کراچی (پی پی آئی) کراچی سٹی، کینٹ اور ڈرگ روڈ اسٹیشن پرریلوے ملازمین نے تنخواہوں میں مسلسل تاخیر کیخلاف احتجاج اور مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ریلوے کے غریب ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں۔
پنجاب یوتھ فیسٹیول: طمانچہ کبڈی اور گھوڑوں کا رقص توجہ کا مرکز رہا
کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ جاری
فیفا ورلڈ کپ : امریکی ٹیم پریکٹس کیلئے برازیل پہنچ گئی
بنگلہ دیش میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کیویز کو گرین سگنل کا انتظار
سوچی اولمپکس کی مشعل اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی
ہاکی رینکنگ : قومی ٹیم کا تنزلی کے ساتھ دسواں نمبر ، آسٹریلیا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی اور سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
کراچی/سکھر(پی پی آئی) کراچی اور سکھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے بشیر چوک کے قریب ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کی شناخت شان مختار اور بلال ظہیر کے نام سے ہوئی ہے، ملزموں سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔سکھر میں ریلوے کوارٹرز کے قریب بھی پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار ملزم غلام حیدر میرانی اور دلبر اوڈھ پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
شہر قائد میں آشوب چشم کی وبا ایک بار پھرتیزی سے پھیلنے لگی
کراچی (پی پی آئی) شہر قائد میں آشوب چشم کی وبا ایک بار پھرتیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر شاہ نواز منعمی نے پی پی آئی کو بتایا کہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں دس سے پندرہ روز لگ جاتے ہیں۔ ایسے مریضوں کو لوگوں سے ملنے میں احتیاط کرنی چاہئے کیونکہ یہ بیماری ہوا اور سانس کے ساتھ بھی پھیلتی ہے۔ مریض کا تولیہ الگ کر دینا چاہئے اور بچوں کو مریض سے دور رکھا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق ماسک پہننے اور سینی ٹائزر کے استعمال سے بھی اس بیماری کے اثرات سے پچا جا سکتا ہے۔
کچے میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن، ممدانی گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
کندھ کوٹ (پی پی آئی)پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکومبنگ آپریشن کرتے ہوئے کندھ کوٹ کے کچے میں واقع گاؤں اللہ ورایو سے ممدانی گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا جدیداسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقہ بلوچستان کے قریب اور نوگو ایریا تھا، گرفتار ملزمان ممدانی گینگ کے سہولت کار ہیں، پاکستان رینجرزسندھ کا ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
تلاش کریں
خبریں

پنجاب یوتھ فیسٹیول: طمانچہ کبڈی اور گھوڑوں کا رقص توجہ کا مرکز رہا
(January 21, 2014)
لاہور: پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تیسرے مرحلے میں کبڈی کے میچ کے دوران کھلاڑیوں کے طمانچوں کی بارش نے ماحول گرما دیا جبکہ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا رقص توجہ کا مرکز بنا رہا۔ واپڈا اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحصیل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پہلے نارمل اور پھر طمانچہ کبڈی کھیلی گئی۔ جس میں کھلاڑیوں کے ایک دوسرے پر طمانچوں کے استعمال نے سماں باندھ دیا۔ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے رقص نے کبڈی میچ کے حاضرین کے دل موہ لئے۔ کبڈی میچ کے دوران میوزیکل شو میں فنکاروں کی پرفارمنس پر کھلاڑیوں نے خوب بھنگڑے ڈالے جس سے میچ کو چار چاند لگ گئے۔

کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ جاری
(January 21, 2014)
کراچی: کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ جلال الدین کی نگرانی میں جاری فاسٹ بولنگ کیمپ میں شہر بھر سے15نوجوان کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔ کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی عمر13 سے 21سال کے درمیان ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو لائن اور لینتھ کے علاوہ ان سوئنگ اورآﺅٹ سوئنگ کے گر بھی سکھائے جارہے ہیں۔ہیڈ کوچ جلال الدین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں صرف بولنگ ٹیکنیک ہی نہیں بولرز کو پچ ریڈنگ بھی بتائی جارہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں نے کہاکہ ا س کیمپ سے انکی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔خصوصی طور پر کیمپ میں شامل کی جانے والی خاتون کھلاڑی نے کہا کہ کوچز نے فٹنس کے حوالے سے بھی ٹپس دی ہیں۔ شرکا کا کہنا ہے کہ صرف بولنگ نہیں بلکہ کرکٹ کے دیگر شعبوں کو نکھارنے کے لئے اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد ہونا چاہیئے ۔

فیفا ورلڈ کپ : امریکی ٹیم پریکٹس کیلئے برازیل پہنچ گئی
(January 21, 2014)
ساﺅپالو: امریکی فٹ بال ٹیم برازیل میں شیڈول ورلڈ کپ 2014کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ۔امریکن ٹیم کے26ارکان ساﺅپولو فٹبال کلب کے گراﺅنڈ میں پریکٹس کررہے ہیں۔ امریکی ٹیم رواں سال جون جولائی میں ہونیوالے عالمی کپ سے قبل برازیل کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کیلئے دوہفتے کیٹریننگ ٹورپرموجود ہے۔ ٹیم ممبر ایڈی جونسن کا کہنا ہے ان کی ٹیم کوفراہم کی گئی سہولیات شاندارہیں۔ ٹریننگ پچزسے لیکرجاکوزی اورلنچ تمام انتظامات بہت اچھے ہیں۔ امریکی ٹیم نے گزشتہ ہفتے ساﺅپالوکلب کیخلاف پریکٹس میچ بھی کھیلا جس میں اسے دوایک سے شکست ہوئی۔ امریکی ٹیم آئندہ ہفتے وطن روانہ ہوجائیگی جہاں وہ یکم فروری کوجنوبی کوریا کیخلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔

بنگلہ دیش میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کیویز کو گرین سگنل کا انتظار
(January 21, 2014)
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل اپنے سیکیورٹی ماہرین کے گرین سگنل کے منتظر ہیں ۔ نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش روانگی سے قبل کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے مکمل یقین دہانی چاہتے ہیں ۔یاد رہے گزشتہ سال دورئہ بنگلہ دیش کے دوران کیوی ٹیم کو چٹاگانگ کے ہوٹل میں موجودگی کے دوران بعض مسائل سے دوچار ہونا پڑ اتھا ۔

سوچی اولمپکس کی مشعل اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی
(January 21, 2014)
ماسکو: سوچی اولمپکس کی مشعل ریل گاڑیوں کے ذریعے اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق متعلقہ ریلوے اسٹیشنز پر مشعل کو استعمال کرنے والے افراد میں پول والٹ کی اولمپک چیمپئن یلینا اس بائیوا نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

ہاکی رینکنگ : قومی ٹیم کا تنزلی کے ساتھ دسواں نمبر ، آسٹریلیا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
(January 21, 2014)
نئی دہلی: بھارت میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ کے بعد پاکستان ٹیم دو درجے کی تنزلی کا شکار ہوگئی جبکہ بھارت تین درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ۔آسٹریلیا نے جرمنی سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا پہلے ،جرمنی دوسرے ،ہالینڈ تیسرے ،انگلینڈ چوتھے ،بیلجیم پانچویں ،جنوبی کوریا چھٹے ،بھارت ساتویں ،نیوزی لینڈ آٹھویں ،اسپین نویں اور پاکستان دسویں نمبر پر چلا گیا ۔
