نیویارک/ اسلام آباد (پی پی آئی)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ اور پاکستان میں بچے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے ”انتہائی زیادہ خطرات“ کا شکار ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں سب سے بلند درجہ حرارت جنوبی ایشیا کا ہے۔ غیر معمولی حد تک بڑھے ہوئے درجہ حرارت سب سے زیادہ بچوں کو متاثر کر رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق جنوبی ایشیا میں لاکھوں بچوں کی زندگیوں اور صحت کو گرمی کی لہروں اور بلند درجہ حرارت سے شدید خطرات لاحق ہیں۔‘یہ بچے آنے والے سالوں میں زیادہ اور بار بار اور زیادہ شدید گرمی کی لہروں کا شکار رہیں گے۔“
یوایس پرو چیلنج سائیکل ریس :امریکہ کے ٹی جے وین نے فائنل مرحلہ جیت لیا
زمبابوین بورڈ 18 ملین ڈالر کا مقروض،ملک میںکرکٹ کے وجود کو خطرہ لاحق
قذافی سٹیڈیم لاہور میں آسٹریلوی طرز کی باﺅنسی وکٹ تیار
سبی:نواب اکبر خان بگٹی کی ساتویں برسی عقیدت سے منائی گئی
مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی
یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میدان نیویارک میں سج گیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
’سخت آفات‘ کے علاوہ سپلیمنٹری گرانٹس کے اجرا پر پابندی
اسلام آباد (پی پی آئی)نگران حکومت نے مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے شدید قدرتی آفات کے سواسپلیمنٹری گرانٹس پر پابندی لگا دی ہے اور منتخب حکومت کے برسر اقتدار آنے تک فنڈز کو مختص کردہ مد کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویڑنز، متعلقہ محکموں اور اداروں کو جاری کردہ میمورنڈم میں کہا کہ انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل تک کسی شدید قدرتی آفت میں اقدامات کے علاوہ منظور شدہ بجٹ کے اندر رہنے کے لیے موجودہ مالی سال 2024 میں پارلیمان سے منظور شدہ بجٹ کے علاوہ کسی بھی اضافی اخراجات کے لیے کوئی سپلیمنٹری گرانٹس منظور نہیں کی جائیں گی۔اس میں کہا گیا کہ ضمنی گرانٹ شدید قدرتی آفات میں بھی اسی صورت میں منظور کی جائے گی جب کہ اس بات کا جائزہ لے لیا جائے کہ کوئی اور فنڈز دستیاب نہیں ہیں، اس صورت میں بھی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور کی جائے گی جب کہ متعلقہ ادارے کی قیادت کرنے والا پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر ایک سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا کہ فنڈز کے حصول کے لیے دیگر تمام راستے طریقے ختم ہو چکے ہیں اور متعلقہ اکاؤنٹنگ آرگنائزیشن سے اس کی تصدیق کی بھی ضرورت ہوگی۔
کرم تنگی آبی منصوبہ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری متوقع
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان نے کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسوس ڈیولپمنٹ منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منصوبے کی جاری دستاویزات کے مطابق اے ڈی بی سے 2024 میں قرضے کی منظوری متوقع ہے۔ پی پی آئی کے مطابق منصوبے کا مقصد دریائے کرم پر 1,480 ملین کیوبک میٹر (ایم 3) پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 95 میٹر اونچا ڈیم بنانا؛ 65 میگاواٹ پن بجلی کی پیداوار کے لیے 3 چھوٹے ہائیڈرو الیکٹرک پاور ہاؤسز کی تعمیر،نئے کمانڈ ایریا کے 27 ہزار 400 ہیکٹرکی سیرابی؛ اور موجودہ ایک لاکھ 55 ہزار 444 ہیکٹر کمانڈ ایریا کو آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی ہے کرم تنگی منصوبہ آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا جبکہ 5 لاکھ کلومیٹر طویل آبپاشی کی نہروں اور واٹر کورسز کی تعمیر کی جائے گی۔
ستلج کا بند ٹوٹنے سے بہاولپور و ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس
بہاولپور(پی پی آئی) اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے حفاظتی پشتوں کی بڑی تعداد دریائے ستلج میں پانی کے تیز بہاؤ کو برداشت نہیں کر سکی جس کی وجہ سے شہر کے گرد و نواح میں تین اہم گاؤں زیر آب آگئے اور بہاولپور شہر و ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایمپریس پْل پر ستلج میں سب سے زیادہ اخراج ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک تھا جس سے ویسلان، سہلان اور لال دے گوٹھ کی بستیاں زیر آب آگئیں، بند ٹوٹنے سے قبل ہی شہریوں کو ان کے مویشیوں سمیت متاثرہ علاقوں سے نکال لیا گیا تھا لیکن سیلاب کے باعث بڑے رقبے پر ان کی کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

یوایس پرو چیلنج سائیکل ریس :امریکہ کے ٹی جے وین نے فائنل مرحلہ جیت لیا
(August 26, 2013)
کولراڈو( پی پی آئی )امریکہ کے ٹی جے وین نے یو ایس پرو چیلنج سائیکل ریس کا فائنل مرحلہ جیت لیا،آخری مرحلے میں حادثے کا شکار ہونیوالے دو رائیڈرز کو ریٹائر بھی ہونا پڑا۔امریکی ریاست کولراڈو میں ہونیوالی ریس کا فائنل مرحلہ چودہ کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں رائیڈرز کے ٹکرانے سے ہونیوالے حادثے میں دو سائیکلسٹ زخمی ہو کر ریٹائر بھی ہوئے۔آخری مرحلے میں سلواکیہ کے پیٹر ساگان نے کامیابی حاصل کی لیکن ایونٹ میں مجموعی طور پر میدان مارنے والے امریکی سائیکلسٹ ٹی جے وین نے ییلو جرسی پر قبضہ برقرار رکھا اور ایونٹ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سائیکل ریس کا ٹائٹل اپنے نام کیا،سوئزرلینڈ کے میتھیاس فرینک کی دوسری اور امریکہ کے ٹوم ڈینیل سن کی تیسری پوزیشن رہی۔

زمبابوین بورڈ 18 ملین ڈالر کا مقروض،ملک میںکرکٹ کے وجود کو خطرہ لاحق
(August 26, 2013)
ہرارے ( پی پی آئی )زمبابوے میں کرکٹ کا وجود خطرے میں پڑگیا، قرضوں میں گھرے کرکٹ بورڈ کیلئے معاملات چلانا مشکل ہوگیا۔ سابق وزیر کھیل ڈیوڈ کولٹارٹ نے کہا ہے کہ اس وقت زمبابوین کرکٹ بورڈ 15 سے 18 ملین ڈالر کا مقروض ہے اور ملک میں کھیل کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی ٹورز کم ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوچکی ہے۔ ہمیں بہت کم ٹیموں کی میزبانی سے منافع حاصل ہوتا ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان سے سیریز کے بعد شاید تمام کھلاڑی کرکٹ کھیلنا ہی بند کر دیں۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں آسٹریلوی طرز کی باﺅنسی وکٹ تیار
(August 26, 2013)
لاہور ( پی پی آئی )ڈومیسٹک سیزن کیلئے قذافی سٹیڈیم میں 16 وکٹیں پرانی طرز پر بنائی گئی ہیں جبکہ ایک وکٹ آسٹریلوی طرز پر باﺅنسی بنائی گئی ہے۔ اس کی تیاری کیلئے لوہے اور بجری کے کنکریٹ تیار کر کے اس کے اوپر مٹی ڈال دی گئی ہے اس طرح کی وکٹوں سے باﺅلرز کو گیند کو اٹھانے اور تیز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وکٹوں کے بعد گراﺅنڈ میں گھاس کی کٹائی کا کام بھی جاری ہے۔

سبی:نواب اکبر خان بگٹی کی ساتویں برسی عقیدت سے منائی گئی
(August 26, 2013)
سبی(پی پی آئی)نواب اکبر خان کی ساتویں برسی کے موقع پر سبی سمیت دیگر علاقوںمیں مکمل شٹر ڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی جبکہ مختلف علاقوںمےںقرآن خوانی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نواب اکبرخان بگٹی کی ساتویں برسی سبی سمےت بلوچستان بھر مےںعقےدت واحترام سے منائی گئی ،اس موقع پر سبی ،بختےار آباد ، لہڑی ، نوتال ،ڈھاڈر ، مچھ ، کولپورسمےت بلوچستان بھر مےں بی آر پی ، بی اےن اےف اور جے ڈبلےو پی کی کال پر مکمل شٹر ڈاو¿ن اور پہےہ جام ہرتال کی گئی ، نواب اکبرخان بگٹی کی برسی کے موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں مےں ہر قسم کا کاروبار مکمل طور پر بند رہا جبکہ سٹرکوں پر ٹریفک جزوی طور پر بحال رہی ،نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر چھوٹے بڑے شہر و گاو¿ں مےں قرآن خوانی اور روح کے اےصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی بعدازاں لنگر بھی تقسےم کےا گےا۔ نواب اکبر خان بگٹی کو سات سال قبل 26اگست 2006کو کوہلو اور ڈےرہ بگٹی کے درمیانی علاقہ تراتانی کے پہاڑوں مےں فورسز نے بڑے آپرےشن مےں قتل کےا گےا تھا،سبی مےں شہےدنواب اکبرخان بگٹی کی برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی کی جانب سے موٹر سائےکل پر پابندی بھی عائد کی گئی ۔

مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی
(August 26, 2013)
جمہوریہ چیک ( پی پی آئی )اسپین کے مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی۔ اسپینش رائیڈر نے چیمپئن شپ ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کرلی ہے۔اسپینش رائیڈر مارک مارکیوز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جمہوریہ چیک میں بھی جاری رہا۔ مارکیوز نے سیزن کی مسلسل چوتھی ریس اپنے نام کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹیبل پر برتری کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔ جمہوریہ چیک سرکٹ پر اسپینش رائیڈر نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ پچاس اعشاریہ سات دو نو سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔مارکیوز کے ٹیم میٹ دانی پیڈروسا دوسرے اور یاماہا کے ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔ دوہزار آٹھ میں مسلسل چار ریس جیتنے والے اٹلی کے ویلنٹینو روسی کا نمبر چوتھا رہا۔ مارکیوز1965 کے بعد ڈیبیو پر پانچ ریس اپنے نام کرنے والے پہلے اسپینش رائڈر ہیں۔مارکیوز دو سو تیرہ پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ ٹیبل پر لیڈ کر رہے ہیں۔ دانی پیڈروسا ایک سو ستاسی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میدان نیویارک میں سج گیا
(August 26, 2013)
نیویارک ( پی پی آئی )یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا نیویارک میں آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔۔ یو ایس اوپن ٹینس کے مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور ویمنز میں امریکہ کی سرینا ولیمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔روس کی اسٹار کھلاڑی ماریہ شراپوا انجری کے سبب سال کے آخری گرینڈ سلم میں حصہ نہیں لے رہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی روز عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اپنی مہم جوئی کا آغاز اٹلی کی فراسنیسکا شیوان کے خلاف میچ سے کریں گی۔ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال بھی قسمت آزمائی کریں گے۔ پاکستان کے اعصام الحق اور نیدرلینڈ کے جین جولین کی جوڑی اپنے ابتدائی راو¿نڈ میں پولینڈ کی جوڑی کا سامنا کرے گی۔
