آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت24 اگست کو یوم نیلہ بٹ منایا جا ئے گا

سندھ میں انٹر سال اول کے داخلوں  کی حتمی تاریخ میں 24 اگست تک توسیع، کلاسز 26 اگست سے شروع

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کیخلاف کراچی میں سرکاری ملازم بھی پریس کلب پرسراپا احتجاج

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ

تاجر برادری کی سہولت کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں،جام کمال

بھارت:بنگلورو میں کشمیری طالب علم پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت24 اگست کو یوم نیلہ بٹ منایا جا ئے گا

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت 24 اگست کو یوم نیلہ بٹ بھرپور طریقے سے منایا جا ئے گا۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ 24 اگست  کویوم نیلہ بٹ منا کر پوری کشمیری قوم اپنے قائد و بانی تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مشن کی تجدید کرے گی۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنسنے کہا ہے کہ نیلہ بٹ کی تاریخی حیثیت کو متنازع بنانا دراصل اسلاف اور قومی ہیروز کے کردار کا انکار ہے،مخالفین اپنی ناکامیوں کا غصہ کہیں اور نکالیں کیونکہ۔قومی دن کو متنازع بنانے سے اب کسی کو سستی شہرت ہرگز نہیں ملے گی،بلکہ،غازیوں اور شہدا کے وارث،تحریک ازادی کشمیر اور نیلہ بٹ کے وارث،اس بار شایان شان طریقے سے یوم نیلہ بٹ منا کر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے دیئے ہوئے قومی نعرے کشمیر بنے گا پاکستان کی تجدید عہد کریں گے۔

مزید پڑھیں

سندھ میں انٹر سال اول کے داخلوں  کی حتمی تاریخ میں 24 اگست تک توسیع، کلاسز 26 اگست سے شروع

کراچی (پی پی آئی)محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے انٹر سال اول کے داخلوں سے محروم رہ جانے والے طلبا کے لیے آن لائن پورٹل ایک بار پھر کھول دیا ہے، داخلے 24 اگست تک جاری رہیں گے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے  داخلوں سے محروم رہ جانیو الے طلبا  کو داخلہ فارم جمع کرانے کا مزید ایک موقع دے دیا ہے جبکہ انٹر سال اول کے داخلوں کے سلسلے میں جو پلیسمنٹ لسٹ جاری کی گئی اس لسٹ پر ”کلیم“ بھی کھولا جارہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق داخلوں کی تاریخ میں توسیع کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انٹر سال اول میں داخلوں کا سلسلہ اب 24 اگست تک جاری رہے گا جبکہ انٹر سال اول کی کلاسز 26 اگست سے شروع ہوں گی تاہم سال دوم کی کلاسز 15 اگست سے کالجوں میں شروع ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کیخلاف کراچی میں سرکاری ملازم بھی پریس کلب پرسراپا احتجاج

کراچی (پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں بھی بجلی کے نرخوں اور ٹیکسز میں اضافے کیخلاف سرکاری ملازمین نے پریس کلب پراحتجاج کیا، مظاہرین نے  بلوں میں اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین کاکہناتھا کہ بجلی کے اضافی بلوں  کی وجہ گھروں میں چولہے بجھ چکے ہیں،بچوں کی ا سکولوں کی فیس ادانہیں کر پا رہے،مہنگائی نے غریب کا جینا محال کردیا،ان کا کہنا تھا کہ بجلی بہت مہنگی ہو چکی ہے،یومیہ اجرت پیشہ ہی نہیں تنخواہ دار طبقے کے  کا جینا بھی مشکل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ

کراچی (پی پی آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 8اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1500 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.21 فیصد زیادہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق  کراچی میں سیمنٹ کی  بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1338، حیدر آباد 1325، سکھر 1450لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1343 روپے ریکارڈکی گئی۔

مزید پڑھیں

تاجر برادری کی سہولت کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں،جام کمال

لاہور(پی پی آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہے۔لاہور میں نویں پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی سہولت کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ایک اچھا شگون ہے کہ پاکستان فٹ وئیر ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو فٹ وئیر کے شعبے سمیت تمام شعبوں میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔دونو ں وفاقی وزراء نے اس موقع پر پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں

بھارت:بنگلورو میں کشمیری طالب علم پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو بھارتی شہر بنگلورو میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بنگلورو میں زیر تعلیم طالب علم اتوار کی شام اپنے کرائے کی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بنگلورو کی ریوا یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم اتوار کی شام کو اپنی کرایے کی رہائشگاہ پر مردہ پایا گیا۔طالب علم کی شناخت چھترگام بڈگام کے تنویر حسین راتھر کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے کہا تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ادھرضلع جموں کے ناروال پولیس اسٹیشن کے نزدیک راجیو چوک پر کالی چرن نامی ایک شخص تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔  

مزید پڑھیں