کابل/اسلام آباد (پی پی آئی) افغانستان کی جانب سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد پاک افغان بارڈ کھولے جانے کی توقع ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستانی ناظم الامور سے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان وزیر خارجہ نے انسانی بنیادوں پر بارڈر کھولنے کی درخواست کی، افغان درخواست پر طورخم بارڈر کراسنگ دوبارہ کھلنے کا قوی امکان ہے۔افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف معاندانہ کارروائیوں کے لئے استعمال نہیں ہو گی۔
نیوزی لینڈ کا ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشن جانے پر تحفظات کااظہار
دبئی ٹیسٹ : جے وردھنے نے 9کیچ پکڑ کر کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا
سابق زمباوین کپتان ہیتھ اسٹریک نے کرکٹ اکیڈمی قائم کردی
لاہور :قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپرز کے لئے تربیتی کیمپ کا آغاز
سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
کیوی کپتان میکولم کو ٹی 20میں دو ہزار رنز کی تکمیل کیلئے 58رنز درکار
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے 25 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لے لیا اور اب تک 57 غیر قانونی مقیم غیر ملکی اڈیالہ جیل منتقل کیے جا چکے،اس حوالے سے بتایا گیا کہ زیر حراست غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھجوانے کے انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں، پاکستان میں قیام ملکی قوانین کے مطابق ہی ممکن ہے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی معاونت کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، رہائشی، مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کو معاونت کرنا جرم ہے۔
مسلم لیگ ن61 ستمبر کو یوم نجات کے طور پر منا ئے گی
اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن 16 ستمبر کو یوم نجات کے طور پر منا ئے گی گو کہ باضابطہ طور پر یہ دن بطور یوم نجات منانے کی اپیل تو نہیں کی گئی ہے البتہ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ چیف جسٹس کی تبدیلی سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہو گا اور ملک میں انصاف کا بول بالا ہو گا، عمر عطا بندیال کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد16 ستمبر کو یوم نجات کے طور پر منا ئیں گے۔
پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ رحمہ کا سالانہ عرس مبارک منایا گیا
کراچی (پی پی آئی) بزم مہریہ گولڑویہ، جماعت اہلسنت اور تحفظ ختم نبوت فورم کے تحت فاتح قادیانیت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ رحمہ کا سالانہ عرس مبارک منایا گیا،پی پی آئی کے مطابق محمد انور پٹنی، مفتی سید شاہ حسین گردیزی و دیگر نے فضائل و مناقب فاتح قادیانیت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ رحمہ بیا ن کئے اور تحفظ ختم نبوت میں ان کی خدمات کو سراہا۔
تلاش کریں
خبریں

نیوزی لینڈ کا ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشن جانے پر تحفظات کااظہار
(January 13, 2014)
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے لئے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد امتحان بن گیا۔ بی سی بی نے پاکستان کے خدشات دور کئے تو نیوزی لینڈ نے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بنگلہ دیش کیلئے لوہے کے چنے چبانے کے مترادف بنتا جارہا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہے جس کے باعث ایشیائی ٹیموں کے بعد اب غیر ایشیائی ٹیمیں بھی وہاں کھیلنے پرتحفظات کا اظہار کررہی ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی بنگلہ دیش کی سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ کیوی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیوڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوکمیٹی کی میٹنگ میں بنگلہ دیش کی سیکورٹی صورتحال پربحث ہوئی ہے اوربیس جنوری کواس معاملے پرایک اورسیکورٹی میٹنگ ہوگی۔ دوسری جانب پلیئرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین پال مارش کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں الیکشن کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کافی وقت ہے اسلئے پلیئرزایسوسی ایشن روزانہ کی بنیاد پرحالات کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکھلاڑیوں کی سیکورٹی کوخطرات لاحق ہوئے توانہیں بنگلہ دیش نہ جانیکا مشورہ دیں گے۔

دبئی ٹیسٹ : جے وردھنے نے 9کیچ پکڑ کر کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا
(January 13, 2014)
دبئی: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر پرسنا جے وردھنے نے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف میچ میں 9کیچ لے کر پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا ۔جے وردھنے نے پہلی اننگز میں چاراور دوسری اننگز میں 5کیچ پکڑے ۔ اس سے قبل پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے 2009میں گال ٹیسٹ میں 7کیچ اور ایک اسٹیمپڈ سمیت آٹھ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

سابق زمباوین کپتان ہیتھ اسٹریک نے کرکٹ اکیڈمی قائم کردی
(January 13, 2014)
ہرارے: سابق زمباوین کپتان ہیتھ اسٹریک نے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے کرکٹ اکیڈ می قائم کردی ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ملک کیلئے مستقبل میں باصلاحیت کرکٹرز تیار کرنا چاہتے ہیں ۔اسٹریک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران جو کچھ سیکھا وہ نوجوان نسل تک منتقل کرنا چاہتے ہیں ۔

لاہور :قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپرز کے لئے تربیتی کیمپ کا آغاز
(January 13, 2014)
لاہور: جدید ہاکی میں گول کیپنگ کے شعبے کی اہمیت کے پیش نظر نئے گول کیپرز کی تیاری کے لئے لاہور میں کیمپ کا آغاز ہوگیا ۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے منیر ڈار اکیڈمی میں شروع ہونے والے گول کیپنگ کیمپ میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر گول کیپنگ کے گر سکھائے جارہے ہیں تاکہ ان میں بہتر صلاحیتیں پیدا ہوں ۔

سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
(January 13, 2014)
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے منعقدہ ساتویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔آف اسپنر روی چندرن ایشوین نے بہترین کرکٹر کے طور پر پولی امریگر ایوارڈ وصول کیا جبکہ ابھیشیک نائر کو بہترین آل راﺅنڈ ر کے ایوارڈ دیا گیا ۔

کیوی کپتان میکولم کو ٹی 20میں دو ہزار رنز کی تکمیل کیلئے 58رنز درکار
(January 13, 2014)
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میکولم کو ٹی 20کیرئیر میں 2ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 58رنز درکار ہیں ۔میکولم نے اب تک 63ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔انہوں نے 36اعشاریہ 64کی اوسط سے اب تک 1942رنز اسکور کیے ہیں ،جس میں میکولم کی دو شاندار سنچریں اور 12نصف سنچریاں شامل ہیں ۔امکان نے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی 20میں 2ہزار کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے ٹی 20کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیں گے ۔
