پی ٹی اے انٹر نیٹ پرریاست مخالف مواد کے خلاف سرگرم

کراچی ریس کورس میں آزادی کپ گھڑ دوڑ ا ٓج منعقد ہو گی

عمران نے گلے لگایا، گلے شکوے دور ہو گئے، شیر افضل مروت

کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر برڈ شوٹرنے اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا مار دیا

ہنی ٹریپ کا شکار لاہور کا نوجوان گجرات میں قتل، ملزم گرفتار

جماعت اسلامی نے 28 اگست کو ہڑتال اور ملک گیر احتجاج  کی کال دے دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پی ٹی اے انٹر نیٹ پرریاست مخالف مواد کے خلاف سرگرم

کراچی(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 3لاکھ 63ہزار ’یو آر ایل‘ بلاک کیے ہیں۔  پی ٹی اے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021سے جون 2024تک ہتک آمیز یا نقل مواد کی کیٹیگری میں سب سے کم یو آر ایل بلاک کیے گئے۔ اس کیٹیگری میں 13ہزار 305یو آر ایل پراسیس کیے گئے تاہم ان میں سے 7ہزار 353بلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر بلاکنگ کی شرح ان ساڑھے تین سالوں میں 84.72فیصد رہی۔پی ٹی اے ڈیٹا کے مطابق توہین عدالت کی کیٹیگری میں 2ہزار 480یو آر ایل بلاک کیے گئے۔یو آر ایلزبلاک ہونے کی سب سے زیادہ شرح دفاعی اداروں کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں رہی، جس میں 1لاکھ 1ہزار682لنکس بلاکنگ کے لیے پراسیس کیے گئے جن میں سے 74ہزار 224کامیابی سے بلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر بلاک کیے گئے یو آر ایلز میں ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا پوسٹس بھی شامل تھیں۔

مزید پڑھیں

عمران نے گلے لگایا، گلے شکوے دور ہو گئے، شیر افضل مروت

راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان تحریک  انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  سے ملاقات ہو گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی، میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، ملاقات میں گلے شکوے دور ہو گئے، مجھے پارٹی سے نکالا ہی نہیں گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 22 اگست جلسے کی ذمہ داری دی، پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ختم کر رہا ہوں،  پارٹی رہنماؤں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔

مزید پڑھیں

کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر برڈ شوٹرنے اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا مار دیا

کراچی(پی پی آئی)جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے برڈ شوٹر اہلکار نے عام کتا سمجھ کر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے تربیت یافتہ کتے کو ہلاک کردیا۔اے این ایف کے ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر کتا ہلاک ہوا۔رپورٹ نے مزید بتایا کہ تربیت یافتہ کتا سراغ رسانی اور منشیات کی تلاشی میں کام آتاتھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے این ایف نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں

ہنی ٹریپ کا شکار لاہور کا نوجوان گجرات میں قتل، ملزم گرفتار

لاہور(پی پی آئی) ہنی ٹریپ کا شکار گجرات جانے والے لاہور کے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ ذیشان کی فیس بک کے ذریعے ایک لڑکی سے دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوگئی، ذیشان شادی کی بات کرنے لڑکی کے ماموں کو ملنے گجرات گیا، لڑکی کے ماموں نے ذیشان کو گولیاں مار کر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس نے بتایا کہ ذیشان کو قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے چند روز قبل گجرات پولیس نے بغیر شناخت کے ذیشان کی لاش کو لاوارث جان کر تدفین کر دی، ذیشان کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ اچھرہ میں درج کی گئی، اچھرہ انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی نے 28 اگست کو ہڑتال اور ملک گیر احتجاج  کی کال دے دی

کراچی(پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں 28 اگست کو ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کی کال دیدی، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک گیر احتجاج میں تاجر رہنما بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا چولہا تو ویسے ہی بند کیا جارہا ہے، مہنگی بجلی ہے اور پھر اوپر سے ٹیکسز ہیں، تاجر اور تنخواہ دار سب ہی پریشان ہیں، وزیراعظم ٹیرف میں بنیادی تبدیلیاں کریں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوازشریف نے مریم نواز کے ساتھ بیٹھ کر صرف 2 ماہ کیلئے 14 روپے کم کئے ہیں،کے الیکٹرک مافیا سب سے مہنگی بجلی بناتا ہے، کے الیکٹرک کو ہٹا دیا جائے، حب سے ڈائریکٹ کراچی کو بجلی دی جائے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جو بجلی بن رہی ہے اور استعمال نہیں ہو رہی اس کے پیسے بھی ہم ادا کر رہے ہیں، ہم نے اپنی جو تحریک شروع کی ہے حق دو عوام کو اس کے تحت ملتان میں جلسہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ آپ سب بھی ہمارا ساتھ دیں ہم انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے، جماعت اسلامی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہیں تو ہم لانگ مارچ کریں گے یہ تحریک آگے بڑھے گی، پاکستان آگے بڑھے گا، یہ دنیا کو لیڈ کرے گا۔

مزید پڑھیں