ڈونٹ کا عالمی دن منانے کے لیے ڈنکن ڈونٹس نے جمعہ 5 جون کو مفت ڈونٹ پیشکش کا اعلان کردیا

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو، ایک افسانے سے بڑھ کر

جے اے سولر اور ایسل انفراپروجیکٹس لمیٹڈ نے 500 میگاواٹ پی وی کے مشترکہ منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے

یونین پے کارڈ یافتگان میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں مفت داخل ہوسکتے ہیں

ہائنان کا پہلا سیاحتی ترقی اشاریہ زبردست تحریک کو ظاہر کرتا ہوا

وِوِڈ سڈنی شہر کو بقعہ نور بناتا ہوا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ڈونٹ کا عالمی دن منانے کے لیے ڈنکن ڈونٹس نے جمعہ 5 جون کو مفت ڈونٹ پیشکش کا اعلان کردیا

— ڈنکن ڈونٹس مشرق وسطیٰ کے مہمانوں کو مدعو کرتا ہے کہ وہ 5 جون کو کسی بھی مشروب کی خریداری پر مفت ڈونٹ کا لطف اٹھائیں کینٹن، میساچوسٹس، 28 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– بیکری کی مصنوعات اور کافی پیش کرنے والے دنیا کے مشہور ترین اداروں میں سے ایک ڈنکن ڈونٹس نے آج مشرق وسطیٰ بھر میں ڈونٹس پسند کرنے والوں کے لیے ایک میٹھے سودے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ 5 جون کو برانڈ کی جانب سے ڈونٹ کے تیسرے عالمی دن کے جشن کے موقع پر خطے اور دنیا بھر کے شریک ڈنکن ڈونٹس ریستوراں مہمانوں کو کسی بھی مشروب کی خرید پر (رسد برقرار رہنے تک) اپنی پسند کا ایک مفت ڈونٹ پیش کرے گا۔ تصویر- http://photos.prnewswire.com/prnh/20150527/218840 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20110224/NY53806LOGO کرس فوکوا، نائب صدر، برانڈ مارکیٹنگ، گلوبل کنزیومر انسائٹس اینڈ پروڈکٹ انوویشن، ڈنکن برانڈز نے کہا کہ “ڈونٹ کا عالمی دن ایسا موقع ہے جس کا ہمیں سارا سال انتظار رہتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم مہمانوں کو مسلسل تیسرے سال اس مزیدار سلسلے میں مدعو کر رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ عالمی پیمانے پر اپنے مہمانوں کو حیران اور خوش کرنے، اور دلچسپ انداز میں اپنے ڈونٹ ورثے کا جشن منانے کے طریقے تلاش کرتے ہیں ۔ ہمارے ڈونٹس مہمانوں کے لیے خزشیاں لاتے ہیں> اس لیے ہمیں امید ہے کہ 5 جون کو کسی بھی مشروب کی خریداری پر برانڈ کی جانب سے مفت ڈونٹ کی پیشکش دنیا بھر میں زیادہ خوشیاں پھیلائے گی۔” ڈونٹ کا خصوصی عالمی دن خطے میں کویت، لبنان، عمان، پاکستان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھر کے مخصوص ڈنکن ڈونٹس ریستورانوں میں کسی بھی مشروب کی خریداری پر مفت ڈونٹ کی پیش کرتا ہے۔ مزید برآں، دنیابھر میں مخصوص ڈنکن ڈونٹس ریستوراں ایک مزیدار اسمائلی فیس ڈونٹ بھی پیش کریں گے تاکہ ان مسکراہٹوں کا جشن منایا جا سکے جو ڈونٹس عوام کے چہروں پر لاتے ہیں۔ اسمائیلی فیس ڈونٹ خمیر سے بھرا ہوا کھوکھلا ڈونٹ ہے جو ایک پیاری سے ہنستی ہوئی شکل سے سجا ہوا ہے۔ ڈونٹ کے لیے فلنکس مقامی ذائقوں کے مطابق مختلف مارکیٹوں میں تبدیل ہوں گی ، اس میں جیلی، باویرین کریم اور چاکلیٹ کریم جیسی فلنگز شامل ہوں گی۔ اس سال ڈنکن ڈونٹس مہمانوں کو مہم میں شریک ریستورانوں پر اپنی مثبت ذہنی کیفیت کی نمائندگی کرنے والے ڈونٹ کے انتخاب کا بھی موقع دے گا، ایموٹیکون ڈونٹس کے ذریعے۔ مخصوص ڈنکن ڈونٹس مقامات پر اسمائیلی فیس ڈونٹ کے ساتھ مہمانوں کو مزیدار ونک ڈونٹ سے بھی مسکراہٹ کے اضافی ڈیزائن منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔ ایموٹیکون ڈونٹس ڈونٹ کے عالمی دن پر اور جون کے پورے مہینے میں مسکراہٹیں پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ 65 سالوں سے ڈنکن ڈونٹس ڈونٹ کے شعبے میں رہنما ادارہ ہے، اور گزشتہ سال اس نے دنیابھر کے 37 سے زیادہ ممالک کے 11,300 سے زائد ریستورانوں میں  2.8 ارب سے زیادہ ڈونٹس اور منچ کنز (ر) ڈونٹ ہول ٹریٹس فروخت کیے۔ یہ مزیدار اور تخلیقی ڈونٹس کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے، جس میں بوسٹن کریم، گلیزڈ اور چاکلیٹ فروسٹڈ

