عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گرنے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ نرخ 200 روپے کم

گھوٹکی کے قریب ٹریفک حادثہ،8 افراد جاں بحق، 4 زخمی

 ہاکی لیگ کی منظوری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جمعہ کو اسلام آباد میں طلب

سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

انٹر بینک میں امریکی ڈالر4 پیسے سستا،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

وزیرخزانہ کا گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گرنے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ نرخ 200 روپے کم

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہفتے کے روز 2500 روپے اضافے کے بعد آج سیکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد ملک بھر میں پر کو سونے کے فی تولہ نرخوں میں 200 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا 200 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 172 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 22 ہزار 908 روپے کا ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کم ہو کر 2502 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

مزید پڑھیں

گھوٹکی کے قریب ٹریفک حادثہ،8 افراد جاں بحق، 4 زخمی

گھوٹکی(پی پی آئی) سکھر ملتان موٹروے پر گھوٹکی کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثے میں  8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر ڈرنگ ملوک والی کے قریب مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق  حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں

 ہاکی لیگ کی منظوری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جمعہ کو اسلام آباد میں طلب

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اہم اجلاس 23اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیاگیا، صدارت فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کریں گے،پی پی آئی کے مطابق  اجلاس میں قومی ہاکی ٹیم کے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت، پچھلے اجلاس کے فیصلوں کی منظوری،پہلی پاکستان ہاکی لیگ اور اس کے بورڈ کے ارکان کے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس منگل کوسماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر سماعت کی، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر رکھا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 3 اعتراضات کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے، چوتھا اعتراض درخواست میں نامناسب زبان کے استعمال کا ہے۔وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ ہم نے صرف ٹوئٹ ساتھ لگایا ہے اس میں نامناسب زبان استعمال نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کیس کل ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق بعد ازاں عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں

انٹر بینک میں امریکی ڈالر4 پیسے سستا،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی(پی پی آئی)انٹر بینک میں امریکی ڈالر4 پیسے سستا ہو گیا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278روپے50پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔  دوسری جانب پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں  پیر کو کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 84 پر آگیا۔ اب تک کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 382 پوائنٹس کی بلندی پر ہی پہنچ سکا۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں

وزیرخزانہ کا گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں BYDبرانڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ BYD بجلی اور قابل تجدید توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی چینی کمپنی ہے۔نہوں نے کہا کہ BYD کی ہماری مارکیٹ میں شمولیت پاکستان کے ماحولیاتی اہداف اور توانائی کی کارکردگی کے حصول سے ہم آہنگ ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ BYD جیسی اہم گاڑیوں کی عالمی کمپنی کی موجودگی سے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی پاکستانی برآمدات کی استعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں