کراچی (پی پی آئی) پاکستان میں غربت،افلاس کے عوامل پر ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ملک میں آبادی کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے نیز مہنگائی کی حالیہ لہرنے مزید کئی کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مہنگائی نے غربت کو ختم کرنے کی کوششوں میں پیش رفت کو شدید متاثر کیا۔2017 کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں انتہائی غربت کی تعریف 2.15 ڈالر یومیہ سے کم پر زندگی گزارنے کے طور پر کی گئی ہے جس کا پاکستان میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتازیادہ تر ممالک میں افراط زر گزشتہ سال کئی برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس سے تقریباً ہر شخص متاثر ہوا،لیکن غربت کا شکار افراد زیادہ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
تیکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کے لئے اسمال انڈسٹریوں کا محکمہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے : شرجیل میمن
میر پور ماتھیلو : گھریلو تنازعہ ،شوہرنے بیوی کو قتل کر دیا
جام شور و: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
میر پور ماتھیلو : سماجی خاتون کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کمشنر کراچی کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں ، متعدد دکاندا رگرفتاراور جرمانے عائد
ثمینہ فاضل اسلام آباد ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلا مقابلہ صدر منتخب
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
امریکہ کی لاہور میں نئی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
لاہور(پی پی آئی)امریکہ کی لاہور میں نئی قونصل جنرل ’کرسٹین کے ہاکنز‘ نے’ولیم کے‘ کی جگہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مس ہاکنز نے کہا کہ میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے صوبہ پنجاب کے لوگوں کے ساتھ ملنے اور کام کرنے کی منتظر ہوں۔ہے۔مس ہاکنز لاہور میں امریکہ کی 34 ویں قونصل جنرل ہیں، وہ امریکی فارن سروس کی ممبر بھی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں اقتصادی اور ترقیاتی امداد کے کوارڈی نیٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔اس سے قبل مس ہاکنز 2015 سے 2017 تک امریکی سفارتخانے کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن میں کام کرتی رہیں، وہ امریکی ریاست ورجینیا کی رہائشی اور یونیورسٹی آف ورجینیا سے بین الاقوامی تعلقات کے شعبے میں بیچلر کی ڈگری کی حامل نیز روسی، یوکرینی اور فرانسیسی زبان پر بھی مہارت رکھتی ہیں۔
اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف نیب اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 30اگست کو نیب اپیل پر سماعت کرے گا، رجسٹرا رآفس سپریم کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔
سپریم کورٹ؛ بچوں کی سمگلنگ اور اغوا کیخلاف ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ میں بچوں کی سمگلنگ اور اغوا کیخلاف ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل بنچ 31اگست کو ازخودنوٹس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بنچ میں شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

تیکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کے لئے اسمال انڈسٹریوں کا محکمہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے : شرجیل میمن
(October 2, 2013)
کراچی: صوبائی وزیر صنعت و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتوں کو فعال بنانے کے لئے محکمہ انڈسٹریز سندھ حکومت کے تعاون سے ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ کام میں لاتے ہوئے گھریلوپیمانہ پر چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی مرتب کررہا ہے ۔ اسمال انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پلاسٹک مولڈنگ ‘ہوزری ‘الیکڑانک کارڈز کی گھریلو پیمانہ پر تیاری مائکرواکنامکس کے جدلیاتی اصولوں کے تحت معاشی پیمانوں میں تبدیلی آسکتی ہے ۔ بشرطیکہ گھر یلو صنعتوں کا قیام اور منصوبہ بندی سائنسی بنیادوں پر کی جائے ۔ انھوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ ووکیشنل تعلیمی اداروںسے فارغ التحصیل طلباءو طالبات کے لئے اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں اور ان چھوٹی صنعتوں کے قیام کے بارے میں مفصل آگاہی دی جائے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بہت جلد کم لاگت سے قائم ہونے والی چھوٹی صنعتوں کے بارے میں تیکنیکی معاونت عوام کو دی جائے گی جس میں سرفہرست نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی اور اسمال انڈسٹریز کے افسران ٹیم کی شکل میں ریسرچ ورک کو مکمل کرکے عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔مزید براں صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایات دیں کہ پابندی وقت اور فرض شناسی کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کی خدمت کو فرض سمجھتے ہوئے اپنی خدمات اور صلاحتییوں سے عوام کو مستفید کریں ۔ اجلاس میں محکمہ اسمال انڈسٹریز کے تمام افسران نے شرکت کی ۔

میر پور ماتھیلو : گھریلو تنازعہ ،شوہرنے بیوی کو قتل کر دیا
(October 1, 2013)
میرپورماتھیلو(پی پی آئی)میر پور ماتھیلو کے قریب احمد واہ کے علاقے میں ایک شخص نے گھریلو تنازعے پر بیوی کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق احمد واہ کے علاقے میں شاہ نواز پتافی نامی شخص نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی حنیفاں کو

جام شور و: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
(October 1, 2013)
جام شورو: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (میوٹا) کی جنرل باڈی کا اجلاس مہران یونیورسٹی جامشورو کے مخدوم داﺅد ہال میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت میوٹا کے صدر پروفیسر احسان میمن نے کی ،اس موقع پر جنرل سیکریٹری پروفیسر ارشد علی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہران یونیورسٹی جامشورو اس وقت ملک کی چوتھے نمبر اور صوبہ سندھ میں میں پہلے نمبر پر ہے جس کا سہرا اساتذہ کی لازوال محنت کو جاتا ہےاجلاس کے دوران قرارداد پیش کی گئی کہ موجودہ اسمبلی ایکٹ میں ترامیم کے بعد وائس چانسلر اور پرووائس چانسلر کے عہدوں پر کسی نان اکیڈمک شخص کی تقرری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ اور چیف ایگزیکیٹو سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ کی اول نمبر یونیورسٹی میں جاری مالی خسارے کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی طور پر فنڈ مہیا کئے جائیں جبکہ وزیر اعلیٰ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سندھ کی تمام یونیورسٹیوں میں امن امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مطلوبہ ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ پر امن اور صحت مند ماحول میں درس اور تدریس کا عمل ممکن ہو سکے۔ اجلاس کے دوران فاپواسا کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے تحت یونیورسٹیوں کے اسمبلی ایکٹ ترامیم کے متعلق اساتذہ کو آگاہ کیا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ یونیورسٹی کی ترقی اور بہتر تعلیمی ماحول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

میر پور ماتھیلو : سماجی خاتون کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
(October 1, 2013)
میرپورماتھیلو: گھوٹکی میں سماجی کارکن خاتون کے قتل کے خلاف میرپور ماتھیلومیں سندھ ترقی پسند پارٹی ،این جی اوزاور دیگر سماجی و سیاسی تنظیموںکی جانب سے ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے رہنماﺅں جام عبدالفتح سمیجو ،راجا مجیب ،زاہد میرانی ،ثانیہ ،شاہیم مہر ،ثمینہ کلورو اور دیگر نے کہا کہ خاتون کارکن صاحب خاتون کے قتل میں ملوث صرف ایک ملزم اس کے شوہر علی محمد میرانی کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ دیگر افراد وڈیرہ شاہی بھی اس قتل میں ملوث ہےں جوکہ نہیں چاہتے کہ ضلع گھوٹکی میں خواتین سوشل ورک کریں اور آزاد ہوں ، رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے ،شرکا نے سکندر بھٹو کو دھمکیاں دئے جا نے کی بھی مذمت کی ۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں ، متعدد دکاندا رگرفتاراور جرمانے عائد
(October 1, 2013)
کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر شہر بھر میںگراں فروشی کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ پانچوں اضلا ع کے ڈپٹی کمشنر وں اور تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنروںکی جانب سے دودھ ، مرغی اوردیگر اشیاءخوردونوش عوام کو مقررہ سرکاری ریٹ سے زائدپر فروخت کر نے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکریک ڈاون جاری ہے جس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوںمیں قائم مارکیٹوںاور دکانداروںکے خلاف گراں فروشی پر کاروائیوںکے نتیجے میں22دودھ فروشوں ،11 پھل فروشوں ،12سبزی فروشوں،04اشیاءخوردونوش فروخت کر نے والوںاور11مرغی فروشوں کے خلاف سرکاری نر خنامے سے زائد قیمتوں پر اشیاءفروخت کرنے پر چالان اور جرمانے کئے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی کر نے پر 02دکانداروں کوگرفتارکر کے جیل بھجوادیا گیا،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ گزشتہ روز گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں60دکانداروں کے چالان کئے گئے،1لاکھ ،11ہزار،9سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ گراں فروش عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاءکی فروخت کو یقینی نہیں بنائینگے۔

ثمینہ فاضل اسلام آباد ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلا مقابلہ صدر منتخب
(October 1, 2013)
اسلام آباد: اسلام آبادویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں ثمینہ فاضل کو اگلے ایک سال کے لئے بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔دیگر ارکان میںرضوانہ آصف اول نائب صدر، شیریں جاویدنائب صدر جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں سروش رحیم، پروین خان، ارم قاضی، رافیعہ خان، عائشہ فاروق لون، زکیہ بی بی، شہناز پروین، عنبرینا شاہ، نائمہ انصاری اور روبینہ ناصر شامل ہیں۔انتخاب کے موقع پر ویمن چیمبر کی سابق صدورعالیہ اکرم اورفریدہ راشد ،سابق نائب صدر ممتاز اختردیگر عہدیدار اور ممبران کی موجودگی میں الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ نو منتخب صدر ثمینہ فاضل نے کہا کہ وہ خواتین کی بلا امتیاز خدمت جاری رکھیں گی، کاروباری برادری کے مسائل حل کرانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گی اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ چیمبر اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے تمام کاروباری خواتین کے مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ثمینہ فاضل نے سبکدوش ہونے والی صدر فریدہ راشد کو ان کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،نائب صدور شیریں جاوید اور رضوانہ آصف نے کہا کہ وہ خواتین کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی اور انھیں معاشرہ میں جائز مقام دلانے کے لئے انتھک کوششیں جاری رکھیں گی۔

