چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

 ساتواں کراچی ادبی میلہ کل کراچی میں منعقد ہوگا

دنیا بھر کے لوگ سال رواں میں سپر مون کے4 نظاروں سے محظوظ ہوسکیں گے

آئینی اصلاحات کے مسودے کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کا امکان

9 مئی کرنے اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہو رہا ہے، عظمیٰ بخاری

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں ریگولر سیشن آئندہ ماہ شروع ہو گا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت کی۔ چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ کی طبعیت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔بعدازاں عدالت نے پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

 ساتواں کراچی ادبی میلہ کل کراچی میں منعقد ہوگا

کراچی(پی پی آئی)کراچی لٹریچر فیسٹیول کی بانی امینہ سید نے اعلان کیا ہے کہ ساتواں ادبی میلہ اتوار 18اگست کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر امینہ سید نے  بتایا کہ فیسٹیول میں داخلہ مفت ہے، منتظمین چاہتے ہیں اس کمیونٹی میں شامل ہر شخص کتابوں اور ادب سے محبت کرے، اپنے تجربات کا تبادلہ خیال کرے اور ایونٹ سے بھر پور لطف اندوز ہو۔ کراچی ادب فیسٹیول میں عمر شاہد حامد، سفینہ دانش الٰہی، عائشہ باقر، کرسٹی میری لاڈر، آیوش پتھران، حدیل عبید، عروج ممتاز، عمیر عزیز سعید، سلمان فاروقی، ڈاکٹر عشرت حسین، فاروق حسن، محمود شام، امینہ سید اور حمید ہارون شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق فیسٹیول میں کئی اہم اور مقبول کتابوں پر بھی بحث ہوگی۔

مزید پڑھیں

دنیا بھر کے لوگ سال رواں میں سپر مون کے4 نظاروں سے محظوظ ہوسکیں گے

کراچی(پی پی آئی) رواں سال میں بالترتیب 4 سپر مون دیکھے جا سکیں گے۔ دنیا بھر میں لوگ سپر مون کے نظارے سے محظوظ ہوسکیں گے۔ رواں سال کا پہلا سپر مون 19 اگست یعنی پیر کے روز ہوگا اور آئندہ پیر کو پورا چاند معمول سے زیادہ روشن اور زمین سے قریب ہوگا۔  سپرمون رات کو آسمان میں نسبتاً بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے جب کہ ستمبر میں سپر مون جزوی چاند گرہن کے ساتھ ہوگا، اکتوبر میں تیسرا اور نومبر میں رواں سال کا چوتھا اور آخری سپر مون دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں

آئینی اصلاحات کے مسودے کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کا امکان

 اسلام آباد(پی پی آئی)آئینی اصلاحات کے مسودے کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہنگامی اجلاس پیر کے بعد کسی بھی روز طلب کئے جا سکتے ہیں مجوزہ  اصلاحات پر مبنی آئینی ترمیم کی حکومت میں شامل پارلیمانی گروپس کی قیادت سے رسمی منظوری  بھی لی جائے گی۔

مزید پڑھیں

9 مئی کرنے اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہو رہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والوں اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے اور کروانے والے ایک ہی گینگ کے پارٹنر ہیں، اب اس میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہی، واضح ہوگیا 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے اور اس کے سہولت کار کون تھے، بانی پی ٹی آئی کے اب نقاب اترنا شروع ہوگئے ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا  کہجب تک 9 مئی کے ایک ایک کردار اور سہولت کار کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ شہداء کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں سوا سال بعد بھی ہمارے نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں ریگولر سیشن آئندہ ماہ شروع ہو گا

نیویارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 79واں ریگولر سیشن منگل 10ستمبر 2024سے شروع ہو گا جبکہ جنرل ڈیبیٹ کا آغاز 24ستمبر سے ہو گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت و حکومت اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز واقع نیویارک میں 22اور 23ستمبر کو جمع ہونگے۔پاکستان  اس موقع پر کشمیر سے متعلق منظور شدہ   اقوام متحدہ  کی قراردادوں پر عمل درآمد اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو چیلنج کرے گا۔

مزید پڑھیں