میر پور خاص : ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جو ش و خروش سے منا یا

میرپورخاص: میر پور خاص میںہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔ میرپورخاص کی مسلم برادری نے بھی ہندو برادری کے ساتھی یک جہتی کا مظاہرہ کیا ،ضلع میرپورخاص کے شہروں میرواہ گورچانی ، ڈگری ، کوٹ غلام محمد اور میرپورخاص میں آبادہندو برادری کے ہزاروں افراد نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش کے ساتھ منایا اس موقع پر سیشن کورٹ کے سامنے واقع لال مندر میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا تھا، گھروں اور دُکانوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا، میرپورخاص کے مسلم برادری کے افراد نے بھی ہندوﺅں کی دیوالی میں خصوصی شرکت کر کے ہندو مسلم بھائی چارے اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا ،دیوالی کے موقع پر شہر میں چائینا پٹاخہ اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گی

Next Post

وفاقی اردو یونیورسٹی : ایم اے 2013 پرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

Tue Nov 5 , 2013
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانا ت پروفیسر وقارالحق نے کر اچی ، اسلام آباد اور راولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے سال اول معاشیات ، اردو،انگریزی اور رتاریخ اسلام کے پرائیویٹ سالا نہ امتحانات 2012منعقدہ ستمبر 2013کے نتایج کا اعلان کر دیا ۔ کراچی میں ہو نے والے امتحانا ت میں معاشیات میں 108طلبا رجسٹر ہوئے جن […]