کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا ہے،پی پی آئی کے مطابق دستی بم حملے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سابق عالمی چیمپئن سیباسٹین لوب کی ڈاکار ریلی کے شرکاءسے ملاقاتیں
پی جی اے گالف چیمپئن شپ:امریکا کے کرس کرک کی تیسرے راﺅنڈ میں برتری
کراچی :انٹراسکول تائی کوانڈو چیمپئین شپ کا انعقاد
ڈاکار ریلی کا ساتواں مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا
آسٹریلین اوپن کا آغاز میں وینس ولیمزکو اپ سیٹ شکست کا سامنا
پی ٹی آئی کا پنجاب میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات بنا کر دینے والے گینگ کے 3یجنٹ گرفتار
پشاور(پی پی آئی) ہنگو پولیس نے غیر ملکیوں کو پاکستانی جعلی دستاویزات بنا کر دینے والے گینگ کے تین ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاجبکہ کاروائی میں تین غیر ملکی بھی گرفتار کرلیے گئے گرفتار غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جعلی طریقے سے بنانے کے لیے مجموعی طور پر 61 لاکھ میں بات ہوئی تھی۔ پی پی آئی کے مطابق ہنگوپولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کا سرغنہ پشاور میں ہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں پولیس نے بتایا کہ گروہ کے تین ایجنٹ اور غیر ملکی ہنگو نادرا آفس کے باہر موجود تھے کہ اطلاعات پر کاروائی کی گینگ غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دلانے اور انہیں غیر قانونی طریقے اور جعل سازی سے دیگر ممالک بھجواتے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ،420 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کیا جا رہا ہے۔
ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
ٹھٹھہ (پی پی آئی) ٹھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافروں سے بھری وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق افسوسناک حادثہ کینجھر جھیل کے قریب آیا جہاں قومی شاہراہ پر مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ 4 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔تصادم کے دوران 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سول ہسپتال مکلی منتقل کر دیا گیا۔
سائفر کیس میں عمران کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی) اسپیشل سیکرٹ کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔پی پی آئی کے مطابق سائفر کیس کی سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرہ سماعت کی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ اٹک جیل میں جب بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے گئے تو وکلا کو ڈیڑھ کلو میٹر تک پیدل چلنا پڑا، پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ عمران خان کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل کی استدعا کی مگر ایف آئی کے پراسکیوٹر نے اس کی مخالفت کر دی، انہوں نے پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کا بھی ذکر کیا اور اعتراض نوٹ کرایا، انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عمران خان کے وکلا نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواستیں واپس لینے کی پیش کش بھی کی۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکیل بھی اسپیشل سیکرٹ کورٹ میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست پر دلائل دینے کی اجازت مانگی۔اسپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر درخواست 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تلاش کریں
خبریں

سابق عالمی چیمپئن سیباسٹین لوب کی ڈاکار ریلی کے شرکاءسے ملاقاتیں
(January 13, 2014)
بیونس آئرس: ارجنٹائن ڈاکار ریلی ریسٹ ڈے پر سیباسٹین لوب نے شرکاءسے ملاقات کی۔ورلڈ ڈاکار ریلی کے ریسٹ ڈے میں ڈرائیورز اور رائیڈرز سے ملاقات کرنے سابق عالمی چیمپئن سیباسٹین لوب ارجنٹائن پہنچ گئے۔ارجنٹائن کے صحراوں پر ڈاکار ریلی کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔سابق ورلڈ کار ریلی چیمپئن نے ریلی میں شریک ڈرائیورز اور رائیڈرز سے ملاقات کی۔سپینش رائیڈر مارک کوما اور سابق ورلڈ چیمپئن کارلوس سینز نے سیباسٹین لوب کو خوش آمدید کہا۔موٹر بائیک ایونٹ میں سپینش رائیڈر مارک کوما کو 42منٹ اور17 سیکنڈ زکی مجموعی برتری حاصل ہے جبکہ کار ایونٹ میں نینی روما کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

پی جی اے گالف چیمپئن شپ:امریکا کے کرس کرک کی تیسرے راﺅنڈ میں برتری
(January 13, 2014)
ہوائی: ہوائی میں ہونیوالی پی جی اے گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ میں امریکہ کے کرس کرک نے نمایاں برتری حاصل کر لی۔ہوائی میں جاری گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔امریکہ کے کرس کیرک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطن حریف کھلاڑی ہیرس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔کرس کیرک کو ہیرس کے خلاف ایک سٹروک کی برتری حاصل ہوئی۔امریکی گالفر اس سے پہلے گزشتہ سال نومبر میں پی جی اے ٹور ٹائٹل کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ایونٹ میں امریکہ ہی کے زیچ جونسن کی تیسری پوزیشن رہی۔

کراچی :انٹراسکول تائی کوانڈو چیمپئین شپ کا انعقاد
(January 13, 2014)
کراچی: کراچی میں تائی کوانڈو کھیل کو فروغ دینے کے لئے انٹر اسکول چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ویمنز اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی انٹر اسکول تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں کراچی کے20اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ایونٹ میں تین سال سے پندرہ سال تک کے بچوں اور بچیوں کے درمیان مقابلے کرائے گئے۔چھوٹے بچے بے خوف خطر حریف کھلاڑیوں پر حملہ بھی کرتے اور خود کو محفوظ رکھنے کے لئے بچاو بھی کرتے رہے۔گرتے چوٹ بھی کھاتے لیکن مقابلہ جاری رکھتے۔بچوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فٹ رہنے کے لئے تائی کوانڈو اچھا کھیل ہے۔ والدین بھی تائی کوانڈو میں اپنے بچوں کی دلچسپی سے محظوظ ہوئے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس کھیل سے انہیں خود کا بچاو

ڈاکار ریلی کا ساتواں مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا
(January 13, 2014)
بیونس آئرس: ارجنٹائن میں ہونے والی ڈاکار ریلی کا ساتواں مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا۔ نینی روما کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ ارجنٹائن کے گرد ونواح میں ہونے والی ریس کا ساتواں مرحلہ533کلو میٹر پر محیط تھا۔ایونٹ کے شرکا نے بولیویا میں ساتویں مرحلے کا اختتام کیا۔ اسپین کے کارلوس سینز نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کی۔ اسپینش ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے43منٹ اور28 سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔سینز کے ہم وطن نینی روما کو ستائیس گھنٹے کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔ موٹربائیک ریس میں اسپین کے یوآن بریڈا فاتح رہے۔ مارک کوما مجموعی طور پر لیڈ کررہے ہیں۔ ریلی کا آٹھواں مرحلہ چلی میں ہوگا۔

آسٹریلین اوپن کا آغاز میں وینس ولیمزکو اپ سیٹ شکست کا سامنا
(January 13, 2014)
میلبورن: سال2014 کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ سابق عالمی نمبر ایک امریکہ کی وینس ولیمز پہلے راونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ میلبورن میں شروع ہونے والے سال کے پہلے گرینڈ سلم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔ایونٹ کا آغاز پہلے بڑے اپ سیٹ کے ساتھ ہوگیا۔ امریکہ کی وینس ولیمز کو روسی کھلاڑی نے ابتدائی مرحلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ روس کی کیترینا ماکاروا نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود وینس ولیمز کو زیر کیا۔سات مرتبہ کی گرینڈ سلم ونر وینس کو دو چھ، چھ چار اور چھ چار کے اسکور کے ساتھ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ سال بھی آسٹریلین اوپن کے چوتھے راونڈ میں وینس کو روسی کھلاڑی نے مات دی تھی۔

پی ٹی آئی کا پنجاب میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان
(January 13, 2014)
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے متوازی پیس اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان کردیا ۔ پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور اسپورٹس ونگ کے صدر افتخار الٰہی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس پیس فیسٹیول کے پہلے مرحلے میں آئندہ ماہ رن فار پیس میراتھن کرائی جائے گی۔جس کے لئے لاہور کی ضلعی حکومت نے این او سی دینے سے انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد یہ میراتھن کینٹ میں کروانے کے لئے کور کمانڈر لاہور کو درخواست بھیجی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول پر پنجاب حکومت کے خلاف کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن میں جلد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔صوبائی حکومت یوتھ فیسٹیول کے لوگو پر شیر کا نشان لگا کر سرکاری خزانہ استعمال کرتے ہوئے سیاسی مہم چلارہی ہے۔
