ہنگورنو(پی پی آئی) سندھی ادبی سنگت اور گرہوڑ ادبی فورم کے تحت سندھی کے منفرد سفرنامہ نگار، مترجم اور کلام فیض احمد فیض کے حافظ محمد ایوب خاصخیلی کے ساتھ ایک شام ہفتہ 14اکتوبر کوسہ پہر 3بجے گورنمنٹ ہائی اسکول ہنگورنو میں منائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق سندھی ادبی سنگت اور گرہوڑ ادبی فورم نے ادب دوست حلقوں نے شرکت کی اپیل کی ہے۔
سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق اپنی ہی ٹیم سے مقابلے کے لیے تیار
خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے : ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ
رافیل نڈال اور جوکووچ میامی ٹینس کے فائنل میںپہنچ گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان
حکومت صحافیوں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے: حلیم عادل شیخ
دھونی کی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی پیش کش
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت ملک بدر کرنے کا فیصلہ، 16 اکتوبر کو جائزہ اجلاس طلب
کراچی (پی پی آئی) حکومت سندھ نے فیصلہ کیا گیاہے کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت ملک بدر کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو سندھ میں کسی بھی صورت میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 16 اکتوبر کو اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی، مونس الہیٰ 23 اکتوبر کو طلب
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو 23 اکتوبرجمعرات طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق جج عبدالستار لنگاہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کو ہدایت کی کہ وہ 23 اکتوبر کو پرویز الہیٰ کو پیش کریں۔مونس الٰہی کی جانب سے پاور آف اٹارنی جمع کرواتے ہوئے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ملک سے باہر ہیں، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر کو اپنے نمائندے کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی اجازت دی جائے۔جج نے وکیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم کو فوجداری مقدمے میں ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونا ہوتا ہے۔جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ 23 اکتوبر کو اپنے موکل کی پیشی کو یقینی بنائیں، جج نے شریک ملزم عامر سہیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔عدالت پہلے ہی مونس الہیٰ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔قبل ازیں ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے برطانیہ اور اسپین کے ایڈریس پر سمن بھیجے جانے کی رپورٹ وزارت خارجہ کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ ان رپورٹس کے مطابق اسپین اور برطانیہ میں ان پتوں پر کوئی بھی دستیاب نہیں تھا۔رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد جج نے مونس الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
سبز اور نیلے دونوں رنگوں اور ڈیزائن کے75 روپے مالیت کے نوٹوں کا لین دین قانونی: اسٹیٹ بینک
کراچی (پی پی آئی)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 75 روپے مالیت کے سبز اور نیلے دونوں رنگ اور ڈیزائن کے نوٹوں کی لین دین قانونی ہے،پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956کے تحت جاری تمام بینک نوٹ بشمول یادگاری نوٹ پاکستان بھر میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق اپنی ہی ٹیم سے مقابلے کے لیے تیار
(March 31, 2014)
میرپور: سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں اپنے ہی ملک کے خلاف نبرد آزما ہوں گے ۔ویسٹ انڈین بولنگ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ میںنے ویسٹ انڈیز کی شرٹ دل سے پہنی ہے اور امید ہے میری ٹیم جیت جائے گی۔ اس میچ کا فاتح گروپ 2سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والا دوسرا ملک ہوگا۔ ثقلین مشتاق نے ویسٹ انڈیز کے اہم میچ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ مذہبی نقطہ نظر سے میں کوئی پیشن گوئی نہیں کر سکتاکہ کون جیتے گالیکن ہم اتنا کہہ سکتے ہیں کہ جو ٹیم اچھا کھیلے وہ جیتے گی۔میری نیک خواہشات میری ٹیم کے ساتھ ہیں اور میری ٹیم ویسٹ انڈیز ہے،یہ میرا یقین اور جذبہ ہے ، مجھے ایمانداری کا ثبوت دینا چاہےے اور میں ایسا ہی کروںگا۔ ویسٹ انڈیز کی جر سی کی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شرٹ صر ف جسم پر ہی نہیں بلکہ اس کی جگہ دل میںہونی چاہیے۔ ثقلین مشتاق پچھلے سال بنگلہ دیش ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے لیکن اب ویسٹ انڈیز کے ڈریسنگ روم میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان کا اس بات پرزورتھا کہ اسے اپنی کام کے ساتھ دیانت دار ہوناہے۔ سابق آف اسپنر کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک عظیم موقع ہے کہ میں عظیم ٹیم کی نمائندگی کر رہاہوں ، بچپن میں ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑ یوں سر وی وی رچرڈز اور سر گیری سوبرزکی وجہ سے میں اس ٹیم کا مداح تھا۔ثقلین مشتاق کرکٹ میںدوسرا متعارف کرانے والے پہلے اسپنر ہیں ، سعید اجمل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کہنا تھا کہ سعید اجمل چند سالوںسے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ، اب ٹیکنالوجی کا دور ہے اس لیے جب کوئی بیٹمسمین میرے پاس اجمل سے نمٹنے کے لیے گر سیکھنے آتا ہے تو میں انھیں بتا تاہوںکہ اجمل کس طرح اورکیسے بال کو اسپن کرتاہے۔انھوں نے کہا کہ یہ کام کا حصہ ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ اگر ٹیکنالوجی کاستعمال کیا جائے تو وہ ہمیں سب کچھ واضح طور بتاتی ہے کوئی چیز ہم سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے : ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ
(March 31, 2014)
کراچی: صو با ئی ڈیزا سٹر مینجمنٹ اتھا ر ٹی سندھ کے ڈا ئریکٹر جنرل سید سلما ن شا ہ نے کہاہے کہ خشک سا لی کے متا ثرین میں اب تک ضلع تھر پا ر کر میں 244732،عمر کو ٹ میں 16654،سا نگھڑ میں 7961اور ضلع خیر پو ر میں 3300گند م کے 50کلو گرا م کی بوریاں تقسیم کی جا چکی ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ نے بتا یا کہ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے 44000فیملی را شن بیگ سندھ کی خشک سا لی متا ثرین کے لئے بھیجے گئے جن میں 27000ضلع تھر پا رکر ،10000ضلع عمر کو ٹ اور ضلع سانگھڑ کے خشک سا لی متا ثرین کے لئے 7000فیملی را شن بیگ بھیجے گئے ۔ڈی جی پی ڈی ایم سندھ نے میڈیا کے نما ئندو ں کو بتا یا کہ اب تک ملنے وا لی رپو ر ٹ کے مطا بق ضلع تھر پا ر کر میں 64758،ضلع عمر کو ٹ میں 24610،ضلع سا نگھڑ میں 11094، ضلع خیر پو ر میں 3955 خشک سا لی متا ثرین کا علا ج کیا گیا ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ کو ملنے رپو ر ٹ کے مطا بق ابتک ضلع تھر پا ر کر میں 2811870،ضلع عمر کو ٹ میں 192050،ضلع سا نگھڑ میں 136821اور ضلع خیر پو ر میں 98129ما ل مویشیو ں کو ویکسین دی گئی ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ نے کہا کہ خشک سا لی متا ثرین کی بحا لی کے لئے پی ڈی ایم اے سندھ کی امدا د ی ٹیمو ں نے اپنا بھر پو ر کر دا ر ادا کیا اور اب تک کچھ نما ئندے مٹھی کے کیمپ آفس میں مو جو د ہیں ۔

رافیل نڈال اور جوکووچ میامی ٹینس کے فائنل میںپہنچ گئے
(March 29, 2014)
میامی: میامی ماسٹرز ٹینس فائنل میں رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ مدمقابل ہوں گے۔ میامی ماسٹرز ٹینس میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ اور جاپانی کائی نشی کوری سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے جس کے نتیجے میں عالمی نمبر ایک اور دو رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ سیمی فائنل کھیلے بغیر ہی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹرفائنل میں روجر فیڈرر کواپ سیٹ شکست دینے والے نشی کوری گروئن انجری کی وجہ سے جوکووچ کے خلاف مقابلے میں شرکت نہ کرسکے۔ چند گھنٹے بعد ساتویں سیڈ ٹوماس برڈیچ معدے کے مسلز کی خرابی کی وجہ سے نڈال کے خلاف فائنل فور میچ سے دستبردار ہوگئے یوں ورلڈنمبررافیل نڈال اور جوکووچ نے واک اوور کے ذریعے براہ راست فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا۔نڈال نے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ نشی کوری اورتھوماس کا سیمی فائنل سے دستبردار ہونا خود پلیئرز اور کورٹ میں موجود ہزاروں شائقین کے لئے مایوس کن ہے۔ رافیل نڈال نے چوتھی بار میامی ماسٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے اور وہ اب تک ٹائٹل حاصل نہیں کرسکے۔ نوواک جوکووچ تین مرتبہ میامی ماسٹرز چیمپئن بن چکے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان
(March 29, 2014)
لاہور: پاکستانی کرکٹروں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڑ کے مالی ماہرین نے اگلے کنٹرکٹ کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو ماہانہ پانچ لاکھ،بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو تین لاکھ معاوضہ دیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ میچ فیس اور ٹور فیس اس کے علاوہ ہوں گے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڑ نے جہاں معاوضہ بڑھایا ہے وہاں بونس کے حوالے سے کچھ مراعات ختم کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے اس وقت اے کیٹگری کے حامل کھلاڑی 3لاکھ60ہزار ، بی کیٹگری میں شامل کھلاڑی 2لاکھ 50ہزار اور سی کیٹگری میںایک لاکھ 44ہزار روپے معاوضہ ماہانہ وصول کر تے ہیں۔ بورڑ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے کنٹرکٹ میں تما م کیٹگری کے معاوضے اور میچ فیس بڑھادی جائے گی لیکن بورڑ کے مالی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ کھلاڑیوں کی ذاتی بہترین کارکردگی جس میں سنچری یا میچ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اور جیت پر دیا جانے والابونس ختم کر دیا جائے۔ تاہم موجودی کنٹرکٹ میں کھلاڑی اس بونس کے نظام سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میں انتظامی معاملات میں بار بار ردو بدل اور کنٹرکٹ تجاویز میں تبدیلیوں کی وجہ سے نئے کنٹرکٹ کے اعلان میں دیر کر دی گئی ہے تاہم قومی کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں بنگلہ دیش سے واپسی کے فورا ًبعدچھے مہینے کے نئے کنٹرکٹ کا اعلان کیاجائے گاجبکہ جولائی کے بعد ایک سال کے کنٹرکٹ کا باضا بطہ اعلان کر دیا جائے گا۔یاد رہے پچھلے سال کنٹرکٹ پر سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے اعترضات اٹھائے گئے تھے جو کہ کھلاڑی معاوضے میں اضافے کے ساتھ ساتھ کچھ اضافی مراعات بھی حاصل کرناچا رہے تھے۔

حکومت صحافیوں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے: حلیم عادل شیخ
(March 29, 2014)
کراچی: مسلم لیگ قائد اعظم سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکو مت صحافیوں اور عوام جو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق سندھ میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی چھان بین اور مکمل تفتیش کا مطالبہ کرتی ہے اور اس سلسلے میں صحافی برادری کے احتجاج میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر حملے کے خلاف اپنا موقف دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جی آر بلوچ،کراچی ڈویڑن کے صدر جعفر الحسن ،نعیم عادل شیخ ،عبدالطیف رند ،شاہد عباسی اور یوتھ ونگ کے رہنما آغا رفیع اللہ اور سلطان بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنماوں کی جانب سے صحافت پر مسلسل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شدت پسندقوتوں نے صحافت کے آزادی رائے کو کبھی قبول نہیں کیا ہے اور حملوں میں ملوث عناصر صحافتی آزادی رائے کے کلچر کو تبدیل کردینے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر صحافت سے جڑا کوئی بھی فرد حق اور سچ کو دبانے کے لئے بالکل تیار نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ حکومت صحافیوں اور عام آدمی کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں جو لوگ کہتے ہیں کہ لاہور محفوظ ہے ان کی کارکردگی کی قلعی بھی کھل چکی ہے۔اس موقع پر لیگی رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ دہشت گردی سے شہید ہونے والے صحافت کے پیشے سے جڑے وہ افراد چاہے وہ صحافی ہو سیکورٹی گارڈ ہو یا ڈرائیور انھیں معاضہ ادا کرے۔

دھونی کی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی پیش کش
(March 29, 2014)
ڈھاکا: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے آئی پی ایل میچ اسکینڈل میں بی سی سی آئی سر براکی برطرفی کے بعد چنائی سپر کنگز کی کپتانی اور انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی نائب صدر سے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی۔دھونی آئی پی ایل میچ فکسنگ میں با رہا الزامات لگائے جانے پر دل برداشتہ ہیں، تاہم دھونی نے ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔ دھونی نے انڈیا سیمنٹ کے مالک او ر بر طرف بی سی سی آئی چیف سری نواسن سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان سے درخواست کی کہ انڈیا سیمنٹ اور چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے دیا گیا ان کا استعفیٰ منظور کر لیاجائے۔ بھارتی ذرائع کا کہناہے کہ دھونی اور سری نواسن کے درمیان مختلف مسائل پر گفت وشنید چل رہی ہے ۔ دھونی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں ان پر لگائے گئے الزامات سے ان کی شہرت داغدار ہوئی ہے جس کا واحد حل یہی ہے کہ دونوں عہدوں سے سبکدوش ہو جاﺅں۔ دھونی کی کپتانی میں چنائی سپر کنگ نے سب سے زیادہ دو دفعہ آئی پی ایل ایوارڑ جیتا ہے جبکہ پانچ دفعہ فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ، جبکہ دھونی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایک روزہ ورلڈ کپ بھی جیتا۔
