بھارت نے چناب اور راوی میں بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑ دیا، پاکستان کے بڑے علاقے زیر آب

سابق صدرجنرل محمد ضیا الحق سمیت شہدائے بھاولپورکی36ویں برسی منائی گئی

 ساتواں کراچی ادبی میلہ آج کراچی میں منعقد ہوگا

سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کا 92 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

سلیم جمالی “کاگف کے صدر، عامر ضیاصوبائی کوآرڈینیٹر مقرر

انٹرنیشنل والی بال لیگ رواں سال اکتوبر نومبر میں منعقد ہوگی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بھارت نے چناب اور راوی میں بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑ دیا، پاکستان کے بڑے علاقے زیر آب

لاہور(پی پی آئی) بھارت نے چناب اور راوی دریاؤں پر بغیر پیشگی انتباہ کے سپل ویز کھول دیے ہیں، جس سے ہزاروں دیہات میں سیلاب آ گیا ہے اور پاکستان کے بڑے علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے دریائے چناب پر قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے کے باعث سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ کر ڈھائی لاکھ کیوسک ہونے کا امکان ہے۔دریائے راوی میں جسر اور شاہدرہ کے مقام پر 40 ہزار سے 55 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے ان علاقوں کے لیے نچلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔حکام نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ پانی کے اچانک چھوڑنے سے پاکستان کے کچھ حصوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔غیر متوقع طور پر پانی کے اخراج نے علاقائی پانی کے انتظام کے طریقوں اور پڑوسی ممالک پر ان کے اثرات کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

مزید پڑھیں

سابق صدرجنرل محمد ضیا الحق سمیت شہدائے بھاولپورکی36ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے سابق صدرجنرل محمد ضیا الحق سمیت شہدائے بھاولپورکی36ویں برسی  ہفتہ کو منائی گئی وہ پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے۔ پاکستان کے سابق صدر ضیا الحق 12اگست 1924 کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے اور5 جولائی1977 کو فوجی بغاوت  کے بعدملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔ صدر ضیا الحق17اگست1988 کوبہاول پور کے نزدیکی علاقہ بستی لال کمال میں سی 130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے،اس حادثے میں ان کیساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم  اور جنرل اختر عبدالرحمٰن سمیت اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں

 ساتواں کراچی ادبی میلہ آج کراچی میں منعقد ہوگا

کراچی(پی پی آئی)کراچی لٹریچر فیسٹیول کی بانی امینہ سید نے اعلان کیا ہے کہ ساتواں کراچی ادبی میلہ اتوار 18اگست کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر امینہ سید نے  بتایا کہ فیسٹیول میں داخلہ مفت ہے، منتظمین چاہتے ہیں اس کمیونٹی میں شامل ہر شخص کتابوں اور ادب سے محبت کرے، اپنے تجربات کا تبادلہ خیال کرے اور ایونٹ سے بھر پور لطف اندوز ہو۔ کراچی ادب فیسٹیول میں عمر شاہد حامد، سفینہ دانش الٰہی، عائشہ باقر، کرسٹی میری لاڈر، آیوش پتھران، حدیل عبید، عروج ممتاز، عمیر عزیز سعید، سلمان فاروقی، ڈاکٹر عشرت حسین، فاروق حسن، محمود شام، امینہ سید اور حمید ہارون شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق فیسٹیول میں کئی اہم اور مقبول کتابوں پر بھی بحث ہوگی۔

مزید پڑھیں

سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کا 92 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

کراچی(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا92واں یوم پیدائش اتوار18اگست کو منایا جائے گا۔وہ18اگست1932 کو سندھڑی میں پیدا ہوئے  اور1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد24مارچ 1985سے 29 مئی1988 تک پاکستان کے دسویں وزیر اعظم رہے۔محمد خان جونیجو پاکستان کے انتہائی ایماندار،کم گو وزیر اعظم تھے۔سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد صدرجنرل ضیا الحق اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد صدرجنرل ضیا الحق نے8ویں ترمیم کا اختیار استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو بر طرف کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق محمد خان جونیجو 18مارچ 1993 کو انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں

سلیم جمالی “کاگف کے صدر، عامر ضیاصوبائی کوآرڈینیٹر مقرر

کراچی(پی پی آئی)کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان “کاگف”کی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد تاحیات چیئرمین سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے معروف سماجی رہنمامحمد سلیم جمالی کو کاگفسندھ کا صدر اور عامر ضیاکو صوبائی کوآرڈینیٹر مقررکیا ہے،ان کی تقرری پر مجلس عاملہ اور مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے مبارک باد دیتے  ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ محمد سلیم جمالی اور عامر ضیا  کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق،بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور کچی آبای قوانین پر عمل درآمد کیلئے جدوجہد کریں  گے۔

مزید پڑھیں

انٹرنیشنل والی بال لیگ رواں سال اکتوبر نومبر میں منعقد ہوگی

کراچی(پی پی آئی)پہلی انٹر نیشنل پاکستان والی بال لیگ کیلئے پاکستان والی بال فیڈریشن کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیاہے، اجلاس میں اسپانسرز اور فرنچائز  مالکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق  فیڈریشن نے رواں سال اکتوبر نومبر میں اس لیگ کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں لیگ کی تاریخ اور شہر کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، چھ فرنچائز ٹیموں پر مشتمل مقابلے اسلام آباد میں ہونیکا امکان ہے، ہر ٹیم میں تین غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جاسکے گا، فیڈریشن حکام کے مطابق کئی غیر ملکی ٹیموں نے دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں