دوسرا چاند بابو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اشارہ محمڈن نے جیت لیا

ایشین گیمز میں پاکستان کا 218رکنی دستہ شرکت کرے گا: عارف حسن

حیدر آباد میں منگنی کی رسم میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

حیدر آباد رشتہ کے تنازعے پر قتل ، پولیس کی کارروائی مختلف واقعات میں مطلوب دو افراد گرفتار

موجودہ حکمران قوت ارادی وفیصلہ سے محروم ہےں: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

سندھ حکومت تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے: ڈپٹی کمشنر مٹیاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

دوسرا چاند بابو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اشارہ محمڈن نے جیت لیا

اوکاڑہ: دوسرا چاند با بو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اشارہ محمڈن نے اپنے نام کرلیا۔کربلا گراﺅنڈ میں کھیلا جانے والافائنل میچ اشارہ محمڈن اور حسن بغدادی کے درمیان ہو ا جس میں اشارہ محمڈن 1-0سے کامیاب رہی،میچ میں اشارہ محمڈن کی جانب سے بلال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت کویقینی بنا یا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چاند بابو مرحوم کے صاحبزادے مصباح اور عدیل تھے ،جنھوں نے ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا اور انظامیہ کو کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر مبارک باد دی۔

مزید پڑھیں

ایشین گیمز میں پاکستان کا 218رکنی دستہ شرکت کرے گا: عارف حسن

لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ریٹائر جنرل عارف حسن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان کا 218 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف حسن نے کہا کہ پاکستان ایشین گیمز میںفٹ بال، ٹینس، کبڈی، اتھلیٹکس سمیت بائیس مختلف کھیلوں میںحصہ لے گا، انھوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کے لئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ عارف حسن نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا 53 رکنی دستہ شرکت کرے گا، انھوں نے کہا کہ اگر قومی کھیل ہاکی ٹیم کو ایشین گیمز میں نہ بھیجا گیا تو ملک کا نقصان اور بدنامی ہوگی۔

مزید پڑھیں

حیدر آباد میں منگنی کی رسم میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

حیدر آباد: حیدرآباد میں منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔لطیف آباد یونٹ نمبر8کی خواجہ کالونی میں منگنی کی رسم کے دوران دولہاعابد قریشی کے بھائی نے زبردست ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پریٹ آباد سے آئی ہو ئی دلہن کی کزن 16سالہ فریال بنتِ غوث محمد قریشی سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے دولہا کے والد نورو قریشی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا نوجوان مفرور ہو گئے،پولیس نے مقتولہ کے والد کی فریا د پر ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم ملزمان کو دیکھنے کے باوجود گرفتار نہ کرنے پر مقتولہ کے ورثاءنے حیدرآباد پریس کلب اور ایس پی آفس کے سامنے لاش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور کئی گھنٹے تک دھرنا دیا بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پردھرنا ختم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

حیدر آباد رشتہ کے تنازعے پر قتل ، پولیس کی کارروائی مختلف واقعات میں مطلوب دو افراد گرفتار

حیدرآباد: حیدر ا ٓباد میں رشتے کے تنازعے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی کارروائی میں مختلف واقعات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ قاسم آباد کے علاقہ گلستان سجاد مدینہ کالونی میں رشتہ کے تنازعہ پربنگل بلیدی کو قتل کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ آباد خاندان میں ایک رشتہ پر تنازعہ تھا جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بنگل بلیدی ولد کرم خان بلیدی کو ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے ۔حیدرآباد میں پولیس نے کارروائی کرکے قاسم آباد میں دی سٹی اسکول کے عقب سے کار لفٹر نظیر جمالی کو حسین آباد تھانہ کی حدود سے چھینی گئی کار نمبرAFH-458برآمد کرلی ہے جبکہ ٹنڈو جام اور ٹنڈو قیصر لنک روڈ سے رحمن بخش کھوسو کو گرفتار کرکے 1400کلو گرام افیون برآمد کی اور ہوسٹری موڑ سے آرو ماچھی کو گرفتار کرکے اس سے11لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔

مزید پڑھیں

موجودہ حکمران قوت ارادی وفیصلہ سے محروم ہےں: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے کہاہے کہ موجودہ حکمراں قوت ارادی و قوت فیصلہ سے محروم ہیں جس کے باعث ملک کے حالات دن بدن بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اور ملک کی باگ ڈور حکمرانوں کے ہاتھ سے نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے کہا کہ کہ حکومت طالبان کا معاملہ ہویا حامد میر پر قاتلانہ حملے کا سنگین مسلہ ہو کبھی سیاسی قیادت ،میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک صفحے پر نہیں لاسکی، حامد میر کے سانحہ پر وزیر اطلاعات میڈیا کے حق میں بیان دے رہے تھے جبکہ وزیرداخلہ اس کے خلاف بیان دے رہے تھے ،وزیر اعظم حامد میر کی عیادت کر کے جیو سے ہمدردی کا اظہار کررہے تھے دوسری جانب وزیر دفاع جیوکو ملک دشمن قرار دے کر پیمرا سے ان کے خلاف کارروائی کے لیے نوٹس بھجوارہے تھے ،حکمرانوں کی اس منافقانہ پالیسی نے ملک کو ایک سخت ترین بحران سے دوچار کردیا ہے اور 1999ءجیسی صورت حال دوبارہ پیدا کردی ہے،انھوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکمراں ہوش کے ناخن لیں اور تمام اہم معاملات میں فوج کو اعتماد میں لے کر بالخصوص حامد میر کے سانحہ کے سلسلے میں میڈیا اور عسکری اداروں کے درمیان جو تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں اس کو فوری ختم کرنے کی کوشش کریں اس تنازعہ سے پوری دنیا میںملک کا وقار خاک میں مل رہا ہے جس کا حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں

سندھ حکومت تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے: ڈپٹی کمشنر مٹیاری

حیدرآباد: ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض حسین عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کان کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض حسین عباسی نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دیں اور انھیںبہتر تعلیم کی فراہمی میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں ۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کر کے ہم حقیقی ترقی حصول ممکن بنا سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سندھ تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ وہ گذشتہ روز سعید آباد میں شہید بینظیر بھٹو لائبریری کی تزئین و آرائش اسکیم کے مکمل ہونے پر لائبریری کے افتتاح کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈی سی مٹیاری نے کہا کہ کتاب انسان کا بہترین دوست ہے اور کہا کہ نوجوانوں میں الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے مطالعے کے رجحان میں کمی آئی ہے جس سے کچھ معاشرتی برائیوں نے بھی جنم لیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں میں مطالعے کے رجحان کو بڑھانے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ لائبریریاں قائم کرنی ہوں گی اور اس کے لیے ضلع کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو لائبریری 2009سے غیر فعال تھی جسے ضلعی انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے سنجیدہ اور فوری اقدامات کر کے دو ہفتوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کر کے اسے فعال بنایا ہے۔ انھوں نے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ لائبریری کی نگرانی کریں تاکہ ان لائبریریز سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر انھوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 45ہزار روپے کی نایاب کتب بھی لائبریری کے حوالے کیں جبکہ سروری جماعت کے رہنما مصری کاکا کی جانب سے لائبریری کے لیے کتب خرید کرنے کے لیے دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شوکت علی انڑ ، رئیس عمران راہو اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں