لاہور(پی پی آئی) پنجاب کی اپیکس کمیٹی کااہم اجلاس 25ستمبر کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا، صدارت محسن نقوی کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں نظر ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان،ا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے حکمت عملی، بھارت میں ا سمگلنگ، کچے کے علاقے میں جاری آپریشن اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
گریم اسمتھ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے
حیدرآباد: الطاف حسین کی کتاب سفر زندگی دانشوروں میں تقسیم
حیدرآباد: اراکین ایم کیو ایم کا حیدر آباد کی ضلعی انتظامیہ کی مذمت
ڈرائیونگ لائسنس برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی : ٹریفک پولیس
وفاقی اردو یونیورسٹی : ایم اے 2013 پرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
میر پور خاص : ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جو ش و خروش سے منا یا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ بھر میں ملیریا سے 2ہلاکتیں، ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی
سکھر(پی پی آئی) سندھ میں رواں سال اب تک ملیریا کے 3لاکھ سے زائد جبکہ ڈینگی کے ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں رواں سال ملیریا کے3لاکھ28ہزار 913کیسز جبکہ ڈینگی کے 1ہزار213کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملیریا سے سندھ میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
زیریں بلوچستان اوربالائی سندھ میں آباد ہندو برادری کو اغواتاوان کی دھمکیوں کا سامنا
اوستہ محمد/کندھکوٹ (پی پی آئی)زیریں بلوچستان اوربالائی سندھ میں آباد ہندو برادری کو اغواتاوان کی دھمکیوں کا سامنا ہے،من وامان کی مخدوش صورتحال اور عدم تحفظ کے باعث وہ اپنا کاروبار کو ختم کرکے دوسرے اضلاع میں شفٹ ہور ہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کا کہنا ہے کہ زیریں بلوچستان اورجیکب آباد، شکارپور اورکندھکوٹ و دیگر اضلاع میں ہندو برادری صدیوں سے آباد ہے اورآڑھت کا زیادہ تر کاروبار ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کا ہی ہے مگر چند عشروں سے ہندو برادری کو اغوا،ڈکیتی اورتاوان کی دھمکیوں کا سامناہے جس کے باعث ہندو تاجراپنا کاروبار بڑے شہروں میں شفٹ کررہے ہیں اور بیشتر تاجر تومنتقل بھی ہوچکے ہیں جو رہ گئے ہیں وہ بھی شفٹ ہونے کا سوچ رہے ہیں۔
ٹیکس دہندگان کو اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرانے کی ہدایت
کراچی (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرادیں۔پی پی آئی کے مطابق ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر کو 30ستمبر بروز ہفتہ کو رات 8بجے تک ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
تلاش کریں
خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان
(July 21, 2026)
ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
(July 21, 2026)

گریم اسمتھ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے
(November 6, 2013)
دبئی: جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ ہیڈ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈ ے سیریزکے بقیہ میچوں سے باہرہوگئے۔دبئی ٹیسٹ کے دوران گریم اسمتھ پاکستانی فاسٹ بالرمحمد عرفان کی گیند سرپرلگنے سے زخمی ہوگئے تھے تاہم اس میچ میں اسمتھ نے ڈبل سنچری اسکورکی تھی۔ اسمتھ نے دبئی ٹیسٹ کے بعد ابتدائی دوون ڈے میچزمیں بھی حصہ لیا۔ پروٹیزٹیم کے منیجرمحمد موسی جی کے مطابق اسمتھ کی جانب سے چکرآنے اوردھندلے پن کی شکایت کے بعد ان کا ایم آرآئی کرایا گیا اوررپورٹ کے مطابق ان کے دماغ پرکوئی چوٹ نہیں ہے۔ ڈاکٹرزنے اسمتھ کودوہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ٹیم منیجرکے مطابق اسمتھ جنوبی افریقہ روانہ ہورہے ہیں جہاں میڈیکل اسٹاف ان کی مانیٹرنگ کریگا۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے بقیہ دوون ڈے میچوںکیلئے اسمتھ کی جگہ ہینری ڈیوڈزکواسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

حیدرآباد: الطاف حسین کی کتاب سفر زندگی دانشوروں میں تقسیم
(November 5, 2013)
حیدرآباد: متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے زیرِ اہتمام دیال داس کلب حیدرآباد میں الطاف حسین کی سیاسی و انقلابی جدوجہد پر مبنی کتاب( سفرِزندگی) حیدرآباد کے دانشوروںمیں تقسیم کرنے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ،عابد غوری ، متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے انچارج ارشد قریشی واراکین او ردانشوروں کی کثیر تعدادنے تقریب میں شرکت کی ، عابد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین کی کتاب ہمیں زندگی میں آنے والے طوفانوں کا بلند عزم و ہمت ، استقامت ، جرات ، ذہانت سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کاشعوردیتی ہے ،انھوں نے کہاکہ ملک کے مظلوم ومحکوم عوام الطاف حسین کو اپنانجات دہندہ مانتے ہیں اور قائدِ تحریک کی انقلابی جدوجہد کا ہر لمحہ اٹھانوے فیصد عو ام کا قیمتی ترین اثاثہ ہے اور قائدِتحریک کی انقلابی جدوجہد کے ابتدائی حالات پر مبنی کتاب سفرِ زندگی عوام کے شعور کو اُجاگر کر کے معاشرے میں تبدیلی کی نوید ثابت ہوگی، کتاب راہِ حق کے مسافروںکے لیے ایک انمول تحفہ ہے ،انھوں نے کہاکہ الطاف حسین نے اپنی زندگی عوام کے جائز حقوق کے حصول کےلئے وقف کر رکھی ہے ،بعدازاںمتحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ،عابد غوری اور متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے انچارج ارشد قریشی نے تقریب میں شریک دانشوروں کو الطاف حسین کی سیاسی و انقلابی جدوجہد پر مبنی کتاب( سفرِ زندگی) تحفتاً پیش کی گئی۔

