لاہور(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر ” عزم استحکام،، کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کیاہے۔ڈاک ٹکٹ پرارشد ندیم کی تصویر موجودہے جس میں انھیں ان کی کامیابیوں پرخراج تحسین پیش کیاگیا ہے۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں نام تبدیل کرکے اولمپئین ارشد ندیم تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال رکھ دیاگیا ہے جس کا مقصد پیرس اولمپکس دوہزار چوبیس میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرنے پرانھیں عزت بخشنا ہے۔