ممتاز قبائلی شخصیت محسن بلوچ کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی آج سے شروع ہوگی

ملکی سالمیت کونقصان پہنچانے والے تمام لوگ شکنجے میں آئیں گے: عطا تارڑ

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے انتظامی اداروں میں تقررو تبادلوں پر پابندی عائد

جو لوگ الزام لگا رہے ہیں ان کو بانی پی ٹی آئی میرے سامنے بٹھائیں:شیر افضل مروت

ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث کرائے کے قاتل شوٹرز گرفتار

سرکاری افسروں کے بیرون ممالک سیاسی پناہ کے بڑھتے رحجان پر نئی گائیڈ لائنز جاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ممتاز قبائلی شخصیت محسن بلوچ کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی آج سے شروع ہوگی

کوئٹہ(پی پی آئی) ممتاز سماجی اور قبائلی شخصیت محسن بلوچ کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لیے تین روزہ فاتحہ خوانی جمعہ 16 اگست، ہفتہ 17 اگست اور اتوار 18 اگست کو صبح 10 بجے  سے نماز مغرب تک انکی رہائش گاہ سی28،بالاچ ہاوس ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی جوائنٹ روڈ کوئٹہ میں ہوگی۔

مزید پڑھیں

ملکی سالمیت کونقصان پہنچانے والے تمام لوگ شکنجے میں آئیں گے: عطا تارڑ

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے تمام لوگ شکنجے میں آئیں  گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق فیض حمید کے بعد  مزید تین افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی آپس میں رابطے میں تھے۔انہوں نے کہا کہ افسران کی گرفتاریوں کے بعد مزید شواہد سامنیآرہے ہیں، ان کے تمام اقدامات ملک میں عدم استحکام لانے کی کوشش تھی، انتشاری ٹولے کے ساتھ ملکر انہوں نے ملک کونقصان پہنچایا، لگتا ہے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے انتظامی اداروں میں تقررو تبادلوں پر پابندی عائد

اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات  کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے انتظامی اداروں میں تقررو تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔ اہم تقرر تبادلوں کے لئے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا لازمی ہوگی۔

مزید پڑھیں

جو لوگ الزام لگا رہے ہیں ان کو بانی پی ٹی آئی میرے سامنے بٹھائیں:شیر افضل مروت

اسلام آباد(پی پی آئی) پی ٹی آئی کے ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو ریکوسٹ کروں گا کہ جو لوگ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ان کو میرے سامنے بٹھائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان یہی کہتے ہیں کہ ایک تو کچھ لوگ پڑھے لکھے نہیں اور دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پتہ چلنا چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان میں زہر گھولنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں،  کچھ لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی اور عمران کا ساتھ چھوڑا اب ان کو واپس لانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہی لوگ ان کو واپس لانا چاہتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرزہ سرائیاں کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث کرائے کے قاتل شوٹرز گرفتار

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث کرائے کے قاتل شوٹرز کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق کرائے کے قاتل شہریار اور اس کے ساتھی سے مقتول شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے ایک کروڑ 60 لاکھ میں ڈیل کی تھی۔او سی یو ٹیم نے قیوم شاہد کی نشاندہی پر پہلے 4 افراد کو حراست میں لیا، پھر شوٹر کو بھی گرفتار کر لیا،  ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

سرکاری افسروں کے بیرون ممالک سیاسی پناہ کے بڑھتے رحجان پر نئی گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد(پی پی آئی) پارلیمنٹ کے ملازمین و افسران کا بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کا بڑھتا ہوا رحجان دفتر خارجہ کے نوٹ وربل اور ویزا نوٹ کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔دفتر خارجہ نے سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے ویزانوٹ گائیڈلائنز تبدیل کردیں، سینیٹ سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سیکرٹری کے اہلخانہ کا یورپی ملک میں پناہ لینا دفتر خارجہ کے ویزانوٹ گائیڈلائنز میں تبدیلی کا باعث بنا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی منظوری کے بعد نئی ویزانوٹ گائیڈلائنز کا فوری اطلاق کردیا گیا، سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے سیکرٹری سینیٹ اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط لکھ کردفتر خارجہ کے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا۔خط کے متن میں لکھا گیا کہ ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کو پرائیویٹ دوروں کے لیے نوٹ وربل جاری کرنے کی سہولت ختم کردی گئی، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے افسران کے اہلخانہ کو ویزہ کے لیے تعارفی خط کے اجرا  پر پابندی عائد ہے۔خط ارکان پارلیمنٹ کے آفیشل اور پرائیویٹ دوروں پر ساتھ جانے والے پرائیویٹ پاسپورٹ کے حامل فیملی ممبرز کو تعارفی خط کا اجرا  بیان حلفی سے مشروط جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو بیان حلفی جمع کرانا ہوگا کہ ان کے خط پر ویزہ حاصل کرنے والے اس ملک میں جاکر پناہ نہیں لیں گے، انڈرٹیکنگ دینا ہوگی کہ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تعارفی متن خط کا غلط استعمال نہیں ہوگا۔متن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے افسران کے خاندان کے افراد کو تعارفی خط جاری نہیں کیا جائے گا، خط ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کو ان کے آفیشل دوروں کے لیے سینیٹ یا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے باضابطہ درخواست موصول ہونے کے بعد نوٹ وربل جاری کیا جائے گا۔خط میں مزید بتایا گیا کہ ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کو ان کے پرائیویٹ دوروں کے لیے سینیٹ یا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے باضابطہ درخواست موصول ہونے کے بعد تعارفی نوٹ جاری کیا جائے گا، نوٹ وربل، تعارفی نوٹ اور تعارفی خطوط لکھنے کے لیے ان پالیسی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں