ڈرائیونگ لائسنس برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی : ٹریفک پولیس

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات پر عمل شروع کر دیا ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ غلام قادر تھیبو کی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات پر عمل شروع کر دیا ہے جس کے تحت اٹھار ہ سال سے کم عمر کے شہری ب فارم دکھا کر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں تاہم مستقل لائسنس کے اجرا کے لیے نادرا کا قومی شناختی کارڑ لازمی قرار دیاگیا ہے، ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرانے والی خواتین وحضرات اپنے اپنے قومی شناختی کارڑکی تجدیدی رسیدوں سے بھی ڈرائیونگ کی معیاد اضافہ کراسکیں گے ، انھوں نے مزید کہا کہ 9نومبر سے ہر ہفتے کو صبح نو بجے سے لے کر ایک بجے تک ڈرایﺅنگ لائسنس برانچیں کھلی رہیں گی اور اس ضمن میں متعلقہ آپریشنل اسٹاف بشمول پوسٹ آفس اور میڈیکل افسران کو ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں ڈیوٹی کے لیے پابند کردیا گیا ہے ۔

Latest from Blog