اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کے اسٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے، یہ فیصلہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پیٹرولیم کمپنیوں کو21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کم ازکم تین ماہ کی مدت کیلئے ہونا چاہیے، تاہم حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا۔ذرائع کے مطابق نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور سٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔
ایشیا میں سب سے ترجیحی پی وی بزنس پلیٹ فارم ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر کو کوریا میں ہوگا
جیونی بھارتی مارکیٹ میں چینی موبائل صنعت کی رہنمائی کرتا ہوا
مکس ریڈیو نے تمام اہم موبائل پلیٹ فارموں پر دنیا کے ذاتی اور آسان استعمال ترین میوزک اسٹریمنگ سروس جاری کردی
ننگبووسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ جامع تعلقات کو تحریک دینے کے لیے کوشاں
باصلاحیت افراد کے عالمی ذخیرے میں آمد
یونین پے انٹرنیشنل 28 ویں ایس ای اے کھیلوں کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراسنگ پوائنٹس پر افغان خواتین اور بچے بائیومیٹرک سے مستثنیٰ
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کے لیے افغان خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ امور اور افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔پی پی آئی کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ’پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیشن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی اور اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور بدتمیزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘وزارت داخلہ نے اس ضمن میں کنٹرول سینٹر اور ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ’افغان سفارتخانہ ایک نمائندہ مقرر کرے، جو شکایات کے فوری حل کے لیے کنٹرول سینٹر سے ہمہ وقت رابطے میں رہے۔‘
عمران خان کا وکلا برادری پر عوامی حقوق کیلئے تحریک چلانے پر زور
اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں ملک کی قانونی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی حقوق بالخصوص ووٹ دینے اور اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے نچلی سطح پر تحریک چلائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئین کا تحفظ کرنا عدلیہ اور وکلا برادری کی وہ قانونی ذمے داری ہے جس پر ہماری قومی ترقی منحصر ہے۔اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا اس لیے وکلا برادری کو پاکستان کے لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک شروع کرنی چاہیے اور اس کی قیادت کرنی چاہیے جس میں سب سے پہلے لوگوں کے ووٹ ڈالنے، اپنے لیڈروں کا انتخاب کرنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کا تعین کرنے کا حق ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ چیز ثانوی حیثیت رکھتی ہے کہ شہری کس رہنما کا انتخاب کرتے ہیں لیکن عوام کو ان کا بنیادی اور لازمی حق دیا جانا چاہیے جو آئین میں درج ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، یہ انتہائی نازک موڑ ہے جہاں ہم مسلسل تباہی اور اپنے نظام انصاف کی بربادی دیکھ رہے ہیں۔عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر شہری انصاف کے لیے نہیں لڑتے، اگر وہ ججوں کے پیچھے کھڑے نہیں ہوتے، اگر وہ طاقت کے زور پر حکمرانی کے خلاف نہیں کھڑے ہوتے جہاں صرف سب سے موزوں اور امیر ترین لوگ ہی زندہ رہ سکتے ہیں تو ہم اس ملک میں آئینی بالادستی قائم نہیں کر سکیں گے۔
وطن واپس لوٹنے والے بیشتر افغان مہاجرین ذہنی دباؤ کا شکار
لنڈی کوتل (پی پی آئی)خیبر قبائلی ضلع کی لنڈی کوتل تحصیل میں حکومت کی جانب سے بنائے گئے صحت کیمپ کے ڈاکٹرز کے مطابق اپنے ملک لوٹنے والے بیشتر افغان پناہ گزین ذہنی دباؤ اور صدمے کا شکار ہیں۔افغان مہاجرین کی ملک بدری کے لیے لگائے گئے کیمپ میں طبی سہولیات کے سربراہ ڈاکٹر حماد گل مہمند نے کہا کہ تقریباً 30 سے 40 فیصد لوگ ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر حماد گل نے کہا کہ واپس لوٹنے والوں میں بہت سے لوگوں میں ذہنی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔بیشتر افغان پناہ گزین ذہنی دباؤ اور صدمے کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی افغان نسل پاکستان میں پیدا ہوئی، وہ پاکستان کو ہی اپنا اصل ملک سمجھتے ہیں، افغانستان ان کے لیے ایک غیر ملک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی بہت سی نوجوان لڑکیاں ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئیں اور افغانستان میں اپنے کزنز سے شادی کرلی لیکن اْن کے لیے افغانستان نیا ملک ہے اس لیے اْن کے اندر نئے ملک کو اپنانے میں مشکلات کی وجہ سے مختلف نفسیاتی مسائل پیدا ہوگئے۔ ایسی لڑکیوں کو طبی مراکز میں لایا جاتا ہے جن کو گھبراہٹ، ڈپریشن اور تنہائی کی بیماری ہوتی ہے اور ان کے ماں باپ پاکستان میں آباد ہوتے ہیں، وہ اپنے والدین سے دور ہونے کی باعث اضطراب کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اپنی زندگی شروع سے شروع کرنا بھی تناؤ کا باعث بنتا ہے، مالی لحاظ سے تنگی اور رہائش کی خراب صورتحال بھی بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ وہاں رہائش کے حوالے سے درپیش دیگر مسائل میں ثقافتی فرق اور افغان معاشرے میں عائد مختلف پابندیاں بھی شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
ایشیا میں سب سے ترجیحی پی وی بزنس پلیٹ فارم ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر کو کوریا میں ہوگا
– ایشیائی پی وی مارکیٹ کی حجم میں اضافے کے وقت 20 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے خریداروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی سیول، جنوبی کوریا، 22 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر — 2015ء کی دوسری ششماہی میں سب سے بڑی شمسی توانائی نمائش انٹرنیشنل سولر انرجی ایکسپو اینڈ کانفرنس (ایکسپو سولر www.exposolar.org) 9 ستمبر (بروز بدھ) سے 11 ستمبر (بروز جمعہ) تک تین دن کے لیے کن ٹیکس کوریا میں منعقد ہوگی۔ 20 سے زیادہ ممالک، بشمول چین، یورپ، جاپان، مشرق وسطیٰ اور امریکہ، کے 320 سے زیادہ ادارے ‘ایکسپو سولر 2015ء’ (www.exposolar.org) میں شرکت کریں گے ، جو اس سال اپنا ساتویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہے۔ 28,000 سے زادہ غیر ملکی اور کوریائی خریداری اور مہمان نمائش میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ سال کینیڈین سولر، جے ایس پی وی اور ڈی اے کیو او سولر جیسے عالمی پی وی ساخت گروں، شمڈ، اسیس گروپ اور ڈی کے ایس ایچ جیسے سازوسامان فراہم کنندگان اور ٹاپ سولر اور ایس-پی وی جیسے تعمیراتی اداروں نے ایکسپو سولر 2014ء میں متعدد مصنوعات و حلوں کی نمائش کی تھی جس نے خود کو ایشیا میں ترجیحی پی وی کاروباری نمائش منوایا تھا، نتیجہ خریداروں کے ساتھ مذآکرات کے ذریعے 850 ملین ڈالرز سے زیادہ کی مصنوعات و حلوں کی کل فروخت کی صورت میں نکلا۔ دریں اثناء، 2015ء کے دوران صنعت بحال ہونا متوقع ہے کیونکہ پی وی ذخیرے کی افراط میں تخفیف ہوگی۔ ساتھ ہی اس سال کی نمائش کا پی آر دورانیہ بڑھا دیا گیا تھا کیونکہ درخواستیں بہت پہلے قبول کرلی گئی تھیں، اور نمائش کنندگان فوائد اٹھانے کے شدت سے خواہاں تھے، جیسا کہ خریداروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے مواقع۔ نتیجتاً، متعدد نئی درخواستیں اور ادارے جو رواں سال نمائش میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرے گے، گزشتہ سال کے مقابلے میں واضح طور پر کافی بڑھ گئے ہیں۔ مزید برآں، امریکہ، جرمنی چین اور جاپان کے ساتھ ساتھ کوریا سے بھی 30 سے زیادہ ماہرین ‘پی وی ورلڈ فورم’ میں پیش ہوں گی جو اس کے ساتھ منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی پی وی کانفرنس ہے۔ ایکسپو سولر کے بارے میں ایکسپو سولر 2015ء (www.exposolar.org) کلیدی ایشیائی ممالک اور کوریا کے شمسی توانائی کے شعبے کے اہم اداروں کی بدولت ان اداروں کے لیے ترجیحی مقام ہے جو ایشیا میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور کاروبار کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر 2015ء کو کوریا انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر (کن ٹیکس)، سیول، کوریا میں منعقد ہوگی۔ ایکسپو سولر 2015ء کے باے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.exposolar.org
جیونی بھارتی مارکیٹ میں چینی موبائل صنعت کی رہنمائی کرتا ہوا
شین چین، چین، 20 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– حالیہ اعدادوشمار سے ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں جیونی کی فروخت کا حجم 2014ء میں 4 ملین تک پہنچا، جو اسے بھارت کا پانچواں اور چینی موبائل فونز میں نمبر ایک برانڈ بناتے ہیں۔ اس کامیابی پر جیونی کے صدر ولیم لو نے فخریہ طور پر کہا ہے کہ ادارہ اس سال 100 فیصد اضافہ کو ہدف بناتا ہے، جو 7 سے 8ملین ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150519/0861504291 اس وقت بھارت چین اور امریکہ کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی موبائل مارکیٹ ہے، اور کئی موبائل برانڈز میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ بھارتی مارکیٹ کا تین سالوں کے اندر چین کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ بننا متوقع ہے۔ بھارت میں چینی موبائل صنعت کے رہنما کی حیثیت سے جیونی مارکیٹ سے وابستہ ہے۔ اب تک جیونی بھارت میں تقریباً 100 ملازمین اور 7,000 سے زیادہ پروموٹرز رکھتا ہے۔ 2013ء کے اوائل میں بھارتی مارکیٹ میں جیونی کے داخلے اور 2014ء میں میک اِن انڈیا کے اجراء کے ساتھ ادارہ مقامی ملازمین حاصل کررہا، روایتی چینل بنا رہااور ای-کامرس پلیٹ فارم کے قیام کے لیے کوشش کررہا ہے۔ مستقبل میں جیونی بھارت میں موبائل ماحول کے مزید پختہ ہونے کے بعد اپنے “میک اِن انڈیا” منصوبے کی تعمیل کرے گا۔ جیونی جدت طرازی اور معیار سے وابستہ ہے۔ شین چین میں جیونی کے صدر دفاتر میں واقع ڈیزائن مرکز سے برانڈ کے باصلاحیت ملازمین کی جانب سے تحریک اور نئے خیالات ہمیشہ سامنے آتے رہتے ہیں۔ تمام نئے موبائل ماڈلز کو جامع سائنسی تجربات سے گزرنے کی ضرورت ہوتی ے۔ مثال کے طور پر ہر نئے موبائل ماڈل کو گرنے کے خلاف مزاحمت کے کم از کم 12 تجربات سے گزرنا پڑتا ہے اور اپنی تہہ/بیرونی سطح کے لیے 200 سے زیادہ الکحل تجربات سے بھی۔ ولیم لو نے بتایا کہ “دو نئے موبائل ماڈلز، ای 8 اور ایم5، رواں سال جون میں مختلف مارکیٹوں میں عالمی سطح پر جاری ہوں گے۔ ولیم نے بظاہر ناقابل شکست برانڈز کو بھی پیچھے چھوڑنے پر زبردست اعتماد ظاہر کیا اور کہا کہ “میں جیونی کی مسابقت پر یقین رکھتا ہوں< ایل اور سام سنگ دو سرفہرست موبائل برانڈز ہیں۔ اب ہم بھارت میں سام سنگ پر غلبہ حاصل کرچکے ہیں۔ اگلا مقابلہ ایپل سے ہے۔ اس میں وقت لگتا ہے۔” ادارے کے صدر اور چیف پروڈکٹ مینیجر کی حیثیت سے ولیم لو دنیا بھر مین بہترین معیار اور صارفی تجربہ دینے والی مصنوعات کی صارفین کو فراہمی سے وابستگی ظاہر کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150519/0861504291 رابطہ: آن لی وینگ، +86-755-82799823، +86-135-3809-1801، [email protected]
مکس ریڈیو نے تمام اہم موبائل پلیٹ فارموں پر دنیا کے ذاتی اور آسان استعمال ترین میوزک اسٹریمنگ سروس جاری کردی
http://mm.gettyimages.com/mm/nicePath/gyipa_public?nav=pr279093132 نیو یارک، 20 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– پرسنلائزڈ میوزک اسٹریمنگ کی سروس مکس ریڈیو نے آج اپنی مشہور پروڈکٹ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں تک پھیلاکر اور ایچ ٹی سی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان کرکے نئے عالمی سامعین کے لیے جاری کیا ہے۔ تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150519/217288 ماضی میں مائیکروسافٹ اور نوکیا کی ملکیت اور صرف ونڈوز فون پر دستیاب مکس ریڈیو کے دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی موبائل میسیجنگ سروس، لائن، کی جانب سے حصول کا مطلب ہے کہ سروس اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں پر بھی دستیاب ہے۔ لائن کے ساتھ بذریعہ شراکت داری مکس ریڈیو کے لیے پیش کردہ مشترکہ مارکیٹنگ مواقع بین الاقوامی نمو کو متحرک کرنے میں مدد دیں گے۔ مکس ریڈیو کے سی ای او جرکت روزن برگ نے کہا کہ “ہم اپنی پرسنلائزڈ اور آسان استعمال میوزک اسٹریمنگ سروس کو نئے سامعین کی بڑی تعداد کے سامنے لانے پر خوش ہیں۔ کئی افراد کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ مکس ریڈیو کا تجربہ اٹھائیں؛ ہمیں یقین ہے کہ وہ اس تجربے کی سادگی اور ہماری پیش کردہ پرسنلائزیشن کے معیار کو پسند کریں گے۔ ہم نے سامع اور ان کی پسندیدہ موسیقی کے درمیان بے ترتیبی کا خاتمہ کردیا ہے، اور انہیں بہترین موسیقی کا لطف اٹھانے، دریافت کرنے اور ازسرنو دریافت کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی 31 ممالک میں دستیاب ہیں اور اپنی پرسنلائزڈ میوزک تجربے کو بنا رہے اور بہتر کررہے ہیں جو کئی سالوں پر محیط ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم ورثے کے فوائد کو نئی پروڈکٹ کے اجراء کی دلچسپی کے ساتھ ملا رہے ہیں۔ ہم ونڈوز فون پر اپنے موجودہ صافین کے لیے بہترین سروس پیش کرنا جاری رکھیں گے۔” آج ہم ایچ ٹی سی کے ساتھ ایک بڑی نئی شریک مارکیٹنگ شراکت داری کا اعلان بھی کررہے ہیں۔ مکس ریڈیو ایچ ٹی سی کی بلنک فیڈ کے لیے موسیقی کے اپڈیٹس خصوصی طور پر فراہم کرے گا، جو صارفین کے موسیقی کے ذوق کے مطابق خصوصی موسیقی پیش کررہا ہے۔ فل بلیئر،ایچ ٹی سی کے صدر برائے ایچ ٹی سی ای ایم ای اے نے کہا کہ “ایچ ٹی سی موبائل کے ذریعے بہترین معیار کا آڈیو تجربہ فراہم کرنے میں پہل کار ادارہ ہے۔ ہم پہلا اسمارٹ فون ادارہ ہیں جس نے دہرے اسٹیریو اسپیکرز، ایک بہتر ساؤنڈ پروفائل اور ڈولبی ڈیکوڈنگ ٹیکنالوجی اختتامی صارفین کو ملٹی-چینل آڈیو حل، ایچ ٹی سی بوم ساؤنڈ، متعارف کروائی۔ مکس ریڈیو کے ساتھ شراکت داری ایچ ٹی سی کی بہترین آڈیو تجربات میں سرمایہ کاری کی تازہ ترین مثال ہے، جو ہمیں اپنے صارفین کو ذاتی اور متعلقہ موسیقی خبریں پیش کرنے میں مدد دے رہی ہے، تاکہ وہ تازہ ترین گانوں اور اپنی پسندیدہ موسیقی کو کبھی گنوائیں۔” مکس ریڈیو مستقلاً صارفین کا اطمینان اور ذرائع ابلاغ کے مثبت تبصرے حاصل کرتا رہا ہے۔ اس نے اپنا پرسنلائزیشن انجن بنایا اور دنیا بھر کے سامعین سے اربوں ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کیا جو اسے بے مثال پرسنلائزیشن تجربہ پیش کرنے کی
ننگبووسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ جامع تعلقات کو تحریک دینے کے لیے کوشاں
ننگبو، چین، 19 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — چی جیانگ صوبے کے ساحلی شہر ننگبو نے حال ہی میں وسطی و مشرقی یورپی (سی ای ای) ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے نئے جامع اقدامات کا مجموعہ ظاہر کیا ہے۔ نئی پالیسیاں ننگبو کو سی ای ای ممالک کے لیے چین میں سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے لیے سب سے موزوں مقام بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ اس کے لیے ہموار ایپلی کیشن کارروائیوں، سرمایہ کاری اور مالیاتی مدد، اور سیاحت و ثقافتی پروگراموں میں فوائد کا ایک سلسلہ متعارف کروایا جا رہا ہے اور غیر سرکاری تبادلوں کی بھی مدد کی جائے گی۔ اعلان کردہ نئے اقدامات کے تحت ننگبو شہر کی حکومت ہر سال چائنا-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارت نمائش کی موزوں تنظیم و چلانے کے لیے خصوصی فنڈ کو یقینی بنائے گی۔ نمائش میں شرکت کرنے والے متوقع چینی اور سی ای ای اداروں اور نمائش کنندگان کو بوتھ کرائے پر حاصل کرنے، نقل و حمل، ترجمے، استقبالیہ اور کاروباری مذاکرات میں مدد دی جائے گی۔ سی ای ای ممالک کی حکومتی انجمنیں، تجارتی اتحاد اور ادارے، جو ننگبو میں نمائشوں میں شرکت کریں گے، ترجیحی پالیسیوں کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔ ننگبو حکومت سی ای ای ممالک کے ساتھ بین السرحدی مالی لین دین کی بھی سہولت دے گی۔ سی ای ای ممالک سے درآمد کی گئی اشیاء ٹریکنگ اور ساتھ ہی نگرانی کو آسان بنانے کے لیے ترجیحاً ایچ 986 کنٹینرز جانچ سامان کو اختیار کرسکتی ہیں۔ ان ممالک کی بڑی تعداد میں اشیاء پیشگی طر پر کسٹمز بیان کی جاسکتی ہیں اور آمد پر ہی کسٹمز کی اجازت حاصل کرسکتی ہیں۔ یہ اداروں کے نقل و حمل پر اخراجات اور اس پر صرف ہونے والے وقت کو کم کرنے میں مدد دیں گی، جو آخر میں ممکنہ طور پر چین کی سی ای ای ممالک کے ساتھ غیر ملکی تجارت کو زبردست تحریک فراہم کرے گی۔ سی ای ای ممالک کے لیے چینی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کی کوشش کے طور پر ننگبو شہر کی حکومت مقامیاداروں کو سی ای ای ممالک میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال مناسب فنڈز جاری کرے گی۔ مقامی ادارے جو سی ای ای ممالک میں منصوبوں کے ٹھیکے حاصل کریں اور مارکیٹنگ بنیاد اور ایک وسائل کا فائدہ اٹھانے کا منصوبہ قائم کریں دوران تعمیر اور کام کے مراحل میں ہر سال سبسڈی، اپ فرنٹ حاصل کرسکتی ہیں۔ مشترکہ طور پر، نئے اقدامات سی ای ای اداروں کے لیے موزوں پالیسیوں پر غور کرتے ہیں جو ننگبو میں سرمایہ کاری کریں گے۔ ایسی پالیسیوں میں کارخانے کا مقام کرائے پر حاصل کرنا، زمین کا حصول اور یوٹیلٹی بلوں کے لیے مدد شامل ہیں۔ حکومت سی ای ای ممالک کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اپنے زر مبادلہ کے انتظام اور منصوبہ جاتی منظوری کے طریقوں کو سادہ بنانے کی بھی کوشش کرے گی۔ سیاحت کے شعبے میں ننگبو میں قائم ٹریول ایجنسیاں حکومتی رعایت کی مستحق ہوں
باصلاحیت افراد کے عالمی ذخیرے میں آمد
– پیئرسن انگلش بزنس سلوشنز نے انگریزی زبان کی بہتر مہارت کے ذریعے کاروباری کارکردگی کو بڑھانے کے لیے نئی مصنوعات کا اعلان کردیا برسبین، کیلیفورنیا، 19 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– پیئرسن انگلش بزنس سلوشنز (PEBS) نے آج نئی مصنوعات اور خدمات کا اعلان کردیا ہے جو جدت طرازی اور مسابقتی برتری کو چلانے کے لیے انسانی سرمائے کے عہد میں عالمی سطح پر باصلاحیت افراد و حاصل کرنے کے لیے ایچ آر ماہرین کو لیس کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150514/216177LOGO آج کی منسلک معیشت میں کامیابی عالمی باصلاحیت افراد کے ساتھ ساتھ عالمی صارفین تک رسائی پر بھی منحصر ہے۔ بین الاقوامی پس منظر کے حامل ملازمین عالمی کاروباروں میں ثقافتی تنوع اور مقامی ادراک لاتے ہیں۔ لیکن عالمی باصلاحیت افرادا تک رسائی اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے انگریزی میں مہارت کسی بھی دیگر مہارت کی طرح لی جاتی ہے۔ پی ای بی ایس نے عالمی باصلاحیت افراد کو حاصل کرنے کے خاطر ایچ آر رہنماؤں کے لیے مصنوعات کے دو نئے مجموعوں کا اعلان کیا ہے: ایک معیاری جو موثر تحریر سے لے کر کاروباری تبادلے اور موثر مذاکروں تک رابطے کے منظرنامے کا احاطہ کرتا ہے۔ ایک پیشہ ورانہ جو ایک مشیر کی جانب سے روبرو رہنمائی، کاروباری مہارتوں کی مشق اور تحریر کے ردعمل کے ذریعے معیاری کو مزید بہتر بناتا ہے۔ پی ای بی ایس کی نئی مشاورتی اور معیاربندی خدمات ایچ آر رہنماؤں کاروباری مقاصد کو صف آراء کرنے، عالمی استعداد کے معیارات اور انفرادی ترقی پر گرفت دیتی ہے۔ صنعتی پروفائل معیار صنعت و کردار خاکے کے لیے تجویز کردہ معیارات پر امیدوار اور ملازمین کی ضرورت کو واضح کرتا ہے۔ کسٹم پروفائل معیار ایک ادارے کے عہدوں، شعبوں یا نظم و ضبط کے مقابلے میں صلاحیت اور ملازمین کی موثریت کے معیارات کو واضح کرتا ہے۔ کیرین الوشے سیلانون، پیئرسن انگلش بزنس سلوشنز کی رہنما، نے کہا: “یہ نئی مصنوعات ایچ آر رہنماؤں کے ہاتھوں میں قوت دیتی ہیں۔ باصلاحیت افراد کا انتظام انفرادی شخصیات کی مہارت کو مسلسل بہتر بنانا اور ادارے کی حکمت عملی کے مطابق انہیں صف آراء کرنا ہے۔” نکول براؤن، نائب صدر، گو-ٹو-مارکیٹ و آپریشنز پی ای بی ایس، نے کہا کہ: “ہمارا طریقہ کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تین بنیادی قواعد کی پیروی کرتا ہے: پہلا، ہم عالمی رسائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پیش کرتے ہیں؛ دوسرا، ہم اسے یک بیک تربیت میں شامل کرتے ہیں تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ منصوبے ہر سیکھنے والے کے لیے حقیقتاً علیحدہ تیار کیے گئے ہیں؛ آخر میں، یہ حل آگے بڑھانے کے قابل اور لچکدار ہیں تاکہ یقینی بنایا جائے کہ ہم پیسے کی بہترین قدر اور ساتھ ساتھ مہارتوں کی جدید انداز میں کفالت کررہے ہیں۔” پیئرسن انگلش انگریزی زبان سیکھنے کا دنیا کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، نوآموزوں کے لیے ابتدائی سے لے کر بورڈروم- سطح کی کاروباری انگریزی تک۔ پیئرسن انگلش دنیا کے بڑے سکھانے والے اداروں میں سے ایک پیئرسن کا شعبہ ہے۔ مزید جانیں http://bit.ly/talentmanagementsolutionsپر۔ باصلاحیت افراد کے انتظام اور پی ای بی
یونین پے انٹرنیشنل 28 ویں ایس ای اے کھیلوں کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا
شنگھائی، چین، 15 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — سنگاپورجنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں کی انتظامی کمیٹی (SINGSOC) نے 14 مئی کو اعلان کیا ہے کہ چائنا یونین پے 28 ویں جنوب مشرقی ایشیائی کھیلوں کے لیے تعاون کرنے والے اداروں میں شامل ہوگیا ہے۔ کھیلوں کے باضابطہ ادائیگی نظام کے اسپانسر کی حیثیت سے یو پی آئی خطے کے سب سے بڑے کثیر کھیل ایونٹ کے لیے سنگ سوک کے شراکت داری پورٹ فولیو کو مضبط کرے گا، یہ کھیل 22 سال کے وقفے کے بعد ہو رہے ہیں۔ غیر معمولی جشن کی روح کے ساتھ یو پی آئی نوجوانوں اور بزرگوں دونوں کو ایک غیر معمولی کھیل تجربہ فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ یونین پے سنگاپور اسپورٹس حب میں ایس ای اے کھیلوں کے میلے کے حصے کے طور پر عوام کے لیے فضائی غباروں کی سیر کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو عوام کے لیے ایک انوکھا تجربہ ہوگا، البتہ یہ مقامی انتظامیہ کی منظوری سے مشروط ہے۔ منتظمین کے لیے مسافروں کی حفاظت اور دیکھ بھال سرفہرست ترجیح ہے، اور غبارے اور ساتھ ساتھ ان کا ماہر عملہ بھی بالخصوص فرانس سے منگوایا جائے گا۔ متحرک ماحول میں اضافہ کرتے ہوئے یونین پے ایس ای اے کی باضابطہ بسوں کو تیار کررہا ہے جو مہمانان خصوصی، کھلاڑیوں اور عہدیداران کو ہوائی اڈوں، ہوٹلوں اور کھیل کے مقامات تک لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہوں گی۔ اس تجربے کو مزید بہتر بناتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا (سنگاپور کے علاوہ) سے تعلق رکھنے والے یونین پے کارڈ یافتگان کے پاس کھیلوں میں مہمان خصوصی کا تجربہ اٹھانے کا موقع بھی ہوگا! جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ کے حصہ لینے والے ہر ملک سے ایک سب سے زیادہ اخراجات کرنے والا صارف ایس ای اے کھیلوں کے فٹ بال فائنل اور اختتامی تقریب کے لیے دو افراد کا دورہ مفت حاصل کرے گا، جس میں سنگاپور کے لیے مفت بزنس کلائی فضائی ٹکٹ اور پانچ-ستارہ ہوٹل میں دو راتوں کا قیام شامل ہوگا۔ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے 15 سب سے زیادہ اخراجات کرنے والے یونین پے کارڈ یافتگان ایک خصوصی تجربہ حاصل کریں گے جس میں مغربی سنگاپور – سینتوسا کوو- میں 2ڈی1 این اسٹے کیشن اور اسپا پیکیج، ایک سینتوسا میرلیون تجربہ، اور ساتھ ساتھ ایس ای اے کھیلوں کے فٹ بال فائنل اور اختتامی تقریب کے ٹکٹ بھی۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیا یونین پے کے لیے نسبتاً مستحکم مارکیٹ ہے۔ اس وقت یونین پے کارڈز تمام 10 آسیان ممالک میں قبول کیے جاتے ہیں جس میں مقامی طور پر کارڈ جاری کرنے کی سہولیات تمام ممالک میں ہیں۔ سنگاپور اور تھائی لینڈ میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ ملائیشیا، فلپائن اور ویت نام میں 90 فیصد اے ٹی ایمز اور ویت نام میں 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ سنگاپور، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں مقامی باسیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنی روزمرہ زندگی اور بیرون ملک سفر میں یونین پے کارڈز استعمال کرتی
