امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچرکا پلیٹ فارم ادارہ بی ایم آر انرجی کی جمیکا کے پون بجلی منصوبے کے لیے 62.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تکمیل، سرمایہ کاری ٹیم کی توسیع جاری

بل اور میلنڈاگیٹس نے 2015ء سالانہ خط جاری کردیا: “مستقبل کے لیے ہماری بڑی بازی”

میگاپورٹ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے منظور شدہ ٹیکنالوجی شراکت دار کی حیثیت سے گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے لیے انٹرکنکشن سروسز پیش کرتا ہے

پروکری نے عالمی برانڈ کا اجراء کردیا، نئے برانڈ لوگو کی رونمائی

شنگھائی میں نیا فائنیس دفتر

کانٹی نینٹل ٹائرز نے اے ایف سی ایشین کپ 2015ء آسٹریلیا کے دوران اے پی اے سی خطے میں فٹ بال مہمات جاری کردیں

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچرکا پلیٹ فارم ادارہ بی ایم آر انرجی کی جمیکا کے پون بجلی منصوبے کے لیے 62.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تکمیل، سرمایہ کاری ٹیم کی توسیع جاری

ایناپولس، میری لینڈ،26 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ وسطی امریکہ اور جزائر غرب الہند میں اس کی گروتھ پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی، ایل ایل سی (“بی ایم آر انرجی”) جمیکا میں اپنے 36 میگاواٹ کے پون بجلی منصوبے کے لیے سرمایہ کاری مکمل کرچکی ہے۔ 62.7 ملین ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج میں اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (“او پی آئی سی”) کی جانب سے دیا گیا 42.7 ملین ڈالر کا قرضہ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (“آئی ایف سی”) کی جانب سے 10 ملین ڈالر کا قرضہ اور آئی ایف سی-کینیڈا کلائمٹ چینج پروگرام کی جانب سے 10 ملین ڈالر کا قرضہ شامل ہیں۔ بی ایم آر انرجی 36.3 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ نئے پون بجلی منصوبے کی تعمیر کے لیے امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) کے سرمائے سے 26.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری استعمال کرے گا۔ ہوا سے چلنے والی ٹربائنز دنیا کے سب سے بڑے ونڈ ٹربائن اور انجینئرنگ حاصل اور بنانے (“ای پی سی”) والے اداروں میں سے ایک ویستاس ونڈ سسٹمز اے/ایس (“ویستاس”) فراہم کرے گا۔ ویستاس ایک ٹرن کی ای پی سی معاہدے کے تحت پون بجلی گھر کی تعمیر کا منصوبہ بنائے گا۔ تعمیر کا آغاز 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا اور تکمیل 2016ء کے اوائل میں ہوگی۔ جناب پال ہنراہن، سی ای او اور شریک بانی اے سی ای آئی نے کہا کہ : “ہم اس مالی سودے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے بی ایم آر ٹیم کی کامیابی پر خوش ہیں، جو تیل کے ذریعے پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی پیداوار کو کم کرنے کی جمیکا کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کم خرچ قابل تجدید توانائی فراہم کرے گا۔ مزید برآں، ہماری نظریں خطے میں مزید سرمایہ کاری پر مرکوز ہیں۔” منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی 20 سالہ بجلی خریداری معاہدے کے تحت جمیکا پبلک سروس کمپنی (“جے پی ایس”) کو فروخت کی جائے گی۔ منصوبے کی بجلی جے پی ایس نظام میں موجود کم ترین خرچ کے وسائل میں سے ایک ہوگی، جسے زیادہ تر تیل سے چلنے والے بجلی گھروں سے فراہم کیا جاتا ہے۔ اے سی ای آئی اپنی بین الاقوامی بجلی سرمایہ کاری ٹیم کی توسیع بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پیٹی رولن نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیتی ہیں، جو سرمایہ کاریوں کو مصادر کی فراہمی، ضمانت دینے اور انتظام کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ اے سی ای آئی میں شمولیت سے پہلے محترمہ رولن سلور رج پاور (سابقہ اے ای ایس سولر) میں گلوبل پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کی نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، جو گرڈ سطح کے شمسی فوٹووولٹیک منصوبوں کی تعمیر، ملکیت میں رکھنے اور اسے چلانے کا ادارہ ہے۔ سلور رج پاور میں شمولیت سے پہلے محترمہ رولن نے سیج انرجی گروپ میں توانائی بنانے کے لیے مشاورتی ادارے کی شریک بانی رہیں۔ 1984ء سے 2004ء تک محترمہ رولن اے ای ایس کارپوریشن کے ساتھ کام کرچکی ہیں جہاں انہوں نے

مزید پڑھیں

بل اور میلنڈاگیٹس نے 2015ء سالانہ خط جاری کردیا: “مستقبل کے لیے ہماری بڑی بازی”

سیاٹل، 22 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — آج بل اور میلنڈاگیٹس نے اپنا 2015ء سالانہ خط پیش کردیا۔ “مستقبل کے لیے ہماری بڑی بازی” اگلے پندرہ سالوں میں آنے والی ان کامیابیوں کی طرف توجہ رکھتا ہے جو غریب ممالک کے عوام کی زندگیوں کو تاریخ کے کسی بھی وقت سے زیادہ تیزی سے بہتر بنائیں گی۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150121/170631 www.gatesletter.comپر خط پڑھیں اور جانیں کہ صحت، کاشت کاری، بینکاری اور تعلیم کے شعبوں میں کامیابیاں کس طرح دنیا کو بہتر مقام بنانے میں مدد دیں گی۔ آپ gatesfoundation.isebox.net/annual-letter/2015-gates-annual-letterپر وڈیوز، انفوگرافکس اور تصاویر ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں جو کامیابیوں کی توضیح کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں

میگاپورٹ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے منظور شدہ ٹیکنالوجی شراکت دار کی حیثیت سے گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے لیے انٹرکنکشن سروسز پیش کرتا ہے

برسبین، آسٹریلیا، 19 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان –  معروف سافٹویئر-بیسڈ کمیونی کیشنز فراہم کرنے والے ادارے میگاپورٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے لیے انٹرکنکشن سروسز فراہم کرنے کی خاطر گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم منظور شدہ ٹیکنالوجی شراکت دار بن چکا ہے۔ سی جی آئی مجاز ہونے کے ساتھ میگاپورٹ صارفین اور ملحقہ ادارے انٹرپرائز-معیار کے کنکشنز کے ذریعے اپنے ڈیٹا کی جگہ یا صارفین کے مقام سے گوگل کی نیٹ ورک مستعدی کے ساتھ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم تک رسائی کے قابل ہوں گے۔ صارفین اپنے نجی ڈیٹا سینٹر کو ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک، یا “وی پی این ٹنل” کے ذریعے براہ راست گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم سے جوڑ کرسکتے ہیں۔ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم اداروں کے لیے گوگل کے بڑھانے کے قابل اور قابل بھروسہ بنیادی ڈھانچے پر ایپلی کیشنز بنانا، اس پر تجربہ کرنا اور پیش کرنا ممکن بناتا ہے۔ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم ویب، موبائل اور بیک اینڈ حلوں کے لیے کمپیوٹنگ، اسٹوریج اور ایپلی کیشن سروسز پیش کرتا ہے۔ گوگل کلاؤڈ انٹرکنیکٹ  کاروباری اداروں کے لیے اپنے بنیادی ڈھانچے کو گوگل کی نیٹ ورک برتری کے ساتھ انٹرپرائز-معیار کے کنکشنز کے ذریعے جوڑنا ممکن بناتا ہے۔ میگاپورٹ ایک صارف سے گوگل کمپیوٹ انجن، گوگل کلاؤڈ اسٹوریج، گوگل بگ کیوری، گوگل ایپ انجن یا گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کی دیگر سروسز کی کئی اقسام تک مکمل خودکار حوالے، ایکٹیویشن اور انتظامی پلیٹ فارم برائے نیٹ ورک سروسز کے ذریعے گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم تک رسائی دیتا ہے۔ میگاپورٹ صارفین میگاپورٹل کے ذریعے منٹوں میں یہ سب کر سکتے ہیں؛ یا ڈیولپرز ایپلی کیشنز لکھنے کے لیے اے پی آئیز کے جدید مجموعے کو استعمال کرسکتے ہیں جو گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم اثاثہ جات اور میگاپورٹ پلیٹ فارم کے درمیان ہم آہنگ ہوسکتے ہیں۔ میگاپورٹ اپنے صارفین اور میگاپورٹ فیبرک، پیئرنگ اور آزاد ڈیٹاسینٹرز کے دیگر وسائل کے درمیان فوری رابطہ پیش کرتا ہے۔ بجائے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے میگاپورٹ فیبرک میں براہ راست نجی کنکشن بنانے سے صارفین بہتر نیٹ ورک تحفظ اور زیادہ تسلسل کے ساتھ نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید برآں، میگاپورٹ صارفین بلنگ، استعمال، اسکیلنگ اور متحرک سروسز کا فائدہ اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیساوہ اپنے کلاؤڈ اثاثہ جات کا استعمال کرسکتے ہیں: یعنی صرف اس کی ادائیگی کریں جو آپ استعمال کرتے ہیں وہ بھی اپنے منتخب کردہ عرصے میں۔ “ہمیں اپنی صارف برادری کے لیے گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم پیش کرنے پر خوشی ہے، جو آج سب سے تیزی سے اور مطلوب کلاؤڈ فراہم کنندگان میں سے ایک ہے۔”  بروک مولینڈ، چیف مارکیٹنگ آفیسر میگاپورٹ نے کہا۔ “اداروں کو اپنے نیٹ ورک اثاثہ جات کی تعمیر، صرف اور گرفت کے قابل بنانا بالکل ویسے ہی جیسے وہ اپنے اثاثہ جات کو سنبھالتے ہیں، ہمارے لیے بہت اہم ہے۔” “سادہ اچھا ہے، اور پسند اچھی ہے۔ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم دونوں دیتا ہے اور ہماری صارفی برادری منٹوں میں دونوں حاصل کرسکتی ہے۔ کلاؤڈ، نیٹ ورک اور ادارے کے درمیان ایک ہم آہنگ حل کا استعمال ان نئی ٹیکنالوجیوں کی صلاحیتوں کا حقیقی اندازہ

مزید پڑھیں

پروکری نے عالمی برانڈ کا اجراء کردیا، نئے برانڈ لوگو کی رونمائی

سنگاپور، 15 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — آئی ٹی اثاثہ جات کی بحالی و آزاد مرمت کے معروف عالمی فراہم کنندہ پروکری نے آج اپنے عالمی برانڈ کا اجراء کیا اور ایک نئے کارپوریٹ لوگو اور عالمی ویب سائٹ کے ذریعے نئی برانڈ شناخت کی رونمائی کی ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150115/8521500267LOGO پروکری کا برانڈ نام جس کا مطلب لاطینی میں “جھنڈ میں آگے” ہے،  ڈیٹا سینٹر پیشکشوں میں عالمی مارکیٹ رہنما بننے کے ارادوں کا عکاس ہے۔ نئی برانڈ شناخت پروکری کے مجموعی نظریے، تناظر اور پیغام میں واضح تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ چھ ماہ قبل ماتحت اداروں پروکری ایل ایل سی، ٹن گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ، ایسویڈا (ر) ایشیا پرائیوٹ لمیٹڈ اور ویریٹی سلوشنز ایس ڈی این بی ایچ ڈی کی شمولیت کے ساتھ عالمی ادارے کی تبدیلی اور یکجا ہونے کو استحکام دیتی ہے۔ “تکمیل کے بعد سے ہمیں پروکری کے آئی ٹی اثاثہ جات کی بحالی و آزادی دیکھ بھال میں عالمی مارکیٹ رہنما بننے کی جانب مکمل توجہ اور واحد نظریے کو ظاہر کرنے والی مضبوط اور زیادہ جامع برانڈ شناخت کی ضرورت تھی۔” سین مرفی، گلوبل سی ای او پروکری نے کہا۔ “ہمارا ماننا ہے کہ نئی برانڈ شناخت اور لوگو پروکری کی عالمی رسائی، بنیادی ڈھانچے اور وسائل کا زبردست امتزاج ہے، اور ادارے کے اُس طریقے کو تبدیل کرنے کے ہدف کو مزید مضبوط کرتی ہے جس سے دنیا ٹیکنالوجی خریدتی ہے۔” نئی برانڈ شناخت کے تحت نئے کارپوریٹ لوگو کو دو تیروں کی علامت سے ظاہر کیا گیا ہے – ایک آگے کی جانب بڑھتا تیر جو ادارے کی مستقبل کی جانب نظروں کو ظاہر کرتا ہے اور ایک پیچھے کی طرف جو اس کی آزمودہ واپسی کے سفر کی حکمت  عملی کی علامت ہے۔ باہم پیوست تیروں کا مجموعہ مشترکہ مساعی اور قریبی تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو ہم اپنے شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ رکھتے ہیں۔ نیلگوں مائل سبز اور سرمئی رنگ برانڈ کے معیارات اور جذبے – موثریت، بھروسہ مندی اور پیشہ ورانہ خصوصیت – کو ظاہر کرتے ہیں جو سب پروکری کی کاروباری فضیلت سے وابستگی کو اہمیت دیتا ہے۔ سنگاپور، ملائیشیا، چین، امریکہ اور برطانیہ دفاتر کے ساتھ پروکری 2015ء میں لاطینی امریکہ اور بھارت میں تزویراتی حصول اور مشترکہ منصوبوں پر نگاہ ڈالتے ہوئے اپنے قدموں کی بین الاقوامی حیثیت کو جاری رکھنے کے منصوبے کا حامل  ہے۔ ادارہ اپنے حصص یافتگان کے لیے زیادہ قدر شامل کرنے کے لیے ماضی میں 2016ء تک غیر یقینی نتیجے کے اعلان کا ارادہ بھی ظاہر کرچکا ہے۔ پروکری کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ www.procurri.comملاحظہ کیجیے۔ پروکری کی نئی برانڈ شناخت پر ایک وڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے ۔  ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے رابطہ کیجیے: سیلینا لم/فیونا وونگ ڈی کلاؤٹ لمیٹڈ ٹیلی فون: 65-6818-1807+ [email protected] / [email protected] لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150115/8521500267LOGO

مزید پڑھیں

شنگھائی میں نیا فائنیس دفتر

سانتا کلارا، کیلیفورنیا، 15 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان – فائنیس سلوشنز نے شنگھائی، چین میں نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کردیا۔ فائنیس سلوشنزنے متحرک چینی مارکیٹ کو خدمات دینے کے لیے شنگھائی میں ایک ماتحت دفتر کھول لیا ہے۔ ہوانگ پو ضلع کے وسط میں واقع یہ دفتر خوبصورت تیپنگ چویو پارک کا خوبصورت طائرانہ منظر پیش کرتا ہے۔ موجودہ اور ممکنہ صارفین دونون کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خاص طور پر تیار کردہ یہ تنصیب سیلز اور سروس عملے کے لیے دفاتر، خصوصی پرزوں کا ذخیرہ اور ایک تربیتی مرکز مہیا کرے گی۔ ڈاکٹر باربراپالڈس، سی ایاوفائنیس سلوشنز، نئے دفتر کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ “گزشتہ سال کے دوران فائنیس نے چین میں اپنے کاروبار کو بڑے پیمانے پر پھیلایا ہے۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ شنگھائی میں ہمارا نیا سیلز اور سروس مرکز ہمیں صارفین کو مقامی سپورٹ اور تربیت فراہم کرنے کی سہولت دے گا۔” شنگھائی ایشیائی مارکیٹ میں ایک تزویراتی مرکز گردانا جاتا ہے، کیونکہ یہ سیول، ٹوکیو اور سنگاپور جیسے بایوٹیک توسیع کے بڑے علاقوں کے قریب واقع ہے۔ نئی تنصیب فائنیس عملے کو خطے میں صارفین کی معاونت اور پروسیسنگ کے چیلنجز کے لیے فوری حل تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ گرفت، خودکاری اور واحد استعمال کے حل کا فائنیس پورٹ فولیو واحد استعمال کے 3 ایل اسمارٹ ویزلزبرائے آر اینڈ ڈی سے نئے اسمارٹ فیکٹری انٹرپرائز حل تک نئی مصنوعات کے ساتھ مستقل توسیع پاتا ہے۔ شنگھائی میں فائنیس ٹیم کی نظریں صحت عامہ کے نئے حلوں کی تیاری کو بہتر بنانے میں صارفین کی مدد پر مرکوز ہیں۔ فائنیس سلوشنزانکارپوریٹڈ کے بارے میں فائنیس سلوشنزلچکدارہارڈویئر اور سافٹویئرخودکاریپیش کرتا ہے جو بے مثال کسٹمائزیبل بایوپروسیسنگ کی سہولت دیتا ہے۔ ہم تحقیق کی بنیاد پر ایک سلیکون ویلی کمپنی ہیں جو اپنے صارفین کو جدید واحد استعمال کے سینسرز، بایو ریایکٹرز، کنٹرولرز اور سافٹویئر کے ذریعے تقویت دینے پر یقین رکھتی ہے۔ ہمارے اسمارٹ پارٹسکسی فائنیس سلوشن کی بنیاد ہیں جو بایوفارماسیوٹیکل صنعت کے اندر اور باہر کی ٹیکنالوجیاں استعمال کررہے ہیں۔ اپنی مصنوعات کے علاوہ ہم واحد فراہم کنندہ ہیں جو تکمیلی تجربے کے ساتھ صارفین کو آزادی دیتے ہیں کہ بالائی یا نچلے دھارے سے کلیدی یونٹ آپریشنز کے ترجیحی فراہم کنندہ کی حیثیت سے کسی کا انتخاب کریں۔ چاہے یہ تحقیق اور پیشرفت کے لیے آزادانہ، واحد استعمال کے  بایو ری ایکٹر ہوں یا سی جی ایم پی ساخت گری میں مکمل اسمارٹ فیکٹری، ہمارے پاس اپنے صارفین کے لیے ایک بایوپروسس حل موجود ہے۔  مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.finesse.com۔

مزید پڑھیں

کانٹی نینٹل ٹائرز نے اے ایف سی ایشین کپ 2015ء آسٹریلیا کے دوران اے پی اے سی خطے میں فٹ بال مہمات جاری کردیں

–خصوصی ٹائر شراکت دار اور باضابطہ اسپانسر”تکنیک کا جوش” کے عنوان سے اے پی اے سی خطے میں فٹ بال جذبے کو پروان چڑھانا چاہتا ہے –مہمات میں کانٹی-فٹی ایپ، کانٹی-بلون، فین آف دی میچ اور 12 واں کھلاڑی شامل ہوں گی شنگھائی، 12 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — اے ایف سی ایشین کپ آسٹریلیا 2015ء جمعہ 9 جنوری کو ملبورن میں شروع ہو چکا ہے۔ کانٹی نینٹل ٹائرز نے اے ایف سی ایشین کپ آسٹریلیا 2015ء کے خصوصی ٹائر شراکت دار اور باضابطہ اسپانسر کی حیثیت سے “تکنیک کا جوش” کے عنوان سے اے پی اے سی خطے میں فٹ بال جذبے کو پھیلانے اور بڑھانے کے لیے مہمات کے ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ کانٹی بزنس یونٹ ری پلیس منٹ اے پی اے سی، پسنجر اینڈ لائٹ ٹرک ٹائرز کے ایگزیکٹو نائب صدر انتونیو لوپیس دے سیبرا نے کہا  کہ “فٹ، دنیا کا نمبر ایک کھیل، جذبے، تکنیک اور مل جل کر کام کرنے کی روح کا احاطہ کرتا ہے، جو کانٹی نینٹل ٹائرز کے برانڈ مزاج کے عین مطابق ہے۔ دنیا بھر میں فٹ بال کو اسپانسر کرنے کی طویل تاریخ کے ساتھ کانٹی نینٹل ٹائرز فٹ بال سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے مستقل رابطہ رکھے گا۔” http://photos.prnasia.com/prnvar/20150112/0861500213 کانٹی-فٹی ایپ ایونٹ کے دوران صارفین کو تفریح دینے کے لیے کانٹی نینٹل ٹائرز پرستاروں کو اپنے فٹ بال جذبے کو فیس بک، ٹوئٹر، لائن یا وی چیٹ جیسے سوشل پلیٹ فارموں کے ذریعے دوستوں تک پہنچانے پر حوصلہ افزائی دیتا ہے۔ فٹ بال پرستاروں کی جانب سے اسٹار پوسٹرز اور پوسٹ کارڈز کو ترجیح دینے، اور ساتھ ساتھ سیلفی تصاویر کے بڑھتے ہوئے رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے، چین، کوریا اور جاپان میں ڈی آئی وائی فٹی ایپ کو ڈیزائن اور جاری کیا گیا ہے۔ ڈی آئی وائی فٹی ایپ صارفین کو سیلفی لینے اور مختلف انداز، موضوعات اور فٹ بال کھلاڑیوں کی پوزیشنوں کے حامل 80 پہلے سے تیار ڈیزائنوں میں سے منتخب کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ صارف کے اپنے چہرے کے ساتھ ایک پوسٹ کارڈ تصویر خودکار طور پر بنتی ہے۔ اگر ایک صارف اپنی تصویر کو اپنے سوشل ایس این ایس پر شیئر کرتا ہے اور دوستوں سے دس+ لائیکس حاصل کرتا ہے تو ڈیزائن کیا گیا پوسٹ کارڈ پرنٹ صورت میں بطور تحفہ صارف کو بھیجا جائے گا۔ کانٹی بلون گرم ہوا کے غبارے آسٹریلیا کے پانچ بڑے میزبان شہروں میں پرواز کریں گے: سڈنی، ملبورن، کینبرا، گولڈ کوسٹ اور برسبین۔ بڑے نارنجی رنگ کے غبارے جن پر اے ایف سی اور کانٹی نینٹل ٹائرز کے لوگو ہوں گے، نیلے آسمان میں اڑیں گے تاکہ اے پی اے سی خطے میں اس فٹ بال میلے کا جشن منایا جائے۔ کانٹی فٹ بال بلون کے علاوہ میزبان شہروں کی سڑکوں پر کانٹی-بسیں بھی چلیں گی۔ میچ کے دوران فٹ بال جذبے کو بڑھانے کے لیے پرستاروں کی جانب سے مزید سرگرمیاں ہوں گی جیسا کہ فین زون میں کانٹی-چیلنج، فین آف دی میچ اور پلیئر ایسکرٹ۔ 12 واں کھلاڑی چین کی قومی فٹ بال

مزید پڑھیں