پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی ضِلع ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

حکومت فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیگی

اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خدشہ

حکومت ماحولیاتی صلاحیت کو قومی منصوبہ بندی میں شامل کرنا چاہتی ہے،رومینہ

گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،وزیراعلیٰ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی ضِلع ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری

کوٹہ(پی پی آئی)پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی ضِلع ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔فرنٹئیر کور کے جوانوں نے متاثرین علاقہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ فرنٹئیر کور کچی آبادیوں کو سیلاب کے پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔امدادی کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ سیلاب متاثرین و علاقہ مشران نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا(ساؤتھ)کا بروقت امدادی کارروائیوں پر شکریہ ادا کیا۔  

مزید پڑھیں

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کوٹہ(پی پی آئی)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری17 اگست 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 691,853 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے21 جولائی سے 17 اگست تک 32200 افغان باشندوں میں 11,826 مرد، 9320 خواتین اور 11,054 بچے اپنے ملک چلے گئے افغانستان روانگی کے لیے 674 گاڑیوں میں 732 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

حکومت فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیگی

اسلام آباد (پی پی آئی)ربیع سیزن کے لیے یوریا پیدا کرنے کے لیے تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس حوالے سے فیصلہ آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔آنے والے ربیع سیزن کے دوران گندم کی بوائی کے لیے وافر مقدار میں اور مناسب قیمت پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔درآمدات اور زرمبادلہ کے نقصان سے بچنے کے لیے گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔نائب وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ مارکیٹ کی نگرانی میں اضافہ کریں تاکہ قیمتیں مستحکم رہیں اور منافع خوروں کو اپنے فائدے کا موقع نہ ملے۔

مزید پڑھیں

اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد (پی پی آئی)پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران شدید بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژنوں سمیت جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش سے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے راجن پور، کاہا،چاچڑ، پٹوک اورزنگی پہاڑی نالوں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔انہوں نے کہا کہ راجن پور کے پہاڑی نالے کالاباغ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے سخی سرور پہاڑی نالے سے اونچے درجے کا سیلاب گزررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے اورمقامی انتظامیہ پہاڑی نالوں میں سیلابی صورتحال کے باعث چوکس ہے۔

مزید پڑھیں

حکومت ماحولیاتی صلاحیت کو قومی منصوبہ بندی میں شامل کرنا چاہتی ہے،رومینہ

لاہور(پی پی آئی)موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ حکومت نے متعدد ایسی پالیسیاں شروع کی ہیں جن کا مقصد ماحولیاتی صلاحیت کو قومی منصوبہ بندی میں شامل کرنا ہے۔پی ٹی وی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی ترقی کے تمام پہلوؤں میں ماحولیاتی اہمیت کو شامل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی مطابقت کے منصوبوں، ماحولیاتی تبدیلی اور پانی سے متعلق پالیسیوں کو موثرانداز میں ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے قابل ہونا چاہئے۔رومینہ خورشید عالم نے ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے عالمی امداد کی فوری ضرورت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں

گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،وزیراعلیٰ

اسلام آباد (پی پی آئی)فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے زیرتربیت افسروں کے وفد نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان سے گلگت میں ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اس امیدکا اظہار کیا کہ فارن سروس کے نئے افسران بین الاقوامی سطح پر ملک کی بہترانداز میں نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بہت جلد اراضی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں