خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی

گلگت بلتستان  میں سیلابی ریلوں سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ، تمباکو،مچھلی اور مصالحوں کی ایکسپورٹ میں کمی

فائروال کی تنصیب،انٹرنیٹ بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چہلم امام حسینؑ  پر ملک کے متعدد اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

معیشت کی بحالی کیلئے اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن میں بھاری سامان ضبط

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی

پشاور(پی پی آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شکیل خان کے خلاف بدعنوانی اور بد انتظامی کی شکایات تھیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شکیل خان کے خلاف شکایات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے جس کی سفارشات پر شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری بھیجی گئی۔

مزید پڑھیں

گلگت بلتستان  میں سیلابی ریلوں سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

گلگت/   بلتستان(پی پی آئی)ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقیزیر آب آ گئے ہیں،موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحالہیگئی، کچے مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کاغان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند  اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث شہر سے کئی دیہاتوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا، استور میں موسلادھار بارش کے باعث درجنوں مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں

غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ، تمباکو،مچھلی اور مصالحوں کی ایکسپورٹ میں کمی

اسلام آباد(پی پی آئی)رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جولائی میں 47 کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کی غذائی اشیا ایکسپورٹ کی گئیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی خوراک ایکسپورٹ کی گئی،مقامی کرنسی میں 132 ارب 44 کروڑ روپے کی خوراک ایکسپورٹ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق باسمتی سمیت چاول کی ایکسپورٹ میں 135 فیصد سے زائد،چینی کی برآمد میں 590 فیصد،سبزیوں کی برآمدات میں 100 فیصد،پھلوں کی ایکسپورٹ میں 13 فیصداورمیوہ جات کی برآمدات میں بھی 94 فیصد،گوشت کی برآمدات میں تقریبا 6 فیصد  اضافہ ریکارڈ ہوا البتہ تمباکو،مچھلی اور مصالحوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں

فائروال کی تنصیب،انٹرنیٹ بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(پی پی آئی)فائروال کی تنصیب اورانٹرنیٹ کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں سیکرٹری کابینہ،سیکرٹری آئی ٹی ٹی، سیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے،درخواست ایمان مزاری کے ذریعے دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثرکرنیوالی فائروال کی تنصیب روکی جائے،فائروال تنصیب تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مشروط قراردی جائے،ذریعہ معاش کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی کو آئین کے تحت انسانی بنیادی حقوق قرار دیا جائے، فریقین سے فائر وال سے متعلق تمام تفصیلات پر مبنی رپورٹ طلب کی جائے۔درخواست پرفیصلہ ہونے تک فائروال کی تنصیب کاعمل معطل کردیا جائے،،درخواست میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری آئی ٹی ٹی، سیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

چہلم امام حسینؑ  پر ملک کے متعدد اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ملک کے متعدد اضلاع میں امن و امان کے قیام کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر جزوی طور پر موبائل سروس معطل کی جائے گئی، اس حوالے سے صوبائی حکومتوں نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلے لکھے ہیں،مراسلے میں جلوس اور مجالس کے  حساس علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان اضلاع میں صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔

مزید پڑھیں

معیشت کی بحالی کیلئے اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن میں بھاری سامان ضبط

کراچی(پی پی آئی)ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ملک بھر سے 41.4 میٹرک ٹن چینی، 365.2 میٹرک ٹن کھاد، 345.15 میٹرک ٹن آٹا،31ہزار 9سو 51 سگریٹ کے  اسٹاکس، 641 کپڑے کے تھان اور 0.13 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔پی پی آئی کے مطابق متعلقہ سرکاری اداروں نے کوئٹہ سے 4720، پشاور سے25ہزار 1سو 25 اور کراچی سے 1706 اور ملتان سے 400 سگریٹ کے اسٹاکس ضبط کئے،کراچی سے 18 کپڑے کے تھان، ملتان سے 345 میٹرک ٹن آٹا اور 333.3 میٹرک ٹن کھاد جبکہ کوئٹہ سے 26.90 میٹرک ٹن کھاد ضبط کر لی۔

مزید پڑھیں