ملک میں موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت میں اضافہ

کشمیریوں کی آزادی چھیننے والے بھارت کوجشن آزادی منانے کا حق نہیں، مشعال ملک

خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

 یومِ آزادی پر پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام

امام و خطیب مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر واپس مدینہ منورہ روانہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ملک میں موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی)ملک میں موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024ء میں ملک میں موٹر سائیکلز کے 82 ہزار 597 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024میں ملک میں 2 ہزار 396 یونٹس تھری وہیلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 105 فیصد زیادہ ہے۔گذشتہ سال جولائی میں 1167 یونٹس تھری وہیلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

کشمیریوں کی آزادی چھیننے والے بھارت کوجشن آزادی منانے کا حق نہیں، مشعال ملک

راولپنڈی(پی پی آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 78 سال سے کشمیریوں کا حق آزدی سلب کرنے والے بھارت کو آزادی کا جشن منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہندوستان اپنے78ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے ہندوستان نے78 سال سے کشمیریوں کا حق آزادی چھینا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں پوری کشمیری قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک بھی اس وقت تہاڑ جیل کے میں ہیں،ہمیں آزادی کے ساتھ رہنے کا حق دیا جائے،5اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے ایک پوری قوم کا آزادی کا حق سلب کررکھا ہے، عالمی برادری سے اپیل ہے کہ بھارت پر دفاعی اور معاشی پابندیاں لگائے۔

مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

پشاور(پی پی آئی)این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں سیلابی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ 14 سے 18 اگست تک صوبے میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔  این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ہزارہ، مالاکنڈ ڈویڑن، پشاور، بنوں،، ہری پور اور کوہاٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور وزیرستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے اور ایمرجنسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، متعلقہ شعبہ جات کو بھی اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے شہریوں اور مقامی انتظامیہ کو بھی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث کئی شہروں  میں سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی(پی پی آئی)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو ا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آگئی۔

مزید پڑھیں

 یومِ آزادی پر پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے77واں یومِ آزادی پرملک بھرکی مساجد میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ملک بھرکی مساجد میں دِن کا آغازقرآن خوانی،ملک و قوم کی سلامتی،خوشحالی، ترقی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔نمازِفجر کے وقت ملک بھرمیں امن واستحکام،ترقی اورخوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں، تحریک آزادی پاکستان کے شہدا کے لئے خصوصی طور پرقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جن کے طفیل یہ حسین خطہ ارض بہ فضلِ خدا وندِ متعال ہمیں نصیب ہوا۔اس موقع پرشہدائے تحریک پاکستان کوخراج عقیدت اورغازیوں کوخراج تحسین پیش کیاگیا،اس کے علاوہ وطن عزیزکی سا لمیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والوں سے بھی اظہار یکجہتی  کیا گیا۔

مزید پڑھیں

امام و خطیب مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر واپس مدینہ منورہ روانہ

لاہور(پی پی آئی)امام و خطیب مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اپنا سات روزہ خیر سگالی دورہ مکمل کر کے بدھ کے روز واپس مدینہ منورہ روانہ ہو گئے۔لاہور ایئرپورٹ پر چودھری سالک حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، حافظ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان نے پاکستان میں قیام کے دوران عوام کی الحرمین الشریفین سے والہانہ محبت اور عقیدت پر شکریہ ادا کیا.معزز مہمان نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کروائی۔ انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد لاہور اور جامعہ اشرفیہ لاہور میں بھی نمازوں کی امامت کروائی اور ملک پاکستان اور امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

مزید پڑھیں