محبوبہ مفتی کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کا اعلان

فیڈرل فلڈ کمیشن کی دریائے راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں، پاکستان کی حکومت اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کی پاکستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد

بھارتی فورسزحق خودارادیت کے مطالبے کو دبانے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں

نوجوانوں کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

محبوبہ مفتی کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کا اعلان

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گی کیونکہ علاقے کی حیثیت محض ایک میونسپلٹی کی رہ گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اسکی حیثیت کو میونسپلٹی کی حد تک کم کرنے کی  سے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے اس وقت الیکشن لڑا جب جموں و کشمیر کا اپنا آئین، جھنڈا اور ایک مضبوط قانون ساز اسمبلی تھی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ منظر نامے میں جہاں وزیر اعلی کو زیادہ تر فیصلوں کے لیے لیفٹیننٹ گورنر سے اجازت درکار ہوگی، الیکشن میں شرکت کرنا ان کے لیے ناقابل قبول ہے۔

مزید پڑھیں

فیڈرل فلڈ کمیشن کی دریائے راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی

اسلام آباد(پی پی آئی)فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے جبکہ دریائے راوی اور چناب کے قریبی نالوں میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔آج کمیشن کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ گدو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، تربیلا کالاباغ اور سکھر بیراج کے مقام پر نچلے درجے جبکہ نوشہرہ میں دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت تمام دوسرے بڑے دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں، پاکستان کی حکومت اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد میں تعیناتی اور سخت نگرانی اورپابندیوں کے باوجودسرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن پر لکھا ہے ”14اگست،پاکستانی عوام کو 77ویں یوم آزادی کی مبارکباد”۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ تنازعہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اورپاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کاوکیل ہے۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ تنازعہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔پوسٹروں میں کہا گیا کہ پاکستان اللہ تعالی کا ایک انمول تحفہ ہے اورکشمیری اپنے آپ کو اس ملک کا حصہ سمجھتے ہیں۔کشمیری جموں و کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے اور پاکستان کے ساتھ اس کا الحاق کرانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔پوسٹروں کو فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیاہے۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے15اگست بھارت کے یوم آزادی کو کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے غیر قانونی قبضے اور دفعہ370اور 35اے کی منسوخی کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کی پاکستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے ویڈیو تہنیتی پیغام میں  سینیٹر وان ہولن نے کہا کہ مجھے امریکی سینیٹ میں میری لینڈ کی عظیم ریاست کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ مجھے پاکستان  کے یوم آزادی کے موقع پر آپ  سب  کی خوشیوں میں  شامل  ہونے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ گذشتہ 77 سالوں میں امریکہ اور پاکستان کے عوام نے دوستی کا مضبوط بندھن قائم کیا ہے۔ اور میں اس تعلق کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا  کرنے کا خواہاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  میں نے   ہمیشہ  پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے اور یہاں  پاکستانی امریکن کمیونٹی نے  زندگی کے ہر شعبے میں ملک کے  لئے  بے  پناہ   خدمات سرانجام دی ہیں اور  دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔میرے لیے  اس خاص موقع پر آپ سب  کے ساتھ شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک۔

مزید پڑھیں

بھارتی فورسزحق خودارادیت کے مطالبے کو دبانے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کالے قوانین کے تحت بے پناہ اختیارات رکھنے والی بھارتی فورسز اور پولیس بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو کھلے عام نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حقیقی مطالبے کے لئے جاری کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا جا سکے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیری نوجوانوں کو ان کے پیدائشی حق،حق خودارادیت سمیت بنیادی سیاسی اور قانونی حقوق کا مطالبہ کرنے پر بے دردی سے قتل کر رہے ہیں۔کشمیری نوجوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کی آڑ میں نشانہ بنایا جا رہا ہے اورہراساں اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 5اگست 2019 کے بعد جب بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکے علاقے پر فوجی پر محاصرہ مسلط کر دیا، کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل میں تیزی لائی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے رواں سال اب تک 54کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 2825کو گرفتار کیا ہے جبکہ 1989سے اب تک 96ہزار341کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنماؤں، علمائے کرام، خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کشمیری نوجوان بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپرنظربندہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ظلم و بربریت اور کشمیر دشمن پالیسیوں سے کشمیریوں کو زیر نہیں کیا جاسکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو قتل اور گرفتارتوکر سکتا ہے لیکن وہ آزادی اور امن کے لیے ان کے موقف اور جذبہ کو شکست نہیں دے سکتا۔ جموں و کشمیر کے عوام اپنی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں اور عوام کے سیاسی مستقبل کو فوجی طاقت اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ناانصافیوں، ظلم وبربریت اور نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کو روکے اور کشمیریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے۔ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں گھناؤنے جرائم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنایا جائے۔

مزید پڑھیں

نوجوانوں کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پی پی آئی)نوجوانوں کا آج (پیر) عالمی دن منایا جا رہا ہے، رواں سال اس دن کا موضوع ہے ”ڈیجیٹل شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتیں پائیدار ترقی کا اہم ذریعہ”صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں نوجوانوں کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان انتہائی قیمتی سرمایہ ہیں جو مستقبل کے معمار اور رہنما ہیں۔انہوں نے کہا یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ایک خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لئے انہیں وسائل اور مواقع مہیا کرے۔صدر نے ہر نوجوان پاکستانی پر زور دیا کہ وہ دستیاب مواقع سے استفادہ کریں اپنی سوچ میں وسعت لائیں اور ملک کی بہتری کیلئے انتھک کام کریں۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ‘ کاروبار اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنایا جاسکتا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ حکومت ان اقدامات کو توسیع دینے کی خواہاں ہے اور رواں سال ملک بھر کے تین لاکھ کاروباری نوجوانوں کے لئے اضافی ایک سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں