بی ایل ایف کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک  اپنے ہی ساتھیکے ہاتھوں ہلاک

پاکستان نے اقوام متحدہ  سلامتی کونسل میں نئے مستقل  ارکان کی مخالفت کر دی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کی پہلی قسط کی ادائیگیوں کا آغاز

 موبائل سموں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کافیصلہ، بندش کیلئے پی ٹی اے کا پلان تیار

کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب دھماکا،3 افراد زخمی،سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور 

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بی ایل ایف کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک  اپنے ہی ساتھیکے ہاتھوں ہلاک

کوئٹہ (پی پی آئی) دہشتگرد گروہ بی ایل ایف کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک ہلاک ہوگیا۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد شمبین عرف شہک کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کیا،سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد شمبین عرف شہک متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا جبکہ شمبین فورسز پر حملوں اور ہتھیارڈالنے والیساتھیوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔  ذرائع کے مطابق شمبین عرف شہک بلوچستان میں سکیورٹی فورسزپرمتعدد حملوں میں براہ راست ملوث رہا۔

مزید پڑھیں

پاکستان نے اقوام متحدہ  سلامتی کونسل میں نئے مستقل  ارکان کی مخالفت کر دی

نیویارک(پی پی آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ  سلامتی کونسل میں نئے مستقل  ارکان کی مخالفت کرتے ہوئے جامع اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن اقوم متحدہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے اصلاحات کی حمایت, نئے اراکین کی ممکنہ توسیع کی مخالفت پاکستانی مستقل نمائندہ منیر اکرم نے کی، منیر اکرم اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں “بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی: تاریخی ناانصافی سے نمٹنے اور افریقہ کی مؤثر نمائندگی کو بڑھانے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مباحثے سے خطاب کر رہے تھے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کونسل میں نئے مستقل ارکان کی شمولیت کی مخالفت کا اعادہ  کا, ایسا اقدام موجودہ عدم مساوات کو بڑھا دے گا, اور کونسل کی غیر فعالی کو مزید گہرا کرے گامنیر اکرم نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں بالخصوص افریقہ، عرب دنیا اور او آئی سی رکن ممالک کے ساتھ تاریخی ناانصافیوں کو دور کرنے کے لیے جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیاپاکستانی مستقل نمائندہ کا مزید کہنا تھاکہ ان نشستوں کو خطے کے اندر رکن ممالک کے درمیان گھمایا جا سکتا ہے,  یا پھر او آئی سی, افریقی یونین، یورپی یونین، عرب لیگ جیسی علاقائی تنظیمیں بھی ان کی نمائندگی کر سکتی ہیں, سفیر منیر اکرم نے کونسل کی نمائندگی میں مساوات کے حصول کے لیے متبادل طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کی پہلی قسط کی ادائیگیوں کا آغاز

کراچی(پی پی آئی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کی پہلی قسط کی ادائیگیوں کا ہو چکا ہے۔ اب تک، حیدرآباد، مٹیاری اور رحیم یار خان کی کیمپ سائٹس میں 1 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے،بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے اپنے پیغام میں پسماندہ طبقات کی فلاح وبہود میں اجتماعی ذمہ داری اور کوششوں کی اہمیت کو اجاگرکیا۔۔ سندھ میں سانگھڑ، نوابشاہ، میرپورخاص، تھرپارکر، مٹیاری، عمرکوٹ، سجاول، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد، بلوچستان میں کاہران اور چاغی، پنجاب میں رحیم یار خان، اور خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ میں بی آئی ایس پی کی مستفیدین خواتین کو رقوم تقسیم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں

 موبائل سموں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کافیصلہ، بندش کیلئے پی ٹی اے کا پلان تیار

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سموں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔  موبائل سموں کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے نے پلان تیار کرلیا،پی ٹی اے نے نادرا سے صارفین کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔ تین مرحلوں میں موبائل سمز کو بلاک کئے جائیں گے،پہلے مرحلے میں فیک اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا،تیسرے مرحلے میں انتقال شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا۔ پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو آگاہی پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا،پی ٹی اے صارفین کو آگاہی کے لیے اخبارات میں اشتہارات بھی دے گا،پیغامات میں سمز کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کو قومی شناختی کارڈز نادرا سے اجراء کرنے پر زور دیا گیا،سمز کو مرحلہ وار بلاک کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔، صارفین کو اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے 2 ستمبر تک مہلت دی گئی ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز 2ستمبر کو بلاک کردی جائیں گی۔ اسی طرح فوت شدگان کے قومی شناختی کارڈز پر فعال سمز 15 اکتوبر کو بلاک کردی جائیں گی، پی ٹی اے نے بلاک کی جانے والی سمز پر انہیں بلاک کرنے کا الرٹ بھجوا دیا ہے، فوت شدگان کی سمز کو ان کے قریبی رشتہ دار اپنے نام پر ٹرانسفر کراسکیں گے،  دریں اثنا  پی ٹی اے نے نادرا سے زائد المیعاد شناختی کارڈز، منسوخ شدہ شناختی کارڈز اور فوت شدگان کے شناختی کارڈز کا ڈیٹا طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب دھماکا،3 افراد زخمی،سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں لیاقت بازار  کے قریب دکان میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان سول ہسپتال کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور 

 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے  تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی اور صنم جاوید کو 7 دنوں میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ صنم جاوید نے دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس حوالے سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ مقدمے میں بلا جواز گھسیٹا جارہا ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ نہیں ہوں، پٹیشنر پر الزام نہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر اکٹھے اجتماع کا حصہ تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ضلع میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں