معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے ڈیجیٹائزیشن کمیشن قائم کیاجارہاہے:شزا

شہری مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،صدرمملکت

ملکی معیشت کی بحالی قوم کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے:احسن

نوجوان قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،رانا مشہود احمد خان

حکومت پیٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے:ڈار

بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی کی ترسیلی نظام میں بہتری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں:وزیراعظم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے ڈیجیٹائزیشن کمیشن قائم کیاجارہاہے:شزا

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے ڈیجیٹائزیشن کمیشن قائم کیاجارہاہے۔اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات کے باعث آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا رجحان دیکھاگیا ہے۔وزیرمملکت نے حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ کی بندش یا سے سست کرنے سے متعلق اعلامات کو مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ کے زائد استعمال کے باعث دباؤ بڑھنے سے اس کی رفتار سست ہوئی۔

مزید پڑھیں

شہری مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،صدرمملکت

اسلام آباد (پی پی آئی)صدرآصف علی زرداری نے تمام پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مون سون شجرکاری مہم دوہزار چوبیس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے کے قومی مقصد کو پورا کیا جا سکے۔موسم برسات کی شجرکاری مہم دوہزار چوبیس پر ایک پیغام میں انہوں نے تمام پاکستانیوں کا ماحول کے تحفظ کیلئے ان کی غیرمتزلزل لگن پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس وقت پاکستان کے کل رقبے کا صرف تقریباً پانچ فیصد علاقہ جنگلات پر مشتمل ہے جو کہ لکڑی کی بڑھتی ہوئی طلب اور زمین کے دیگر استعمال کی وجہ سے شدید دباؤ کاشکار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال موسم برسات میں شجرکاری مہم کے ذریعے ہمارے پاس اپنے ماحول پر دیرپا اثر ڈالنے اور اپنی نوجوان نسل کیلئے ایک سرسبز اور صحت مند مستقبل محفوظ بنانے کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا بلیو کاربن اقدام کے تحت پاکستان نے 1990ء سے مینگروو کی تعداد میں تین سو فیصد اضافہ کرتے ہوئے کامیابی سے مینگرووز کی بحالی کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحالی کا ایک اور اقدام لیونگ انڈس پروگرام ہے جس میں ایسے اجزاء شامل ہیں جن کا مقصد جنگلات کی کٹائی کو روکنا ہے۔ اس پروگرام کو اقوام متحدہ کی بحالی کی دہائی کا فلیگ شپ ایوارڈ بھی ملا ہے۔

مزید پڑھیں

ملکی معیشت کی بحالی قوم کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے:احسن

 لاہور (پی پی آئی)منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی قوم کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے آج (اتوار) لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی چیلنجز کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں ملک ناتجربہ کار فرد کے ہاتھوں میں سونپ دیاگیا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ دو سے تین سال کے اندر ملک انشاا? ایک مرتبہ پھر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

مزید پڑھیں

نوجوان قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،رانا مشہود احمد خان

 لاہور (پی پی آئی)وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے زور دیا ہے کہ نوجوان قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے  لاہورمیں ایمرجنگ ٹیلنٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ذہین نوجوان نسل ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے ناگزیر ہے۔رانا مشہود نے خواتین کو بااختیار بنانے کے وزیراعظم کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے ملک میں خواتین کی حمایت کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔رانا مشہود نے حالیہ پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے معاشی مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں

حکومت پیٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے:ڈار

 اسلام آباد (پی پی آئی)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم کے شعبے کے اہم مسائل حل کرتے ہوئے اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔وہ پیٹرولیم کمپنیوں کودرپیش مسائل پرغور اور صنعتی شعبے کے مسائل کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اسحق ڈار نے غیرملکی کمپنیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا جس سے ملک میں مزید غیرملکی سرمایہ کاری راغب ہونے میں مدد ملے گی۔  

مزید پڑھیں

بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی کی ترسیلی نظام میں بہتری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں:وزیراعظم

 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی کی ترسیلی نظام میں بہتری توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے سلسلے میں حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔آج (اتوار) اسلام آباد میں بجلی کی تقسیم سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کے وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ وہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کے بارے میں صوبائی حکومتوں سے رابطہ کریں تاکہ یکساں حکومتی پالیسی اختیار کی جاسکے۔وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی کہ بجلی کی چوری روکنے کیلئے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی ضروریات کے مطابق پولیس اہلکاروں اورتحصیل داروں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ تقسیم کار کمپنیوں کے بدعنوان عناصر سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔وزیراعظم نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پرمنتقلی سے متعلق تشکیل دی گئی راہبر کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں