حیدرآباد: حق پرست اراکین قو می و صوبائی اسمبلی حیدرآباد نے حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اور ہم حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کو عزادارانِ حسین اور دیگر شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات سے کئی مرتبہ آگاہ کر چکے ہیںکہ خصوصاً جلد از جلد امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کو جانے والی گزرگاہوں کی فوری استر کاری کرنے کے ساتھ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی اور امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات کو بھی بہتربنایا جائے تاکہ عزادارنِ حسین سمیت دیگر شہریوں کو تکلیفوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، اور سب مل کر سکون سے اس مقدس مہینے کو منا سکیں ،لیکن حیدرآباد کی اہم شاہراہوںسمیت امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کو جانے والی گزرگاہیں اب بھی ٹوٹی ہوئی ہیںاوران پر بہتا سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر اور ان راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کا موجود نہ ہونا حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کی کھلی عکاسی کرہا ہے ۔