پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا میں آج بھی ژگ نامی ایک ایسی قانوناً ممنوعہ قبائلی رسم پر عمل درآمد کیا جاتا ہے، جس میں کوئی لڑکا کسی لڑکی کے گھر کے باہر چار فائر کر دے تو وہ اس لڑکی سے شادی کے لیے دعوے دار بن جاتا ہے۔اس رسم کا سب سے تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ ڑگ پر عمل کرتے ہوئے کوئی لڑکا جب کسی لڑکی کے گھر کے باہر چار گولیاں فائر کر دے تو پھر کوئی دوسرا مرد اس لڑکی سے شادی نہیں کر سکتا۔ پی پی آئی کے مطابق اس سارے معاملے میں شادی سے متعلق لڑکی کی اپنی خواہشات کو قطعاً کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔پشاور میں خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی نے جنوری 2013 میں ایک قانون منظور کیا تھا، جس کے تحت ژگ کے مرتکب کسی بھی فرد کو تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانے کی سزائیں سنائی جا سکتی ہیں۔ اس قانون کی موجودگی کے باوجود خیبر پختونخوا کے زیادہ تر قبائلی رسم و رواج والے اضلاع میں آج بھی ژگ کی مثالیں دیکھنے میں آتی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ”پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کئی طرح کی مزید بہت سی غیر انسانی رسوم و روایات ہیں۔ مثلاً لڑکیوں کو غلاموں کے طرح بیچا بھی جاتا ہے۔ پھر گیارہ بارہ سال تک کی عمر کی بچیوں کی شادیاں چالیس پچاس سال یا اس سے بھی زیادہ عمر کے مردوں سے کر دی جاتی ہیں اور ان بچیوں سے پوچھا تک نہیں جاتا۔
بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی
آل راﺅنڈ ر عبدالرزاق کے گھر میں چوری،نقدی اور زیورات سے محروم
اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوںکا چارج سنبھال لیا
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ : چار رکنی پاکستانی دستہ شرکت کیلئے روانہ
شین وارن کی آسٹریلیا سے انگلینڈ منتقلی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا
فی الحال میری توجہ دوسری شادی سے زیادہ ٹینس پر ہے : اعصام الحق
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
قومی ہاکی چیمپین شپ آئندہ ماہ راولپنڈی میں منعقد ہوگی
اسلام آباد (پی پی آئی)67ویں قومی ہاکی چیمپین شپ 12اکتوبر تا 23اکتوبر لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ پی پی آئی کے مطابق آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپین شپ میں پی ایچ ایف کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کرینگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین کے مطابق ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ملحقہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹل یونٹس 18 ستمبر سے قبل اکنفرم کریں۔
کراچی نرسز کونسل نے عالمی فرسٹ ایڈ ویک منایا، فرسٹ ایڈ ٹریننگ کی آن لائن رجسٹریشن شروع
کراچی (پی پی آئی)کراچی نرسز کونسل نے عالمی فرسٹ ایڈ ویک منایا اور مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا اپنے خطاب میں مائدہ سید،بشریٰ علیم اور نازش ابڑو نے کہا کہ کہا کہ پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کیساتھ ساتھ مختلف اہم نجی اور سرکاری مقامات، سکول و کالج کے طلباو طالبات، ریسکیو رضاکاروں، ہسپتالوں میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے ممبران کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ابتدائی طبی امداد میں چوٹ لگنے کی صورت میں خون کے بہاو کو روکنے، سانس کی نالی میں رکاوٹ، سانس اور دل بند ہونے کی صورت میں مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی کا عمل اور دوران ایمرجنسی بحفاظت مریض کی منتقلی کی عملی تربیت فراہم کرنا شامل ہے۔
ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصد،جنوری تااگست 19 فیصدکمی
اسلام آباد (پی پی آئی) ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرمسلسل گیارویں مہینے بھی کمی ریکارڈ کی گئی،اگست میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات چھ فیصد کمی کے بعد ایک ارب اڑتالیس کروڑ ڈالرز تھیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری تااگست2023 کے8 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس19 فیصد گرگئیں۔ جنوری تااگست ٹیکسٹائل برآمدات10ارب58کروڑ ڈالر رہیں -اپٹما کے مطابق اگست میں سالانہ بنیادوں پرٹیکسٹائل برآمدات میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی-اگست میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48 کروڑ ڈالرز رہیں۔اگست2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 58کروڑ ڈالرز تھا جبکہ جولائی2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب31 کروڑڈالرز تھا- جنوری تااگست2023 ٹیکسٹائل برآمدات10ارب58کروڑ ڈالرز رہیں اور جنوری تااگست2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 13ارب ڈالرزتھا۔
تلاش کریں
خبریں

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی
کانپور: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ویسٹ انڈینز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ سیموئلز 71 اور کیرون پاول 70 رنز کے ساتھ ٹوٹل کو 263 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ بھارت کی جانب سے روی چندران ایشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم نے مقررہ ہدف چھیالیس اعشاریہ ایک اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شیکھر دھون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یو وراج سنگھ نے 55 رنز اسکور کر سکے۔

آل راﺅنڈ ر عبدالرزاق کے گھر میں چوری،نقدی اور زیورات سے محروم
لاہور: قومی ٹیم کے آل راونڈر عبدالرزاق کے ستارے گردش میں آ گئے۔ دبئی میں مختصر فارمیٹ میں آوٹ آف فارم کھلاڑی کو گھر آنے کے چند دن بعد بدقسمتی نے گھر میں چوری کا سامنا بھی کروا دیا۔ قومی آل راونڈر عبدالرزاق کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ایک سال کے بعد واپسی ہوئی بہت ساری امیدیں لے کر دبئی کے میدان میں اترے لیکن وہ پہلے میچ میں دس رنز سے زیادہ سکور نہ کر سکے۔ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور انہیں بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹنا پڑا۔ عبدالرزاق دبئی سے مایوس گھر پہنچے تو چند دن بعد ہی بدقسمتی نے انہیں دوبارہ آن لیا۔ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں عبد الرزاق کے گھر چور لاکھوں روپے کی مالیت کے زیورات اور کرنسی لے اڑے۔ قومی کرکٹر کے مطابق چور گھر میں واش روم کی کھڑکی سے داخل ہوئے اور لاکر اٹھا کر لے گئے۔ قومی کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ لاکر میں پاسپورٹ، کاغذات اور لاکھوں مالیت کے زیوارت موجود تھے۔ صبح ہوتے ہی پولیس بھی موقع وردات پر پہنچی اور گھر کا جائزہ لیا۔ قومی کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے ڈیفنس جیسے علاقے میں چوری ہونا قابل افسوس بات ہے۔

اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوںکا چارج سنبھال لیا
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب عہدیداران اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوں کو سنبھال لیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایچ ایف کے سابق صدر قاسم ضیاءنے نو منتخب صدر اختر رسول کو عہدے کا چارج دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رانا مجاہد نے بھی سیکرٹری پی ایچ ایف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ دونوں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو ماضی کی طرح شاندار ٹیم بنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے وہ پیٹرن پی ایچ ایف نواز شریف سے درخواست کریں گے کہ ہاکی کھلاڑیوں کی ملازمت کے راستے کھولیں جائیں۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ : چار رکنی پاکستانی دستہ شرکت کیلئے روانہ
کراچی: عالمی امیچیور اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی 4 رکنی اسنوکر ٹیم لٹویا روانہ ہو گئی، اٹھائیس نومبر سے شروع ہونیوالی عالمی چیمپئن شپ میں محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔پاکستانی اسنوکر ٹیم کوعالمی امیچیور اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کافی تگ ودو کے بعد ویزے ملے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد سجاد، عمران شہزاد اور شاہد آفتاب شامل ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے اور جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔

شین وارن کی آسٹریلیا سے انگلینڈ منتقلی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا
سڈنی: لیجنڈری آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی آسٹریلیا سے انگلینڈ منتقلی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ۔لیجنڈری آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے میلبورن میں اپنی رہائش گاہ پندرہ ملین آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت کردی ہے، جس کے بعد ان کے انگلینڈ میں رہائش اختیار کرنے کی اطلاعات زور و شور سے گرم ہیں۔سابق کرکٹر شین وارن کے قریبی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجہ ممتاز برطانوی اداکارہ ایلزبتھ ہرلے سے تعلقات کی تجدید ہوسکتی ہے۔

فی الحال میری توجہ دوسری شادی سے زیادہ ٹینس پر ہے : اعصام الحق
لاہور: ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ فی الحال دوسری شادی کا ارادہ نہیں ہے۔ ورلڈ نمبر ون بننے تک ٹینس نہیں چھوڑوں گا۔باغ جناح لاہور کے ٹینس کورٹ میں ایک ٹورنامنٹ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ وہ دوسری شادی ضرور کریں گے لیکن ابھی ان کی تمام تر توجہ ٹینس پر ہے،وہ نمبر ون کا ٹائٹل جیتنے تک کھیل کو خیر باد نہیں کہیں گے جبکہ سابق کوچ رشید ملک کہتے ہیں کہ ٹینس کو مکمل تباہی سے بچانے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے گراس روٹ پر ایونٹس کے انعقاد کرناچاہیے۔ٹورنامنٹ میں مینز سنگل فیضان خرم،گرلز انڈر18ردا خالد،بوائز انڈر14حافظ عبدالعلی اور انڈر12 حمزہ بن ریحان فاتح رہے۔
