پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،78500 پوائنٹس کی حد بحال

فیض حمید کورٹ مارشل، 3 ریٹائرڈ افسران بھی زیر حراست

قیمتوں میں بڑی کمی، سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ

’پاکستان 68914 ارب روپے کا مقروض: اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ

انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے پریشان فری لانسر ’ورچوئل سسٹم‘ خریدنے پر مجبور

کراچی میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ،بچاؤ کے امکانات 10 فیصد

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

فیض حمید کورٹ مارشل، 3 ریٹائرڈ افسران بھی زیر حراست

 سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلہ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں تحویل میں لیا گیا، ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں ریٹائرڈ افسران سیاسی مفادات کی ایما پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں

قیمتوں میں بڑی کمی، سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی(پی پی آئی)کراچی سمیت ملک بھر میں قیمتوں میں بڑی کمی کے بعدسولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور صارفین تیزی سے سولر سسٹم کی طرف راغب نظر آرہے ہیں اور صارفین کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ڈیڑھ کلو واٹ کے اس نظام میں شامل 580 واٹس کے 2 پینلز کی لاگت تو 1 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکر 48 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

مزید پڑھیں

’پاکستان 68914 ارب روپے کا مقروض: اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ

کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’پاکستان کا کل قرضہ 315 ٹریلین ڈالر ہوگیا ہے‘۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی کہ حکومت کا قرض جون 2024 تک 68914 ارب روپے رہا جبکہ حکومت نے مالی سال 2024 میں 8073 ارب روپے قرض لیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا قرض مالی سال 24 میں 13.26 فیصد بڑھا ہے، جون 2024 تک حکومت کا بیرونی قرض 21754 ارب روپے ہے۔مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 24 میں حکومت نے مقامی سطح سے 8350 ارب روپے قرض لیا ہے۔

مزید پڑھیں

انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے پریشان فری لانسر ’ورچوئل سسٹم‘ خریدنے پر مجبور

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں انٹر نیٹ گیٹ ویز پر فائر وال کی تنصیب کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کی سست رفتار کے باعث ملک میں فری لانسر کے لیے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ فری لانسرز نے اسے دوطرفہ نقصان قرار دیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے ہمیں تو نقصان ہوگا لیکن حکومت کو ہم سے زیادہ نقصان ہوگا۔ اس  بارے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام نے چپ سادھ لی ہے۔اب اس معاملے پر انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ سامنے آیا ہے کہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، کال سینٹرز، ای کامرس کے پیشہ ور افراد، آن لائن ورکنگ کلاس اور الیکٹرانک سے متعلقہ کاروبار کرنے والوں کے لیے تباہ کن رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق فری لانسرز کے مطابق اس مسئلے کا اس وقت ’ہمارے پاس حل وی پی این ہی ہے۔‘ تاہم پی ٹی اے کی جانب سے وی پی اینز کی رجسٹریشن  کرنے کے اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ،بچاؤ کے امکانات 10 فیصد

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس سامنے آگیا۔شہرقائد میں 32 سالہ مریض کو گزشتہ روز بخار اور ڈائریا کے باعث جناح اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں مریض کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق متاثرہ مریض کو تشویش ناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں