لندن/واشنگٹن(پی پی آئی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 12سے 15ستمبر لندن میں قیام کریں گے اور کامن ویلتھ یوتھ کانفرنس کی صدارت کرینگے نیزنفرنس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماوں سے ان کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن سے امریکہ روانہ ہوجائینگے جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ٹی 20رینکنگ : قومی ٹیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی
آفریدی کا ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ رہنے کااعزاز
ویلنگٹن ٹیسٹ : کیویز کا اسکور برابر کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو 290رنز درکار
پی سی بی کیجانب سے بیٹنگ کوچ کی پیشکش پر انضمام کی مشروط آمادگی
فکسنگ اسکینڈل : کرس کینز کا بطور کمنٹیٹر اسکائی اسپورٹس سے معاہدہ ختم
بھارتی کرکٹ ٹیم کی اسپانسر شپ تین سال کے لئے انڈیا اسٹار کے حوالے
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمے پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی نئی دفعات شامل کر دی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، ن لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔ملزمہ کے خلاف گلبرگ، شادمان اور ماڈل ٹاو?ن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں آپریشن، 2 ہزار کلو منشیات برآمد
قلعہ عبداللہ (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں فورسز نے آپریشن کرکے 2 ہزار کلو منشیات برآمدکرلی، کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا،پی پی آئی کے مطابق آپریشن میں اب تک 2000 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، 3000 کلوگرام کروڈ ایفیڈرین کو تلف کیا گیا جبکہ 16 نارکوٹکس مینوفیکچرنگ پراسیسنگ مشینیں تباہ، 18منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار اور 10 ایکڑ پر منشیات کی کاشت کو بھی ختم کر دیا گیا۔
برطانوی بچی سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت
جہلم (پی پی آئی) برطانوی بچی سارہ قتل کیس میں پولیس نے بچی کے دادا اور 2 چچا سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی کے دادا اور 2 چچاوں کو حراست میں لے لیا، دیگر 7 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 10 سالہ بچی سارہ کے قتل کا واقعہ گزشتہ ماہ اگست کی 10 تاریخ کو پیش آیا تھا، بچی کی موت کے بعد اس کا باپ ملک عرفان برطانیہ چھوڑ کر پاکستان آیا اور روپوش ہو گیا۔
تلاش کریں
خبریں

ٹی 20رینکنگ : قومی ٹیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی
(December 12, 2013)
دبئی: سری لنکا کے خلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز کرکے قومی ٹیم ٹی 20رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔سیریز کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔ اس سے گرین شرٹس نے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ساتھ ہی حفیظ الیون کو رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی مل گئی ہے۔ پاکستان اب چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ 13دسمبر کو شیڈول اسی میدان پر سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر پاکستان ناصرف لنکن سے جیت کا خواب چھین سکتا ہے بلکہ مہمان ٹیم کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے بھی محروم کر دے گا۔

آفریدی کا ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ رہنے کااعزاز
(December 12, 2013)
دبئی: پاکستان کے اسٹار آل راﺅنڈرشاہد آفریدی ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔دبئی کا میدان شاہد آفریدی کی ناقابل شکست اننگز سے یادگار بن گیا۔ بوم بوم آفریدی کا بلا ایسا بلا بنا کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فتح اور شاہد آفریدی کو عالمی اعزاز دلا گیا۔ قومی آل راونڈر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9 ایوارڈز کے ساتھ دنیا کے نمبر ایک کرکٹر بن گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی بوم بوم اننگز سے ناصرف سری لنکا سے جیت چھین لی بلکہ آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کو مین آف دی میچ ایوارڈ میں سرفہرست ہونے کے اعزاز سے بھی محروم کر دیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب شین واٹسن اور محمد حفیظ آٹھ آٹھ مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ویلنگٹن ٹیسٹ : کیویز کا اسکور برابر کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو 290رنز درکار
(December 12, 2013)
ویلنگٹن: ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 441 رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر158 رنز بنالئے۔ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے پہلی نامکمل اننگز307رنز چھ کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی اور چار سو اکتالیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ واٹلنگ نے پینسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹینو بیسٹ نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر 158 رنز بنالئے ہیں اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید290 رنز درکار ہیں-

پی سی بی کیجانب سے بیٹنگ کوچ کی پیشکش پر انضمام کی مشروط آمادگی
(December 12, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹیم سلیکشن سمیت مکمل اختیارات ملنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر رضامندی ظاہر کردی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پی سی بی عبوری کمیٹی کے دو ارکان نے انضمام الحق سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں قومی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کی ۔پی سی بی کے حکام اور انضمام الحق کے درمیان تین گھنٹے تک مذاکرات ہوئے جن میں پیشکش اور شرائط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انضمام کو بورڈ کی جانب سے 8لاکھ روپے تنخواہ اور دیگر مراعات کی پیشکش کی گئی ہے ۔ سابق کپتان بورڈ سے ناراض تھے کیوں کہ پی سی بی نے دورہ بھارت کیلئے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے بعد اچانک انہیں عہدے سے ہٹادیا تھا ۔

فکسنگ اسکینڈل : کرس کینز کا بطور کمنٹیٹر اسکائی اسپورٹس سے معاہدہ ختم
(December 12, 2013)
لندن: میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی خبروں نے سابق کیوی آل راﺅنڈ ر کرس کینز کا کمنٹیٹر کی حیثیت سے کیریئر خطرات سے دوچار کردیا ۔ سکائی اسپورٹس نے کرکٹر سے اپنا معاہد ہ ختم کردیا ۔ کرس کینز نے ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران کھیل پر تبصر ہ کیا تھا اور دوسرے روز کے کھیل میں پچ رپورٹ دینے اور میچ پر تبصر ہ کرنے کے بعد انہیں کمنٹری باکس میں نہیں دیکھا گیا ۔ اسکائی ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ انہیں کرس کینز کی مزیڈ خدمات درکار نہیں ہیں ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی اسپانسر شپ تین سال کے لئے انڈیا اسٹار کے حوالے
(December 12, 2013)
چنائی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے موجودہ اسپانسر سہارا کی بولی کو بااہل قرار دیتے ہوئے اسٹار انڈیا کو تین سال کے لئے بھارتی ٹیم کی اسپانسر شپ دیدی ۔ چنائی میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے بورڈ کی مارکیٹنگ کمیٹی کے اجلاس میں کے بعد بیان میں کہا کہ اسٹار انڈیا کو یکم جنوری 2014سے 31مارچ2017تک ٹیم کی اسپانسر شپ کے حقوق دے دیئے گئے ہیں ۔
