اسلام آباد(پی پی آئی)وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی ۔ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے ۔ اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ایس آر او نمبر کے مطابق 17 اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، چائے کی پتی، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیاء پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اسی طرح نٹس، خشک اور تازہ پھل، ہوم ایپلائینسز جن میں فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈشنر، جوسر، مکسر بلینڈر شامل ہیں ان پر بھی افغانستان لے جانے کی پابندی لگا دی گئی ہے ۔
سپلا کا مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتال
پی ٹی سی ایل نے کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کا آ غاز کر دیا
لاہور میں نرسوں پر لا ٹھی چارج قابل مذمت ہے : پاکستان پیرامیڈیکل کراچی
ہارون لوگاٹ لگے تمام مبینہ الزامات جھوٹے ثابت
ثانیہ مرزا کی جوڈی پیریبس ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی دوڑ میں شین واٹسن سے آگے نکل گئے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آج دفتر میں میرا آخری روز ہے پھر روانہ ہوجاؤں گا،واز شریف
الندن)پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج دفتر میں میرا آخری روز ہے پھر روانہ ہوجاؤں گا،غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیئے، لندن میں 4سال میں مظاہروں سے کیا فائدہ ہوا ۔ قائد ن لیگ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے دفتر میں صحافیوں نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دفتر میں آخری روز ہے پھر روانہ ہوجاؤں گا ۔ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں ، معاشرے میں صحافت کا اہم مقام ہے عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں ، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیئے، تنقید برائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیئے ۔ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں مظاہروں سے 4سال میں کیا فائدہ ہوا، مظاہر ہ کرنا ہے تو پاکستان میں جاکر کریں ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کو جی ایس پی پلس میں توسیع کی مبارکباد دیتا ہوں ، سابق وزیراعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی آمد کا بار بار سوال نہیں پوچھنا چاہئیے ۔ اب یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہئیے کہ نوازشریف آ رہے ہیں یا نہیں ، اللہ کو منظور ہوا تو نوازشریف 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے لیے آسان تھا سیاست کی خاطر ریاست کو ڈبو دیتے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے ذاتی مقاصد کے لیے ریاست کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ایک طرف معاشی بدحالی تو دوسری طرف دھرنے اور لانگ مارچ تھے ۔ 16 ماہ کی حکومت میں دھرنوں اور سیلاب جیسے چیلنجز درپیش تھے ۔ 9 مئی کو ملک اور افواجِ پاکستان کے خلاف بغاوت ہوئی ۔ ذاتی مقاصد کے لیے ریاست کو تباہ کرنے کا کھیل کھیلا گیا ۔ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط طے کی تھیں ۔ آئی ایم کا بڑا چیلنج ہمارے سامنے تھا ۔ حکومتی کوششوں سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا ۔ یہ کہنا مناسب نہیں کہ 16 ماہ میں ہر مقصد میں کامیابی حاصل کی ۔ اگر پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو آج سڑکوں پر جلوس نکل رہے ہوتے ۔ زندگی بچانے والی ادویات ناپید ہوتیں ۔ ملک دیوالیہ ہوتا تو پٹرول پر لوگوں کی قطاریں لگی ہوتیں ۔
مخلوط حکومت سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ساتھ دیا ۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں ۔ اگر پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو یہاں سری لنکا سے بھی برا حال ہوتا ۔ پھر خدانخواستہ کہا جاتا کہ شہباز شریف اور مخلوط حکومت کسی کام نہیں ۔ لیکن اگر آج ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے تو میرا ضمیر مطمئن ہے ۔ اگر نوازشریف کہتے کہ استفعیٰ دو تو میں مستعفی ہو جاتا لیکن نوازشریف نے بھی کہا کہ اب ملک کو چیلنج درپیش ہے تو اس کا حل نکالو ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اچھا وقت پھر آنے والا ہے،اسی لیے نوازشریف واپس آ رہے ہیں ۔
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر37;46;07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد)پی پی آ ئی(ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر37;46;07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 19اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، چینی کی اوسطاً قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0;46;11 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37;46;07 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 19اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 16اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطاً قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافہ ہوا ۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے اور اسی طرح آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے، دودھ سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر98 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 3232 روپے ہو گئی ہے، جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ، دہی، مٹن اور خشک دودھ کے دام بھی بڑھ گئے ہیں ۔ اسی طرح 16اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات، چکن، دال مسور، دال چنا، دال ماش، آٹا، سرسوں کا تیل اور گھی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ۔ دوسری جانب روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
پٹرول کی قیمت میں 38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول 12 اور ڈیزل 9 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔ گذشتہ روز ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 5 فیصد سے زائد کمی سے تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکیں ۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت کم ہوکر 85 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 83 ڈالرز فی بیرل ہو گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے ۔ دوسری جانب اوپیک کی جانب سے بھی تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے ۔ اسی باعث گزشتہ کئی روز سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان غالب ہے ۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے خیال ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا ۔ بتایا گیا تھا کہ ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گی، تاہم 30 ستمبر کو نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں محض 8 روپے کمی کا اعلان کیا ۔ علاوہ ازیں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1823 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔
منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا، اسٹیٹ بینک نے اہم فیصلہ کر لیا
کراچی)پی پی آ ئی )منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا،اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بڑی رقم فراہم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے 77 روز کے لئے کمرشل بینکوں کو ایک ہزار 13 ارب 25 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں ، 77 روز پر فراہم کردہ رقم پر بینکس 22;46;06 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع ادا کریں گے ۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

سپلا کا مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتال
(March 14, 2014)
حیدرآباد: سندھ پروفیسرز لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) کی جانب سے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے جمعہ کے روزبھی علامتی بھوک ہڑتا ل جار ی رہا۔علامتی بھوک ہڑتال کے شرکاءاساتذہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ،اس موقع پر سپلا کے رہنما پروفیسرنثار پنہور اور پروفیسر انور ساگر کا کہناتھاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کالج اساتذ ہ کے ساتھ ناانصافیوں کی وجہ سے کالجز میں تعلیم متاثر ہورہی ہے جس کی بالاافسران کو کوئی پرواہ نہیں ہے ،انھوںنے کہاکہ کالج اساتذہ اپنے جائز حقو ق اور اساتذہ کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف اپنا پرامن احتجا ج جاری رکھےں گے ۔انھوںنے کہاکہ اعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ کالج اساتذہ کے مطالبات جلد ازجلد منظور کئے جائے بصورت احتجا ج کاسلسلہ جاری رہے گا ۔

پی ٹی سی ایل نے کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کا آ غاز کر دیا
(March 14, 2014)
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل )نے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ۔ یہ سروس ایک مکمل ایس ایم ایس مینجمنٹ سسٹم ہے جو ایس ایم ایس کمپینز کے لئے انتہائی موزوں ہے اور ملک میں کسی بھی موبائل آپریٹر پر ویب سے فون پرپیغام رسانی کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ یہ سروس ایک آسان ویب انٹر فیس کے ذریعے مہیا کی جارہی ہے جس میں کارپوریٹ صارفین انٹرنیٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں ٹیکسٹ پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ چیف ڈیجیٹل اینڈ کارپوریٹ سروسز آفیسر پی ٹی سی ایل کمال احمد نے اس موقع پر کہا کہ” پی ٹی سی ایل کی کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس ایک مربوط اور جامع ویب سے موبائل پیغام بھیجنے کی سروس ہے۔ جوکارپوریٹ سیگمنٹ کو اپنے صارفین تک بروقت معلومات پہنچانے جیسی سہولت دیتی ہے “۔ اس ایس ایم ایس مینجمنٹ کنٹرول پینل انتہائی آسان ہے جو ویب بیسڈ ایس ایم ایس ایڈیٹر ، پیغام رسانی کیلئے کمپین شیڈولر، ایڈریس بک ،موصول شدہ پیغامات کو دیکھنے کیلئے رپورٹنگ کی صلاحیت ، بھیجے گئے پیغامات کی ہسٹری اورجامع سکیورٹی کی سہولت دیتا ہے ۔ یہ سروس پی ٹی سی ایل ، او سی ایس ،پی ٹی سی ایل ایس ایم ایس گیٹ وے اور بلنگ اور کسٹمر کیئر کے ساتھ ساتھ پری پیڈ چارجنگ ماڈل سے بھی منسلک ہے ۔پی ٹی سی ایل کارپوریٹ ایس ایم ایس سروس کمپنیوں اور اداروںکو وسیع پیمانے پر صارفین کو اپ ڈیٹس بھیجنے ، نوٹیفکیشن بھجوانے اور بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔

لاہور میں نرسوں پر لا ٹھی چارج قابل مذمت ہے : پاکستان پیرامیڈیکل کراچی
(March 14, 2014)
کراچی: پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کا اجلاس صدر محمد نذیر عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لاہور میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی گئی ۔ نذیر عباسی نے پولیس لاٹھی چارج کے دوران تین نرسوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں ۔ انھوں نے کہاکہ لاہور میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے میں لاٹھی چارج اور واٹر شیلنگ ایک انتہائی درناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نرسیںملازمت پر مستقلی کے لیے احتجاج کررہی تھیں جو ان کا آئینی وقانونی حق ہے۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹیری کامل خان مروت محمد ،سعید احمد ، نورین ناز،شکیل احمدخان، و دیگر نے شرکت کی ۔

ہارون لوگاٹ لگے تمام مبینہ الزامات جھوٹے ثابت
(March 13, 2014)
دبئی: کرکٹ جنوبی افریقا کے چیف ایگزیکٹو ہارون لوگاٹ کوآئی سی سی کے خلا ف متنا زعہ بیا ن سے بری قرار دیا گیا۔ ہارو ن لوگارٹ پر آئی سی سی کی قانونی ٹیم کے سابق سر براہ ڈیوڈ بیکر نے الز ام عائد کیا تھا کہ انھوںنے مبینہ طور رشوت لینے اورصحافیوں کو دھمکانے کی کو شش کی تھی ، تاہم آئی سی سی کی آذادا نہ تحقیقا تی ٹیم کی چھان بین کے بعد لوگاٹ کو تما م الزامات سے بر ی قرار دیا گیا ۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی لوگاٹ کی جنوبی افریقی کر کٹ بورڑ کے سربراہی پرحائل تما م رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں، اب وہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں بورڈ کے سر براہ کی حیثیت سے شامل ہو سکتے ہیں۔ آئی سی سی کے صدر ایلن اساک نے کہا ہے آئی سی سی تحقیقاتی ٹیم کے اس فیصلے کو قبول کر تی ہے اور ہمیں خو شی ہے کہ معاملات حل ہو گئے ہیںاور اب ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کر تے ہوئے آگے بڑھےں گے ۔ واضح رہے اکتوبر 2013کو ہارون لوگاٹ پر الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعدانھیں جنو بی افریقا کرکٹ کے سر براہ کے عہدے سے عارضی طور پر الگ ہو گئے تھے۔

ثانیہ مرزا کی جوڈی پیریبس ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
(March 13, 2014)
انڈین ویلز: ثا نیہ مرزا کی جوڈی نے بی این پی پیریبس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔کیلیفورنیا میں جا ری بی این پی پیریبس اوپن ٹینس کے ایک اہم میچ میں انڈیا کی ثانیہ مر زا اور ان ساتھی کھلاڑی زمبا بوین لارا بلیک نے روس کی جوڑی ایکاٹیرینا اور الینا وسیناکو شکست دے کر وومنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مر زاکی جوڈی نے اپنے مخالف روسی جوڈی کو 4-6 اور1-6سے شکست دے دی ، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ چین کی جی زنگ اور جمہوریہ چیک کی لیوسی راڈیکا کے خلاف ہوگا ، جنھوں نے کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد کویٹا پیسکے اور کیٹرینا سریبوٹنک کو 7-5,5-7اور10-3سے شکست دی تھی۔

کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی دوڑ میں شین واٹسن سے آگے نکل گئے
(March 13, 2014)
برج ٹاﺅن: کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میںچھکے لگانے کی دوڑ میں شین واٹسن سے آگے نکل گئے۔ گیل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیر یز کے دوران میچ میں 4چھکے لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگا نے کا عالمی ریکارڑ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کو لم کے پاس ہے ، انھوں نے 64میچوں میں 80چھکے لگارکھے ہیں ، کرس گیل نے شین واٹسن کا 64چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا ، گیل نے 37ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر 66چھکے لگا رکھے ہیں۔