کراچی (پی پی آئی)حضرت سید نا حاجی حافظ قاری وارث علی شاہ ؒ کاسالانہ عرس اتوار 20 اگست کوخانقاہ شریف بابا حیرت شاہ وارثی پاپوش نگر قبرستان ناظم آباد میں منعقد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق محفل سماع دوپہر 2بجے بعد ازاں گا گر شریف، قل شریف نیزبعد عصرلنگرکا اہتمام کیا گیا ہے
ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا
نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی
حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری
پاسپورٹ کی مدت دس سال کی جائے : کراچی چیمبر آف کامرس
پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
؎کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور ماں کا لخت جگر چھین لیا
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور ماں کا لخت جگر چھین لیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پر ڈاکوؤں نے بائیک رائیڈر نوجوان فہد احمد کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سواری لینے کیلئے جارہا تھا، فہد الیکٹریکل انجینئر تھا اور تعلیم کا خرچ پورا کرنے کیلئے جاب کررہا تھا، فیڈرل بی ایریا کا رہائشی فہد پڑھ لکھ کر آگے بڑھنا چاہتا تھا۔مقتول کے بھائی حماد احمد کا کہنا ہے کہ وہ ماں باپ کا لاڈلا تھا۔ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فہد احمد کو قتل کیا۔ تفتیشی حکام نے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔
پونے اور ناسک میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر کئی مسلمان گرفتار
پونے/ناسک (پی پی آئی) بھارتی پولیس کے ہاتھوں پونے اور ناسک میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر کئی مسلمانوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری طرف ہندوتوا کارکنوں نے شاداب قریشی کے خلاف ملک سے غداری کامقدمہ درج کرنے کیلئے احتجاجی مارچ کیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے پونے کے علاقے کونڈوامیں دو مسلمانوں اکبر نداف اور توقیر کو “پاکستان زندہ باد”کا نعرہ لگانے کے الزام میں گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کوہندوتوا کارکنوں نے بتایا کہ ناسک شہر سے تقریبا 60کلومیٹر دور چاندواڑ ٹول پلازہ ٹول پلازہ کے ملازم 25سالہ شاداب شفقت قریشی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کردئے۔ جس پر شاداب قریشی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ مسلمان تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہو ذاتی دشمنی پر مذہبی تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کراچی سیداعش کے 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار، دستی بم سمیت اسلحہ برآمد
کراچی (پی پی آئی) کراچی میں کالعدم تنظیم داعش کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے دستی بم سمیت اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ دونوں دہشت گرد کافی عرصہ سے مختلف سماج دشمن سرگرمیوں کے سبب مطلوب تھے، ملزمان فرمان اللہ اور داؤد سے خطرناک اسلحہ پکڑا گیا۔ ملزم فرمان اللہ کالعدم داعش کا سرگرم کارکن ہے جو خیبر پختونخوا میں بھی کارروائیاں کرتا رہا اور کراچی میں بھی خطرناک کارروائیوں میں ملوث رہا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گروہ کا سرغنہ سکندر بھی کراچی سے ہی 2020 میں گرفتار ہوا تھا، ملزم کے دیگر ساتھی باجوڑ میں آپریشن کے دوران مارے گئے۔ ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا
(October 31, 2013)
نیویارک: بدلے اور انتقام کی آگ کے گرد گھومتی ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا۔ کارل ایریک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کے دوران جاپان میں سرگرم ایک ایسے جنگجو گروپ کی ہے جس میں شامل ایک نوجوان کو اپنے ماسٹر کو انصاف دلانے کیلئے لڑنا پڑتا ہے۔ یونیورسل پکچرز کے تحت بنی اس فلم میں بہادر جنگجو کا کردار معروف ہالی ووڈ اداکار کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ ٹیڈانو بو، رِنکو کیکوچی اور ہیرو یوکی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ 175 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم رواں سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی
(October 31, 2013)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزار احمد نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت نے نجم سیٹھی کوچیئرمین پی سی بی کے عہدے پرکام کرنے سے روکا،،نجم سیٹھی نے سوشل ویب سائٹ پرخود کوچیئرمین کہا،نجم سیٹھی نے جان بوجھ کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،،نجم سیٹھی نے ٹی وی شو میں عدالتی حکم نامے کے خلاف توہین آمیززبان استعمال کی۔سوشل ویب سائٹ پرنجم سیٹھی نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر مجھے چیئرمین پی سی بی کے طور پرکام نہیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے،،جسٹس شوکت عزیزصدیقی آج (جمعہ )درخواست کی سماعت کریں گے۔

حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
(October 31, 2013)
کراچی: پاکستانی حکومت کی سست روی کے آگے ایران نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، ایران گیس پائپ لائین منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے، تہران نے طوالت کے باعث گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بجان نامدار کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کے ساتھ اربوں ڈالر کے گیس پائپ لائن معاہدے کی منسوخی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے، تاہم انھوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، معاہدے کے تحت آئندہ سال سے ایران پاکستان کو یومیہ دو کروڑ پندرہ لاکھ کیوبک میٹر گیس برآمد کرے گا، واضح رہے پاکستان کی گذشتہ حکومت نے ایران کے ساتھ ساڑھے سات ارب ڈالر گیس پائپ لائن معاہدہ کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت میں یہ معاہدہ ایک بار پھر سرد خانے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ تیئیس سال سے منصوبے پر کوئی خاص پیش رفت بھی نہ ہوسکی، ادھر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی اسی سلسلے میں ہونے والا اپنا دورہ تہران منسوخ کردیا۔

کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری
(October 31, 2013)
اسلام آباد: کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا ۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر قیام امن ممکن نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران کراچی پورٹ اورڈرائی پورٹ پرآنے والے اسلحے کی رپورٹ طلب کرلی ہے،عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کل تک رپورٹ پیش کرے کہ کتنے کنٹینرغائب ہوئے اوراس میں کتنا اسلحہ تھا ،حکم میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے شعیب سڈل کمیشن کے باوجود اسلحے کی روک تھام کیلئے اقدام نہیں کئے، کراچی کو اسلحے سے پاک کئے بغیرامن ومان سے متعلق اقدامات کو برقراررکھا ناممکن ہوگا، اسلحے سے علاوہ کسٹمزحکام کی ملی بھگت سے پیٹرول ایران سے لایا جاتا ہے، اسمگل شدہ اشیاءسندھ اوربلوچستان کی مارکیٹوں میں کم قیمت پردستیاب ہیں۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس افسرمحمد ریاض نے تسلیم کیا کہ شہرمیں اسلحہ موجود ہے،شہرمیں غیرقانونی اسلحے کی برآمدگی میں خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی،کالے دھن سے حاصل ہونے رقم بدامنی میں استعمال ہوتی ہے۔

پاسپورٹ کی مدت دس سال کی جائے : کراچی چیمبر آف کامرس
(October 31, 2013)
کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر عبداللہ ذکی نے وفاقی وزارت داخلہ کو تجویز دی ہے کہ پاسپورٹ کی مدت پانچ سال کے بجائے دس سال کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے دوران درپیش مشکلات سے تاجر برادری اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے، پاسپورٹ کی مدت مدت ختم ہونے کے بعد تجدید میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کی، لیکن موجودہ حکومت نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی مدت میں اضافے سے شہریوں اور تاجروں کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی
(October 31, 2013)
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ڈیڈ لائن گزرگئی، پی اواے کی یاد دہانی کے باوجود پی ایچ ایف نے کوئی جواب نہ دیا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ سال ستمبرمیں چین میں ہونے والے ایشین گیمزمیں ہاکی ٹیم کی شرکت کی ڈیڈ لائن گزرگئی لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گیمزمیں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ پی اواے حکام کے مطابق انہوں نے پی ایچ ایف کویاددہانی کیلئے دومرتبہ خط بھیجے لیکن فیڈریشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمزکے ہاکی ایونٹ کی دفاعی چیمپئین ہے۔ پاکستان نے دوہزارآٹھ کے ایشین گیمزمیں ملائیشیا کوشکست دیکرگولڈ میڈل جیتا تھا۔ آئی اوسی کی تسلیم شدہ پی اواے اورحکومتی پی اواے کے درمیان جاری تنازع کے باعث قومی ٹیم 2014کے کامن ویلتھ گیمزسے پہلے ہی باہرہوچکی ہے۔