حیدرآباد: اراکین ایم کیو ایم کا حیدر آباد کی ضلعی انتظامیہ کی مذمت
(November 5, 2013)
حیدرآباد: حق پرست اراکین قو می و صوبائی اسمبلی حیدرآباد نے حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اور ہم حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کو عزادارانِ حسین اور دیگر شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات سے کئی مرتبہ آگاہ کر چکے ہیںکہ خصوصاً جلد از جلد امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کو جانے والی گزرگاہوں کی فوری استر کاری کرنے کے ساتھ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی اور امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات کو بھی بہتربنایا جائے تاکہ عزادارنِ حسین سمیت دیگر شہریوں کو تکلیفوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، اور سب مل کر سکون سے اس مقدس مہینے کو منا سکیں ،لیکن حیدرآباد کی اہم شاہراہوںسمیت امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کو جانے والی گزرگاہیں اب بھی ٹوٹی ہوئی ہیںاوران پر بہتا سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر اور ان راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کا موجود نہ ہونا حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کی کھلی عکاسی کرہا ہے ۔

ڈرائیونگ لائسنس برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی : ٹریفک پولیس
(November 5, 2013)
کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات پر عمل شروع کر دیا ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ غلام قادر تھیبو کی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات پر عمل شروع کر دیا ہے جس کے تحت اٹھار ہ سال سے کم عمر کے شہری ب فارم دکھا کر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں تاہم مستقل لائسنس کے اجرا کے لیے نادرا کا قومی شناختی کارڑ لازمی قرار دیاگیا ہے، ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرانے والی خواتین وحضرات اپنے اپنے قومی شناختی کارڑکی تجدیدی رسیدوں سے بھی ڈرائیونگ کی معیاد اضافہ کراسکیں گے ، انھوں نے مزید کہا کہ 9نومبر سے ہر ہفتے کو صبح نو بجے سے لے کر ایک بجے تک ڈرایﺅنگ لائسنس برانچیں کھلی رہیں گی اور اس ضمن میں متعلقہ آپریشنل اسٹاف بشمول پوسٹ آفس اور میڈیکل افسران کو ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں ڈیوٹی کے لیے پابند کردیا گیا ہے ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی : ایم اے 2013 پرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
(November 5, 2013)
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانا ت پروفیسر وقارالحق نے کر اچی ، اسلام آباد اور راولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے سال اول معاشیات ، اردو،انگریزی اور رتاریخ اسلام کے پرائیویٹ سالا نہ امتحانات 2012منعقدہ ستمبر 2013کے نتایج کا اعلان کر دیا ۔ کراچی میں ہو نے والے امتحانا ت میں معاشیات میں 108طلبا رجسٹر ہوئے جن میں سے 92طلبا نے امتحا ن میں شرکت کی جبکہ 64کامیاب قرار پائے ، مجموعی نتیجہ 69.57فی صد رہا ، اردو کے امتحان میں 28طلبا نے رجسٹریشن اور شرکت کی جن میں سے 25کامیاب ہوئے ، مجموعی نتیجہ 89.29فی صد رہا ، ایم سے سال اول کی طالبہ نائلہ محمد آغا نے 1000میں سے 707نمبر لے کر پہلی اور صائمہ اسلم نے 700نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حا صل کی ، انگریزی کے امتحان میں 44طلبا نے رجسٹریشن حاصل کی اور42امتحان میں شریک ہوئے جبکہ 18نے کامیابی حاصل کی ،مجموعی نتیجہ 42.86فی صد رہا ، ایم اے سال اول میں افرینہ شاہد نے 1000میں سے 527نمبر لے کر پہلی فائقہ علی نے 506نمبر لے کر تیسری جبکہ زرینہ نے 498نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ایم اے سال اول تاریخ اسلا م کے امتحان میں 92طلبا نے رجسٹریشن کرادی جبکہ 89شریک ہوئے اور 88کامیاب ہوئے ، مجموعی نتیجہ 98.88فی صد رہا ، فہمیدہ نے 642نمبر حاصل کرکے پہلی ، ساجدہ نے 622نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ رخسانہ بانو نے 621نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

میر پور خاص : ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جو ش و خروش سے منا یا
(November 4, 2013)
میرپورخاص: میر پور خاص میںہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔ میرپورخاص کی مسلم برادری نے بھی ہندو برادری کے ساتھی یک جہتی کا مظاہرہ کیا ،ضلع میرپورخاص کے شہروں میرواہ گورچانی ، ڈگری ، کوٹ غلام محمد اور میرپورخاص میں آبادہندو برادری کے ہزاروں افراد نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش کے ساتھ منایا اس موقع پر سیشن کورٹ کے سامنے واقع لال مندر میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا تھا، گھروں اور دُکانوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا، میرپورخاص کے مسلم برادری کے افراد نے بھی ہندوﺅں کی دیوالی میں خصوصی شرکت کر کے ہندو مسلم بھائی چارے اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا ،دیوالی کے موقع پر شہر میں چائینا پٹاخہ اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گی
