واشنگٹن/کراچی (پی پی آئی)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکی مارکیٹ میں پیٹرول اور سونے کی قیمت میں ایک ساتھ بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس دوران پاکستان میں بھی سونے کی مانگ بڑھ گئی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں ڈالر اور پٹرول پر اثرات پٹنے کا خدشہ ہے،امریکی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا،،اسرائیلی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔
آسٹریلیا میں طیا رہ گر کر تباہ ، پانچ افراد جاںبحق
ورلڈ کپ فٹ بال 2014: برازیل اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام
مچل جونسن کے پاﺅں کاانفیکشن مزید پھیل گیا
ہاکی کے انٹرنیشنل میچز کے دورانیہ میں کمی
ٹی 20ورلڈ کپ: زمبابوے کی متحدہ عرب امارات کو شکست
ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کے لیے اہم کردار اد کروں گا: معین علی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں اضافہ، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی
اسلام آباد (پی پی آئی) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال مہنگائی میں کمی واقع ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی کی ہے، جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 فیصد تھا،رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 23.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.2 فیصد تھی۔ ا?ئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.5 فیصد تھی،رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تھی۔
عمران کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا انکار
اسلام آباد (پی پی آئی)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کر دیا،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کرلئے۔پی پی آئی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلی فونک بات کروانے کی سماعت ہوئی،اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں جواب جمع کروا دیا،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کر دیا،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کرلئے،عدالت نے 18اکتوبر تک سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایس او پیز جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
نوازشریف سعودی عرب نہیں پہنچے ہنوز لندن میں ہی موجود
مکہ مکرمہ/لندن/اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے نوازشریف کے سعودی عرب میں موجود ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے بتایا ہے کہ نوازشریف کے سعودی عرب پہنچ جانے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، وہ ابھی لندن میں ہی موجود ہیں۔پی پی آئی کے مطابق نواز شریف11 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کا دورہ سعودی عرب نجی نوعیت کا ہے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے۔ ان کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے نہیں۔
تلاش کریں
خبریں

آسٹریلیا میں طیا رہ گر کر تباہ ، پانچ افراد جاںبحق
(March 22, 2014)
کینبرا: آسٹریلیا کی اسٹیٹ کوئنز لینڈ میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ طیارہ ہوا بازی کے لیے استعمال کیا جانے والاطیارہ کیزنا206اڑتے ہی کیبولچر کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں سوار پانچوں افراد جاں بحق ہو گئے۔آسٹریلوی حکومت اس حادثے کی تحقیقا ت کر رہی ہے۔

ورلڈ کپ فٹ بال 2014: برازیل اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام
(March 21, 2014)
ریوڈی جینرو: ورلڈ کپ فٹ با ل 2014کے شروع ہونے میں محض تین ماہ رہ گئے ہیں،برازیلی حکومت ابھی تک تین اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل نہیں کر سکی۔ برازیل کے 12ا سٹیڈیمز ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے جن میں سے ساﺅپالو، کیوری ٹیبا اور کیووابا ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے۔ افتتاحی میچ میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں ساﺅ پالو اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ برازیل کے اسٹیڈیم کا افتتاح 15 اپریل کو کیا جائے گا اگرچہ یہ مکمل طور پر تیار نہیں ہو گا۔ گزشتہ ماہ فیفا نے کیوری ٹیبا کو کپ کی میزبانی سے محروم کرنے کی دھمکی کو واپس لے لیا تھا اور اس کے نتیجے میںا سٹیڈیم میں کام مکمل کرنے کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ فیفا چاہتی تھی کہ دسمبر تک تمام 12 سٹیڈیمز مکمل کر لئے جائیں۔ فیفا نے اپریل کے آخر میںفیفا سیکرٹری والکے کے آئندہ دورے کے دوران کچھ ا سٹیڈیمز کے معائنے کا شیڈول طے کر رکھا ہے۔ والکے 24 سے 27 مارچ کو دورہ کر رہے ہیں ، میچوں کی میزبانی کرنیوالے ا سٹیڈیمز میں پریس رومز اور ایکسرے سکیورٹی سہولیات کے لئے عمارات کی تعمیر اور دیگر سہولیات کے حوالے سے تاخیر پر فیفا کوتشویش لاحق ہے۔

مچل جونسن کے پاﺅں کاانفیکشن مزید پھیل گیا
(March 21, 2014)
سڈنی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باﺅلر مچل جونسن کی انجری مزید پھیل گئی ۔ کر کٹ آسٹریلیاکے مطابق فاسٹ باﺅلر مچل جونسن کی انگوٹھے کے متاثرہ حصے کی انفیکشن دائیں ٹانگ تک پھیل گئی ہے اور انھیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ جونسن رواں مہینے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران تیسرے ٹیسٹ میں انفیکشن کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے ان کی جگہ فاسٹ باﺅلر بولنجر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، آسٹریلیا کرکٹ بورڑ کا کہنا ہے کہ جونسن کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جونسن آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجا ب کی نمائندگی کریں گے لیکن یہ ان کی جلد صحت یابی پر منحصرہے کہ وہ کتنے جلدی فٹ ہو جاتے ہیں، جونسن کے لیے پچھلے کچھ مہینے بڑے مشقت طلب گزرے ہیں ، انھوںنے ایشنر سیریز میں آسٹریلیا کو 5-0کی فتح میں اہم کر دار کیا تھا بعد ازاں جنوبی افریقا کے خلا ف 2-1کی فتح میں ان کا بڑا کر دار بنیادی تھا ۔

ہاکی کے انٹرنیشنل میچز کے دورانیہ میں کمی
(March 21, 2014)
کراچی: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے انٹرنیشنل میچ کا دورانیہ کم کر دیا ہے۔ جس کے مطابق اب ہر میچ 70 کی بجائے 60 منٹ کا ہوگا۔ جس میں اب 15,15 منٹ کے چار ہاف ہونگے۔ اس سے قبل 35,35 منٹ کے دو ہاف کھیلے جاتے تھے۔ نئے فیصلے کے مطابق ہر گول اور پنلٹی کارنر کے بعد 40 سیکنڈ کا ٹائم آﺅٹ بھی دیا جائے گا نئے قانون کا اطلاق دسمبر میں چیمپئنز ٹرافی سے ہوگا۔

ٹی 20ورلڈ کپ: زمبابوے کی متحدہ عرب امارات کو شکست
(March 21, 2014)
ڈھاکا: ورلڈ کپ ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔سلہٹ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ میں یو اے ای ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 116 رنز بنائے۔سواپنل پٹیل نے 30 رنز کا اضافہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے 3 ، سکندر رضا اور چتارا نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ ہدف 13 اعشاریہ 4 اوورز میں پورا کر لیا۔ایلٹن چیگمبرا نے 53 رنز ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی۔

ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کے لیے اہم کردار اد کروں گا: معین علی
(March 21, 2014)
ڈھاکا: پاکستانی نژاد انگلش اوپننگ بیٹسمین معین علی کاکہنا ہے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی جیت کے لیے اہم کر دار اداکریں گے۔ انگلینڈ اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف آج چٹا گانگ میں کھیل رہاہے۔ معین علی انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ میں وارسسٹر شائر کی نمائندگی کر تے ہیں ، معین بیٹنگ کے علاوہ آف اسپن باﺅلنگ بھی مہارت سے کرتے ہیں، ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انھیں بنگلہ دیش میں بلا یا گیا ہے، انگلینڈ کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انھیں اپنے گروپ میں مضبوط ٹیموں کا سامنا کر نا پڑے گا جہاں وہ مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔معین علی اس بارے میں مطمئن ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ ٹیم کا حصہ ہونے پر خوش ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت کوچ اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ انڈیاکے خلاف اپنی فارم سے خوش ہیں انھیں ہارنے پر ملال نہیں ہے کیونکہ وہ میدان میں مقابلہ کر کے ہارے ہیں ،انھوںنے کہا کہ وہ ٹاپ لیول کی کر کٹ میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔علی کا ماننا ہے کہ انگلش ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے اور ٹیم ہار کو بھول کر میدان میں اترے گی ۔