات سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیداہوا ہے۔ پورے مقبوضہ جموں وکشمیر میں زمینی اور فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اوربھارتی فوج،پیراملٹری فورسز اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ شاہراؤں پرجگہ جگہ نئی چوکیاں اوررکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔بھارتی فوج اور پولیس نے پہلے ہی گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ نئی دہلی کے زیر کنٹرول بی جے پی انتظامیہ نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو بھارت کے رنگ میں رنگنے کی اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر تمام کشمیریوں کو 15اگست کو اپنے گھروں پر بھارتی پرچم لہرانے کا حکم دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیا ں بی جے پی حکومت کے موقف سے اختلاف رکھنے والے حریت پسندوں کی سرگرمیوں اورصحافیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔دریں اثناء بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسزنے اسلام آباد، کشتواڑ، ادھم پور اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان نے صنفی مساوات یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں:رومینہ

اسلام آباد(پی پی آئی)موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان نے صنفی مساوات یقینی بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں جو پائیدار ترقی کیلئے اہم ستون ہے۔آج (پیر) صبح اسلام آباد میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی نظام میں صنفی کوٹا بھی متعارف کرایا ہے تاکہ فیصلہ ساز اداروں میں خواتین کو مساویانہ نمائندگی مل سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو تعلیم اور فنی مہارتوں میں بہترین سہولیات فراہم کیلئے کام کرنے کے علاوہ پائیدار ترقی کے شعبوں میں خواتین رہنماؤں کی ایک نئی صف تیار کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ماحول دوست معیشتوں میں بھرپور کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں

صدر،وزیراعظم کا نوجوانوں کوسازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ وہ کل کے خواب دیکھنے والے اور قائد ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو پورا کرنے اور ایک خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے درکار مواقع اور وسائل فراہم کرے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور صدر انہیں ہمارے نوجوانوں کے کارناموں پر فخر ہے۔ انہوں نے ہر پاکستانی نوجوان پر زور دیا کہ وہ اپنے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں، بڑے خواب دیکھیں اور ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کریں۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ساٹھ فیصدتناسب تیس سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ تعلیم ‘ کاروبار اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو معاشرے میں مثبت تبدیلیکا ذریعہ بنایا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں نوجوانوں کے لئے قرضوں اور زرعی سکیم کو متعارف کرایا گیا تھا جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اوراب تک دو لاکھ اسی ہزار نوجوان تاجروں کو تقریباً ایکسو چھیاسی ارب روپے کے قرضے دئیے جاچکے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ حکومت ان اقدامات کو توسیع دینے کی خواہاں ہے اور رواں سال ملک بھر کے تین لاکھ کاروباری نوجوانوں کے لئے اضافی ایک سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔اس سال اس دن کا موضوع ہے ”ڈیجیٹل شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتیں پائیدار ترقی کا اہم ذریعہ”

مزید پڑھیں

کشمیری عوام اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک وحدت اسلامی، پیروان ولایت اورانٹرنیشنل فورم فارجسٹس ایند ہیومن رائٹس نے ممتاز آزادی پسند رہنما شیخ عبدالعزیز کو ان کے16ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک وحدت اسلامی کے نظربند چیئرمین فیاض حسین جعفری،پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سید سبط شبیر قمی اورانٹرنیشنل فورم فارجسٹس ایند ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن انتونے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی تحریک آزادی کیلئے وقف کر دی تھی۔انہوں نے بھارت کے غیر قانونی جبر ی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں کی صعوبتیں برداشت کیں اور با لآخر ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جاں قرباں کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی قربانی کشمیرکی آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز پاکستان سے والہانہ عقیدت اورمحبت رکھتے تھے اور وہ الحاق پاکستان کے زبردست حامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز اور دیگر لاکھوں شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں وکشمیر غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا۔پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی اور وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم نے بھی اپنے ایک مشترکہ بیان میں شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آزادی، حق خودارادیت اور عوامی حقوق کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک نڈر، بے باک اور راہ حق پر ثابت قدمی سے کھڑے رہنے والے رہنما تھے۔ انہوں نے کہاکہ شہید عزیمت تحریک آزادی کشمیر میں ایک خاص مقام اور ممتاز حیثیت رکھتے تھے جنہوں نے بھارتی سامراج کیخلاف وادی کشمیر کے لوگوں کو متحرک کیا۔بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو 11اگست 2008کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں اس وقت شہید کرد یا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف کنٹرول لائن کی طرف ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا میاں چنوں پہنچنے پر والہانہ استقبال

لاہور(پی پی آئی)پیرس اولمپکس دوہزار چوبیس میں ” جیولین تھرو،، میں عالمی ریکارڈ قائم کرکے سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے اتھیلٹ ارشد ندیم کا آج (اتوار) آبائی علاقے میاں چنوں پہنچنے پر والہانہ استقبال کیاگیا۔ہزاروں افراد نے جمع ہوکر ان کی کامیابی کا جشن منایا، لوگوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ارشد ندیم زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔لاہور سے میاں چنوں کے سفر کے دوران لوگوں نے ہرشہر اور قصبے میں ارشد ندیم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔اس سے پہلے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ، پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری، پنجاب کے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اوروزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمدنے ان کا استقبال کیا۔ارشد ندیم کے اہل خانہ جو خصوصی پروٹوکول میں اپنے گاؤں سے لاہور آئی تھی بھی حکام کے ہمراہ استقبال میں شریک ہوئی۔

مزید پڑھیں