گوادرمیں جشن آزادی پرآتش بازی کا مظاہرہ،آسمان روشنیوں سے منور

گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ،,521.52  ملین ڈالر موصول

لوئر دیر اور خیبر میں پولیس چیک پوسٹس پر حملے، کانسٹیبل شہید

 گوگل کا ڈوڈل  یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈیزائن

 سندھ میں پولیو کے2کیس رپورٹ،پولیو سے آزادی مہم آج شروع ہو گی

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، شہریوں کو مشکلات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

گوادرمیں جشن آزادی پرآتش بازی کا مظاہرہ،آسمان روشنیوں سے منور

گوادر(پی پی آئی)گوادر میں جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر رنگارنگ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ملک میں جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے77ویں جشن آزادی پر گوادر میں آتشبازی کے دلفریب مناظر  دیکھنے کو ملے،رنگارنگ آتش بازی سے گوادر کا آسمان روشنیوں سے منور ہو گیا۔ گوادر کی عوام کی بڑی تعداد نے آتشبازی کا مظاہرہ دیکھا اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں

گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ،,521.52  ملین ڈالر موصول

اسلام آباد(پی پی آئی)ملک سے گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو521.52 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 34.37 فیصدزیادہ ہے۔واضح رہے کہ مالی سال 2024 میں اشیائے خوراک کی مجموعی برآمدات کاحجم 7.082 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جومالی سال 2023 میں 4.737 ارب ڈالرتھا۔

مزید پڑھیں

لوئر دیر اور خیبر میں پولیس چیک پوسٹس پر حملے، کانسٹیبل شہید

پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا میں خیبر کے علاقے جمرود اور لوئر دیر کے علاقے جندول میں پولیس کی چیک پوسٹس پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملے کئے۔ لوئر دیر میں جندول میں تھانہ معیار کی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 1 ہیڈ کانسٹیبل شہید اور 1 زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق حملے میں ہیڈ کانسٹیبل سیاست خان شہید ہوا، حملے میں دستی بم اور دیگر اسلحہ استعمال کیا گیا،پولیس کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ دوسری جانب خیبر میں جمرود تحصیل کمپاؤنڈ اور سخی پل پولیس پوسٹ پر بھی دہشت گردوں نے حملے کئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں

 گوگل کا ڈوڈل  یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈیزائن

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔ دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل  تبدیل کردیا,ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے۔  اہم مواقع پرڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی گوگل نے 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈیزائن کیا ہے۔

مزید پڑھیں

 سندھ میں پولیو کے2کیس رپورٹ،پولیو سے آزادی مہم آج شروع ہو گی

کراچی(پی پی آئی)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں پولیو مہم  پیر سے شروع ہو رہی ہے۔ کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مہم کا نام پولیو سے آزادی رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیو کے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی وی انجیکشن بوسٹر کے طور پر لگا رہے ہیں۔ یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو ویکسین کے ساتھ آئی پی وی ڈوز بھی دی جائے گی،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آئی پی وی انجیکشن بوسٹر کے طور پر لگا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، شہریوں کو مشکلات

کراچی(پی پی آئی)زیر سمندر کیبل کٹنے سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونیوالی خرابی تو چند روز میں دور کر دی گئی،جس کے بعد دنیا میں آن لائن رابطے معمول پر آنے کے باوجود پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مسلسل خلل کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ مسلسل کم ہے اور خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دوسری جانب رابطوں کا اہم ذریعہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہری اور کاروباری افراد مشکلات کا شکار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شہریوں کاکہنا ہیکہ اس سے  ریاست کوبھی مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے آن لائن سواری سمیت کاروبار کی لین دین میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے، صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پربھی سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا ہے۔

مزید پڑھیں