کوئٹہ  میں سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دھماکہ،3 افراد زخمی

 چپڑاسی کو بھی عمران سے ملاقات کی اجازت مل گئی، میں صبح سے منتظر ہوں شیر افضل مروت

دریائے سندھ میں چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد ڈوب گئے

گرفتاریوں پر ردعمل دے چکے،حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں، بیرسٹر گوہر

ایاین ایف کی کارروائیاں: 38 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی27ویں برسی منائی گئی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کوئٹہ  میں سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دھماکہ،3 افراد زخمی

کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث دو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے تاحال کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

 چپڑاسی کو بھی عمران سے ملاقات کی اجازت مل گئی، میں صبح سے منتظر ہوں شیر افضل مروت

راولپنڈی(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے عدالت کا حکم نامہ لے کر آؤں گا۔  شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے چپڑاسی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ میں صبح سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا منتظر ہوں مجھے جانے نہیں دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے عدالت کا حکم نامہ لے کر آؤں گا، میں بانی پی ٹی آئی سے مل کر اپنا موقف پیش کرنا چاہتا ہوں، پارٹی میں چند افراد نہیں چاہتے کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملوں، چند افراد نے میرے خلاف بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں صرف میں احتجاج کے لئے لوگ نکال سکتا ہوں، میرے مخالفین جانتے ہیں کہ اگر میری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہو گئی تو احتجاج کا لائحہ عمل بنا لوں گا۔ پی ٹی آئی کو 22 اگست کے جلسے کی اجازت نہ ملی تو میں جلسہ کروں گا۔

مزید پڑھیں

دریائے سندھ میں چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد ڈوب گئے

پشاور(پی پی آئی)اپرکوہستان کے علاقے برسین میں ڈولی کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس کے مطابق تینوں  لاپتہ افرادکا تعلق جالکوٹ کے علاقے کیگاہ سے بتایاجارہاہے۔

مزید پڑھیں

گرفتاریوں پر ردعمل دے چکے،حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کا استعفی قبول نہیں کیا ہے، حالیہ گرفتاریوں پر اپنا ردِعمل دے چکے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کا پارٹی اور لیڈر شپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، موجودہ گرفتاریوں پر ہمارا موقف صاف ہے، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فوج کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے، یہ ان کے اندرونی معاملات ہیں، ہمارا مؤقف ہے سویلین کا فوجی ٹرائل نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں

ایاین ایف کی کارروائیاں: 38 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

حب/کوئٹہ(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 8 مختلف کارروائیوں میں 38 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، لاہور، اسلام آباد، حب اورملتان میں کی گئیں،  کارروائی کے دوران 32 کلو890 گرام آئس، 2 کلو800گرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں ایک کلو670گرام ہیروئن،65 ہیروئن بھریکیپسولز برآمدکیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتارملزمان کیخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

مزید پڑھیں

موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی27ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی) دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا چھوڑے 27 برس گزر گئے۔ نصرت فتح علی خان نے عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا۔استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو پیدا ہوئے اور 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997 کو دنیا سے کوچ کر گئے۔ ان  کے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔نصرت فتح علی خان نے کلاسیکل موسیقی کو ایک نیا رنگ دیا۔ انہوں نے اس کو جدید میوزک کے منفرد انداز میں کچھ اس طرح پیش کیا کہ ان کے گانے ہر عمر کے لوگوں میں مقبول ہوئے۔ ان کے گائے کلام نہ صرف پاکستان میں بلکہ امریکہ اور یورپ جیسے ممالک میں بھی سنے گئے۔انہوں نے کئی بین الاقوامی فلموں میں میوزک بھی دیا۔ 1995 میں بننے والی ہالی ووڈ کی فلم ڈیڈ مین واکنگ میں ان کا ساونڈ ٹریک شامل تھا۔ 1987 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نواز گیا۔پاکستان فلم انڈسٹری اور موسیقی کی دنیا میں کی گئی خدمات پر انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ان کو یونیسکو کی جانب سے دیے جانے والے موسیقی کے انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں