اسلام آباد (پی پی آئی(جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مسائل کا حل کسی ایک شخص یا جماعت کے پاس نہیں، تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں۔پی پی آئی کے مطابقاسلام آباد میں ملک کی موجودہ صورتحال پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش پیدا کرنی چاہیئے، تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں, آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی انتشار اور خلفشار سے نہ جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہوں گے، سیاستدان کسی سے بھی اختلاف رائے یا الگ موقف رکھ سکتا ہے، مگر اسے سیاسی انتشار کا شکار نہیں ہونا چاہیے، جمہوریت کی مضبوطی ضد اور ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ جمہوری رویوں کی مضبوطی میں ہے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اور امت مسلمہ دونوں کئی مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل کسی ایک شخص یا جماعت کے پاس نہیں، معاشی ترقی و استحکام سیاسی و داخلی استحکام کیساتھ جڑا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ سیاستدانوں کے سبب ماضی اور حال میں جمہوریت کیلئے مشکلات آئیں، لیکن اب سنبھلنا ہوگا، سب کے ماضی کا علم ہے مگر اب جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی گنجائش کے فارمولے کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بھٹو خاندان کیساتھ سیاسی اختلاف کے باوجود پرانے تعلقات ہیں، ہم ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شرکت کرتے ہیں، سیاست دانوں میں اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش لازمی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سیاسی منشور، سیاسی موقف دینا سب کا حق مگر اولین ترجیحی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے لئے گنجائش پیدا نہیں کریں گی تو نقصان سب کا ہوگا۔
پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19میرپور خاص نے بدین کو ہرادیا
ٹم پین تسمانیہ کی نائب کپتانی سے مستعفی
مذاکرات کی آڑ میں طالبان وقت لینا چاہتے ہیں : حامد سعید کاظمی
مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے زیراہتمام شکا گو کے شہیدوںکے لئے سیمینار کا انعقاد
ڈاکٹر ایم اے شاہ کرکٹ کوچنگ کیمپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا
میرپورخاص میں روزانہ درجنوں قتل و ڈکیٹی کی وارداتیں ہوتی ہیں: رہنما فنگشنل لیگ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شکارپور سے اغوا ہونے والے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکارائیک ہفتہ بھر بعد بالٓاخر بازیاب
شکارپور(پی پی آئی) شکارپور سے اغوا ہونے والے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکارائیک ہفتہ بعد بالٓاخر بازیاب ہوگئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شکارپور کے کچے میں ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کئی روز سے آپریشن جاری تھا تاہم پانچوں مغوی اہلکار رات گئے ایس ایس پی ہاؤس شکارپور پہنچ گئے، پولیس اہلکاروں کو کوٹ شاہو تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق مغویوں میں ایس ایچ او کوٹ شاہو محبوب بروہی ان کے بیٹے اور 3 اہلکار شامل تھے، ڈاکوؤں نے کوٹ شاہو تھانے سے چھینا گیا اسلحہ بھی پولیس کو واپس کردیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی اور ایس ایس پی شکارپور نے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیاں 5 دن سے مذاکرات جاری تھے، ڈاکو مہر بڈانی کی گرفتاری کے بعد اسے چھڑانے کیلئے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پانچوں پولیس اہلکاروں کو 11 اکتوبر کی صبح کوٹ شاہو تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
سی پیک تعمیر وترقی اورخوشحالی کا پیش خیمہ،سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا،جلیل عباس جیلانی
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سی پیک عالمی نوعیت کا وہ واحد منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے خطے میں تعمیر وترقی اورخوشحالی کا سبز انقلاب آجائے گا سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا پاک چین دوستی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں دونوں ممالک عالمی سطح پر قیام امن کے لیے کوشاں ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی سے گفتگو میں کیا میر چنگیز خان جمالی نے نگران کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کے لیے آپ کی سفارتی سطح پر خدمات قابل ستائش ہیں جس سے دنیا میں سفارتی سطح پر پاکستان کا امیج نہ صرف بلند ہوگا بلکہ اس کے مثبت سفارتی نتائج بھی برآمد ہوں گے انہوں نے نیک خواہشات کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورہ چین سے نہ صرف پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی بلکہ سی پیک کے حوالے سے بلوچستان میں مزید میگا منصوبوں کی منظوری کی راہ ہموار ہوگی وزیر خارجہ نے چنگیز خان جمالی کو یقین دلایا کہ وہ اپنے دورہ چین کے موقع پر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے سی پیک منصوبوں میں صوبے کی اہمیت کو فوقیت دیں گے اور مزید منصوبوں کے لیے چینی حکومت کو بلوچستان کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے صوبیکے لیے مزید میگا منصوبوں کی منظوری حاصل کریں گے
پی ٹی سی ایل کے پینشنرز الائینس کا دوسرے صوبوں کے پینشنروں سے رابطہ کا فیصلہ
لاڑکانہ (پی پی آئی) پی ٹی سی ایل کے پینشنرز الائینس نے دوسرے صوبوں کے پینشنروں سے رابطہ کا فیصلہ کرتے ہوئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ پی پی آئی کے مطابق کمیٹی میں محمد اعظم قریشی ٹنڈو آدم.اطہر جاوید صوفی کراچی. محمد مسعود فریدی کراچی سرور جاوید بھٹی سکھر ایاز حسین جعفری لاڑکان. امیر بخش بگٹی. محمد اسحاق مگسی،سید ندیم رضازیدی، ملک عبید اللہ طالب حسین ہزارہ کوئٹہ شامل ہین کمیٹی دوسرے صوبوں کادورہ کر کے پینشنروں سے ملاقات اور اس اتحاد کو وسعت دینے میں اپنا بھر پور کردار کرے گی قبل ازیں پی ٹی سی ایل کے پینشنرز کا اہم اجلاس ایاز جعفری کے گھر پراطہر جاوید صوفی کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زیادہ چیدہ چیدہ پینشنرز نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے اختتام پر باہمی رضا مندی سے پی ثی سی ایل پینشنرز الائنس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19میرپور خاص نے بدین کو ہرادیا
میرپور خاص: پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں میرپورخاص کی ٹیم نے بدین کو 206رنز سے ہرا دیا۔ میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پہلی اننگ میں میرپورخاص کی ٹیم نے 265رنز بنائے شیر خان نے 61رنز کئے بدین کے آزان علی نے چار اور غلام رسول نے تین وکٹیں حاصل کیں جواب میں بدین کی ٹیم پہلی اننگ میں 101رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی۔ میرپورخاص کی طرف سے سمیع اللہ نے پانچ اور انس نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،میرپورخاص کی ٹیم نے دوسری اننگ میں 150رنز بناکر اننگ ڈکلیئرڈ کردی محمد بہزاد نے 72رنز اسکورکئے بدین کے کپتان اکبر احمد نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا بدین کی ٹیم 315رنز کے ہدف کے تعاقب میں 108رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اسامہ نور نے21رنز بنائے ،میرپورخاص کے آف اسپنر شیر خان پانچ کھلاڑیوں کو آﺅ ٹ کیا۔میچ کے امپائرعبد القیوم اور نذیر بٹ جبکہ آفیشل اسکورر عاطف بلوچ تھے ۔

ٹم پین تسمانیہ کی نائب کپتانی سے مستعفی
تسمانیہ: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ٹم پین نے تسمانیہ کی ٹیم کے نائب کپتان حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ٹم پین کی جگہ الیکس ڈولان کو نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان کے مضبوط امیدوار سمجھے جانے والے ٹم پین نے کار کردگی میں مسلسل زوال کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ خراب کارکردگی کے باعث وہ 2011سے ٹیم سے باہر ہیں۔29سالہ ٹم پین نے آسٹریلیا کی جانب سے چار ٹیسٹ اور 26ون ڈے میچز کھیلے۔

مذاکرات کی آڑ میں طالبان وقت لینا چاہتے ہیں : حامد سعید کاظمی
میرپورخاص: سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں طالبان وقت لینا چاہتے ہیں اور حکومت وقت گزارنا چاہتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے میرپورخاص میں ادارہ نورالقران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،اس موقع پر پیر عزت شاہ جیلانی ،مفتی محمد شریف شعیدی ،التماس صابر قادری ،مولانا محمد صادق سعیدی ،احمد سعید قائم خانی ،جی ایم سومرو اور دیگر بھی موجود تھے ۔حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ بھارت ،اسرائیل اور امریکہ طالبان کو تعاون فراہم کرتے ہیں اور وہ کسی صورت پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے ۔ان کا کہنا تھا کہ مزاکرات کے نتیجے میں کیا طالبان ہتھیا ر ڈال دیں گے ؟ وہ ایسا ہر گز نہیں کر سکتے پھر مزاکرات کا مفہوم کیا ہے جن کا خون بہتا رہا ہے اور جنہوں نے جنازے اُ ٹھائے ہیں کیا اُن سے کسی نے مزاکرات کا پوچھا ہے ؟انھوں نے کہاکہ خون بہا بھی مقتول کے ورثاءکی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا اور یہاں معافی بھی اُنکی اجازت کے بغیر ہو رہی ہے، قانون اور،شریعت اسکی اجازت نہیں دیتے۔، حامد سعید کاظمی نے کہا کہ پرویز مشرف کے معاملے پربڑے بڑے نجومیوں کی پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں ،یہ ایسا مسئلہ بن چکا ہے کے سانپ چھچندر نگل بھی نہیں سکتا اور اگل بھی نہیں سکتا۔ایک اور سوال کے جواب میں حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان اور طاہر القادری کا اپنے ورکرز پر کنٹرول ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے اچھا ہوتا کہ عمران خان اور طاہر القادری عوام سے پوچھ کر مظاہروں کا ٹائم فریم دیتے ، کیونکہ ابھی گرمی کاموسم ہے اور عوام سوچ سمجھ کر ہی کر باہر نکلے گے۔

مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے زیراہتمام شکا گو کے شہیدوںکے لئے سیمینار کا انعقاد
میرپورخاص: پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے زیراہتمام شکا گو کے شہیدوں کو سلام پیش کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ،اس موقع صوبائی صدر غلام قادر جٹ نے کہاکہ مزدور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد اسی طرح جاری رکھیں اورجیسے شکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے طبقاتی نظام میں 8گھنٹے ڈیوٹی دینے کا قانون منوایا اس طرح پاکستان کے مزدور بھی اتحاد کے ساتھ اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں۔ سیمینار میں عہدیداران کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چیف آرگنائیزر پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ میرپورخاص ڈویژن رفیق مغل نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر ایم اے شاہ کرکٹ کوچنگ کیمپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا
کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ فری کرکٹ کوچنگ کیمپ کا آغاز یکم جون سے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں ہوگا۔کیمپ میں 8سے 16سال کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔کیمپ کا انعقادا صغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاﺅنڈیشن کے تحت کیا جا رہا ہے۔اصغر علی شاہ فاﺅنڈیشن کے سربراہ جنید علی شاہ نے آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔سابق انٹرنیشنل کرکٹر جاوید قدیر کیمپ کے ہیڈ کوچ جبکہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مطاہر شاہ،علی گوہر اور محمد جاوید معاونین کوچز ہوں گے۔کیمپ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20مئی ہے۔

میرپورخاص میں روزانہ درجنوں قتل و ڈکیٹی کی وارداتیں ہوتی ہیں: رہنما فنگشنل لیگ
میرپورخاص: پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے ضلعی صدر وصوبائی نائب صدر مبارک مہر کا کہنا ہے کہ میرپورخاص میں روزانہ ڈکیتی و قتل کی درجنوں واردات ہورہی ہیں ، شہر کھنڈرات میں تبدیل اور گندے پانی کے جوہڑکا منظر پیش کررہا ہے۔ برداری کی جانب سے مبارک مہر کو راجستھانی پگڑی پہنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ فنگشنل نے ہمیشہ ملک کی سالمیت اور ترقی کےلئے کام کیا، اور کرتے رہےںگے، انھوں نے کہا کہ موجودہ اتحادی اور حکومتی نمائندوںنے اس شہر کو خود تباہ کیا اور اب اس پر مال کمانے کے ساتھ ساتھ سیاست بھی کررہے ہیں ،اب شہریوں کو ایسے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرکے پیر صاحب پگار ا کا ساتھ دےناہوگا۔اس موقع پر معززین شہر نے پیر صاحب پگار ا سے اپیل کی ہے کہ مبارک مہر ایک باصلاحیت نوجوان ہے اس کو وفاق میں مشیر بنایا جائے۔