مزید پڑھیں

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو، ایک افسانے سے بڑھ کر

لاس اینجلس، 26 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– میبو انٹرنیشنل کے صدر جناب کیون سو نے اپنے اہل خانہ کی جانب سے صدر براک اوبامہ اور صدر بل کلنٹن کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کیون کے والد ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کے انتقال پر اپنی ہمدردی اور نیک خیالات کا اظہار کیا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150522/218111 ایک بانی، جدت طراز، انسان دوست اور وقت سے پہلے کی رہنما شخصیت کی حیثیت سے ڈاکٹر سو کی سائنس کی ترقی سے وابستگی اور برادری میں ان کی قائدانہ حیثیت نے ایسا ورثہ چھوڑا ہے جسے بھلایا نہیں جائے گا۔ ایک معروف حیاتی سائنس دان کی حیثیت سے ڈاکٹر سو نے اپنی زندگی انسانیت کے فائدے کے لیے بے لوث انداز میں صرف کی۔ 1988ء میں شائع ہونے والے اپنے پہلے مضمون “جلنے والے کےنمی کے ذریعے علاج کے طبی استعمالات” سے 2009ء میں انسانی جسم کی بحالی کے حوالے سے شائع ہونے والی تاریخ کی پہلی کتاب “انسانی جسم کی تجدیدی بحالی کی سائنس (ایچ بی آر آر ایس) تک، ان دونوں کو امریکی قومی کتب خانہ برائے طب نے جمع کیا، انہوں نے مرحلہ وار ایچ بی آر آر ایس اور پیٹنٹ پلیٹ فارم تیار کیا جس نے ان گنت زندگیاں بچائیں۔ ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کی وفات ہمیں ایک کسی شخص کی عظمت کے بارے میں آیک قول کی یاد دلاتی ہے۔ ایک شخص کی عظمت اس میں نہیں کہ “وہ کیسے مرا” بلکہ “وہ کیسے جیا۔””جو اس نے حاصل کیا”، وہ نہیں بلکہ “اس نے کیا دیا۔” ڈاکٹر سو اپنے پیچھے ایک شاندار ورثہ چھوڑ گئے ہیں جو فلسفہ، سائنس اور ٹیکنالوجی کا احاطہ کرتا ہےاور ساتھ ساتھ، صرف چین میں، ان کے تجدیدی علاج تقریباً 200 ہزارتربیت یافتہ ماہرین اور لگ بھگ 12,000 ہسپتالوں پر مشتمل مکمل ترقی یافتہ جال بھی، جو ہر روز زندگیاں بچانے کے لیے ان کی سائنس استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سو نے، اپنی ایچ بی آر آر ایس تخلیق کے ذریعے، انسانی تجدید وکے لامحدود امکان کا انکشاف کیا، اور ہمیں یہ علم دیا کہ ہم سب میں تجدیدی زندگی ہے اور ہم اپنی صلاحیت پر اعضاء کی بحالی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر سو ہمیشہ کہتے تھے، “میں کئی سالوں سے ڈاکٹر ہوں، میں نے اپنے ساتھیوں کو یہ کہنے دیا کہ وہ مجھے ڈاکٹر سو پکاریں، تاکہ یہ بات مجھے ہمیشہ یاد رہے اور علاج کے بہترین اثرات کی حامل ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی تلاش اور جدت طرازی پر میری توجہ مرکوز رہے ، یوں مریضوں کی تکلیف کم ہو اور انسانوں کی صحت اور عزت محفوظ ہو۔ اس لیے میں نے خود کو طبی تحقیق سے وابستہ کیا تاکہ مریضوں کی تکلیف کو کم کرنے کی خاطر ڈاکٹروں کے لیے ایسی ٹیکنالوجی اور مصنوعات بنائی جائیں۔” اب جبکہ ڈاکٹر سو جا چکے ہیں، ان کا سائنسی حقیقت کا تاحیات سفر اور دنیا کے لیے بے لوث خدمات کا عظیم مقصد ہمیشہ اس ورثے کو آگے جاری رکھنے میں ہماری رہنمائی کرے گا، اور ان کی دریافت و ایجادات آنے والی نسوں کے فائدے کے لیے برقرار رہیں گی۔ رابطہ: ٹام

مزید پڑھیں

جے اے سولر اور ایسل انفراپروجیکٹس لمیٹڈ نے 500 میگاواٹ پی وی کے مشترکہ منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے

شنگھائی، 25 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک شمسی سیل اور ماڈیول بنانے والی تنصیب کے مشترکہ منصوبے (“جے وی”) کے قیام کے لیے بھارت کے کاروباری شراکت دار ایسل انفرا پروجیکٹس لمیٹڈ(“ای آئی ایل”)  کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (“ایم او یو”) پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو جے وی کے لیے ایک 500 میگاواٹ کی پیداواری تنصیب کا اعلان کرتا اور فریقین کی ذمہ داریوں کا احاطہ کرتا ہے ۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO معاہدہ شنگھائی میں انڈیا-چائنا بزنس فورم کے موقع پر 16 مئی کو ہوا تھا، جہاں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، چینی قومی رہنما اور دونوں ملکوں کے تجارتی و کاروباری نمائندگان بھی موجود ہیں، جس میں جے اے سولر اور اس کے شراکت دار ای آئی ایل بھی شامل تھے۔ فورم میں فوٹووولٹیک صنعت میں تعاون کے مواقع پر خصوصی توجہ تھی، جہاں رہنما نے رضامندی ظاہر کی کہ فوٹووولٹیک پارک کا قیام ایجنڈے میں ترجیح ہونا چاہیے۔ فورم میں نمائندگان کی جانب سے بیس سے زیادہ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جو کل 22 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے نمائندہ ہیں۔ لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO  رابطہ: ایریکا ہو، 5888-6095-21-86+,5999-6095-21-86+، [email protected] ؛ [email protected]

مزید پڑھیں

یونین پے کارڈ یافتگان میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں مفت داخل ہوسکتے ہیں

شنگھائی، چین، 25 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے کارڈز کارڈ یافتگان کو ثقافت، فن اور کئی دیگر شعبوں میں شاندار تجربہ اور اضافی قدر کی حامل خدمات دے رہے ہیں۔ یکم جون سے یونین پے کارڈز (62 کے ساتھ شروع ہونے والے کارڈز) کے حامل افراد نیو یارک کا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ محض اپنے یونین پے کارڈز ظاہر کرکے مفت دیکھ سکتے ہیں، اس امر کا اعلان یونین پے انٹرنیشنل نے 25 مئی کو کیا۔ میٹروپولیٹن میوزیم کئی نامور عجائب گھروں میں سے ایک ہے جہاں یونین پے کارڈ یافتگان کو خصوصی سہولیات ملتی ہیں۔ یکم جون 2015ء سے 31 مئی 2016ء تک یونین پے کارڈ یافتگان عجائب گھر کے داخلے پر اپنے یونین پے کریڈٹ کارڈ اور درست شناخت ظاہر کرتے ایک مرتبہ مفت داخل ہو سکتے ہیں (عجائب گھر کی عام داخلہ قیمت 25 ڈالرز ہے)۔ عجائب گھر، جو 82 ویں اسٹریٹ اور ففتھ ایونیو پر واقع ہے) دنیا کے معروف آرٹ عجائب گھروں میں سے ایک ہے، فن پاروں کا ایسا مجموعہ رکھتا ہے جو 5,000 سالوں سے زیادہ کی عالمی ثقافت کا احاطہ کرتا ہے۔ مہمان عجائب گھر کے اندرمختلف سہولیات کے لیے بھی یونین پےکارڈز استعمال کرسکتے ہیں، جس میں اضافی داخلے بھی شامل ہیں۔ نیو یارک کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک کی حیثیت سے یہ عجائب گھر سالانہ 6.2 ملین مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں چین کے سیاح غیر ملکی سیاحوں کے سب سے بڑے گروہ پر مشتمل ہیں۔ یونین پےبیرون ملک جانے والے چینی سیاحوں کے لیے ادائیگی کا ترجیحی برانڈ ہی نہیں، بلکہ یہ ایشیا اور دیگر خطوں کے صارفین میں بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ یونین پے چین کے نائب چیئرمین چین چی نے کہا کہ “یونین پے دنیا کے سرفہرست تین عجائب گھروں کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ یونین پے کارڈ رکھنے والے افراد کو مفت داخلہ یا معلوماتی خدمات، جیسا کہ یادگار اور چینی رہنما نقشے فراہم کیے جائیں۔ یونین پے ثقافت، فنون اور کھیل کے شعبوں میں اپنی شراکت داریاں بڑھانے سے وابستہ ہے، تاکہ اپنے یارڈ یافتگان کو اضافی قدر کی حامل زیادہ خدمات دیں اور ساتھ ساتھ غیر ملکی تاجروں میں بھی مقبولیت حاصل کریں۔” میٹروپولیٹن میوزیم کے ڈائریکٹر اور سی ای او تھامس پی کیمبل نے کہا کہ “ہم میٹروپولیٹن میوزیم میں یونین پے کارڈ یافتگان کا خیرمقدم کرنے پر بہت خوش ہیں۔ میٹ چینی زبان کی رہنما کتب، نقشوں اور ساتھ ساتھ بصری گائیڈز پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہے، اور ہمیں امید ہے کہ یہ سہولیات، ساتھ ساتھ عجائب گھر کے شاندار مجموعے اور ہر سال درجنوں نمائشیں، یونین پے کارڈ یافتگان کو ناقابل فراموش تجربہ فراہم کریں گی۔” اس وقت امریکہ میں 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ کارڈ یافتگان یونین پے  کریڈٹ کارڈز کے ساتھ دستخط کی بنیاد پر، یا پن کی بنیاد پر پن پیڈ کے ساتھ اپنے یونین پے ڈیبٹ کارڈز کے ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے، ادائگی کرسکتے ہیں۔ یونین پے کارڈز امریکہ میں 90 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایم مشینوں پر بھی

مزید پڑھیں

ہائنان کا پہلا سیاحتی ترقی اشاریہ زبردست تحریک کو ظاہر کرتا ہوا

ہائیکو، چین، 22 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — ہائنان کی سیاحتی اتھارٹی نے 20 مئی کو گزشتہ پانچ سالوں میں جزیرے کی سیاحتی ترقی پر ایک اشاریہ رپورٹ  جاری کی ہے، جس کا مقصد اپنی سیاحتی صنعت کی ترقی کا جائزہ لینا اور ممکنہ صنعتی سرمایہ کاروں کے لیے حوالہ فراہم کرنا ہے۔ اشاریہ رپورٹ، جو صوبائی جزیرے کے لیے سیاحتی شعبے میں جامع جائزے کی اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے، ظاہر کرتی ہے کہ سیاحتی صنعت کی نمائندہ جدید خدماتی صنعتیں ہائنان کی سب سے بڑی صنعتیں بن چکی ہیں۔ اور صوبے کی سیاحتی وسائل ترقی، سیاحتی مارکیٹنگ صلاحیت اور ساتھ ساتھ سیاحتی استقبال کی گنجائش 2009ء میں اس جزیرے کو بین الاقوامی سیاحتی جزیرہ بنانے کی حکمت عملی کے آغاز سے اب تک واضح انداز میں بہتر ہوئی ہے۔ ہائنان کے سیاحتی ترقی اشاریہ (ٹی ڈی آئی) کے جائزے کا نظام پانچ ابتدائی سطح کے اشاریوں اور 13 ثانوی سطح کے اشاریوں پر مشتمل ہے۔ یہ ہائنان کی سیاحت کی ترقی کو پانچ پہلوؤں سے جانچتا ہے، بشمول سیاحتی وسائل، سیاحتی مارکیٹ، سیاحتی خدمت، ترقی کا امکان اور مجموعی ماحول۔ ہائنان کے صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن، چینی قومی مالیاتی معلومات کے مرکز اور سن ہوا نیوز ایجنسی کے ہائنان دفتر کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ہائنان کا ٹی ڈی آئی 2009ء سے ہر سال اوسطاً 17.95 فیصد جو  2014 میں بڑھتا ہوا 228.34 تک پہنچ گیا ہے، جو ظاہر کررہا ہے کہ ہائنان کی سیاحتی صنعت ایک ترقی کی مستحکم رفتار، ترقی کے روشن امکانات اور مندی کے عالمی اقتصادی رحجان کے مقابلے میں زبردست مزاحمت رکھتی ہے۔ نائب گورنر اور ہائنان کے صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن کے ڈائریکٹر لی چی یوان نے کہا کہ رپورٹ ہائنان کے سیاحتی شعبے کی ایک جامع تصویر فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے توقع کی کہ رپورٹ مقامی سیاحتی اتھارٹی کو فیصلہ سازی میں مدد دے گی اور سرمایہ کاری کو معلوماتی ڈیٹابیس سپورٹ فراہم کرے گی۔ چین کے قومی مالیاتی معلومات مرکز کی انڈیکس اکیڈمی کے نائب ڈين کاؤ چین چونگ نے کہا کہ رپورٹ کا مقصد تزویراتی زاویہ نظر سے ہائنان کی سیاحتی صنعت کی ترقی کے رحجان کو جانچنا اور اس کی قدر پیمائی کرنا اور ہائنان کے مستقبل کی ترقی کے بارے میں حوالہ جات فراہم کرنا ہے۔ ذریعہ: ہائنان صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=254512

مزید پڑھیں

وِوِڈ سڈنی شہر کو بقعہ نور بناتا ہوا

دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ سڈنی، 22 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ  وِوِڈ سڈنی آج شہر کو بقعہ نور بنا دے گا کیونکہ اس 18 روزہ تقریب کا آغاز ہوا چاہتا ہے جس کا شدت سے انتظار ہے، اس سال یہ 22 مئی سے 8 جون تک جاری رہے گا۔ سڈنی کے تاریخی مقامات، اس کی بندرگاہ اور شہری علاقوں کو سہ جہتی پروجیکشن میں تبدیل کیا گیا ہے اور 60 سے زیادہ روشنی کی تنصیب لگائی گئی ہیں جن میں عالمی ورثہ سڈنی اوپیرا ہاؤس کے بادبان بھی شامل ہیں۔ Vivid Sydney 2015: Enchanted Sydney – Customs House (Credit: Destination NSW). اپنے آغاز کے بعد صرف سات سالوں میں وِوِڈ سڈنی ایک مرتبہ پھر روشنی، موسیقی اور خیالات کی بنیاد پر سفر میں دنیا بھر کے مہمانوں کو لے جائے گا۔ گزشتہ سال میلے نے 1.43 ملین افراد کا خیرمقدم کیا۔ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر برائے تجارت، سیاحت و اہم تقاریب اسٹورٹ آئیرز نے کہا کہ “18 دن و رات کے لیے مہمان ایک ایسے سڈنی کا لطف اٹھائیں گے جس کا تجربہ پہلے کبھی نہیں کیا کیونکہ شہر تخلیق و صاف و شاندار روشنیوں سے سجا ہوا ہوگا۔ ایک حقیقتاً ایسا موقع ہے جسے چھوڑا نہیں جا سکتا اور ایک ایسا بھی جس پر ہمیں فخرہے۔” وِوِڈ سڈنی دی راکس، سرکلر کوے، ڈارلنگ ہاربر، واش بے، وسطی  کاروباری ضلع میں مارٹن  پلیس، دی اسٹار اینڈ پائرمونٹ کے ساتھ ساتھ 2015ء میں وِوِڈ کے لیے نئے علاقوں تک پھیلا ہوا ہوگا –جیسا کہ چپن ڈيل میں سینٹرل پارک، جسے دنیا کی بہترین طویل قامت عمارت قرار دیا گیا ہے اور شہر کے شمال میں چیٹس ووڈ۔ دنیا بھر کے روشنی فن کاروں کو اپنے تخلیقی خیالات جمع کرانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جن میں سے 16 ممالک کے 140 کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ وِوِڈ سڈنی کے دوران اپنا انوکھا کام تخلیق کریں۔ جدید موسیقی کے وِوِڈ میوزک پروگرام میں سڈنی اوپیرا ہاؤس میں وِوِڈ لائیو شامل ہے جو انوکھی کارکردگی اور تعاون ظاہر کرتا ہے، شہر بھر کے مقامات پر 90  سے زیادہ کارکردگی جن میں گریس جونز، سوفین اسٹیونز، ڈینیل جانز اور عظیم آسٹریلوی بینڈدی ہووڈو گروز شامل ہیں۔ وِوِڈ آئیڈیاز سب سے عقلمند و تخلیقی اذہان کو سامنے لاتا ہے، جو بڑے پیمانے پر گفتگو، سیمینار، کانفرنسوں> ورکشاپوں اور فورمز کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ 150 سیشن اور 400 سے زیادہ مقررین کے ساتھ وِوِڈ آئیڈیاز پروگرام کی اہم جھلکیوں میں متعدد بار ایمی جیتنے والے لکھاری میتھیو وینر – سیریز تخلیق کار اور میڈ مین کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور دی سوپرانوس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر، اور ٹائلر برول، وال پیپر اور مونوکل میگزین کے بانی اور اشاعت اور برانڈنگ کی صنعت کی بااثر عالمی شخصیات میں سے ایک، شامل ہیں۔ وینر اور برول تخلیقی صنعت میں اپنی عالمی کامیابی کے حوالے سے خیالات پیش کریں گے۔ Vivid Sydney 2015: Lighting the Sails: Living Mural – Creative Concept & Direction by Universal Everything (Credit: Destination NSW).

مزید پڑھیں