راولپنڈی(پی پی آئی) سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم کا نام فائنل کیاجاچکا ہے، ایسے ہی اہمیت جتا رہے ہیں اور میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے شہباز شریف اور نام نہاد اپوزیشن لیڈر آج نگران وزیراعظم کا اعلان کردیں گے اور بات الیکشن کمیشن تک آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کی مشہوری کے لئے جتنے مرضی دن لگالیں، پاکستان کی سیاسی زندگی کے سیاہ ترین 16مہینے تھے جو انہوں نے لگائے، غریب کو زندہ مار دیا ہے، آٹا، گھی، چینی ،بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور گھر کا کرایہ تک وہ دینے کے قابل نہیں رہا، شہروں میں لوٹ مار شروع ہوچکی ہے اور خانہ جنگی کا ماحول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آیا ہے اور جو یہ نئی تاریخ دیتے تھے کہ نواز شریف کل آ رہا ہے، پرسوں آ رہا ہے ان کی خواہشوں پر پانی پھر گیا ہے، 90دن میں الیکشن کروانے ہونگے اور جو سلوک انہوں نے عوام سے روا رکھا ہے اس کا انتقام لینے کا وقت آ گیا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 13اگست رات انشااللہ11بجے میں لال حویلی کے باہرقوم سے خطاب کروں گا، اگر ضرورت پڑی توشام بھی ایک ٹویٹ جاری کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر کے نزدیک، میرے رشتے داروں اور ملازموں کو اٹھا کر لے گئے ہیں اور ان کو لاپتہ کر دیا ہے، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے اور جسے انتقامی سیاست کا عروج سمجھاجائے گا لیکن بالاآخر یہ شکست کھائیں گئے اور عوام ووٹ کے ذریعے ان کو شکست فاش دیں گے۔شیخ رشید نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پرانہوں نے اقتصادی معاشی اورمالیاتی عوام کا جنازہ نکال دیا ہے، قوم کی معیشت تباہ کر دی ہے لیکن اپنا بھی ستیا ناس کر دیا ہے، یہ لوگ عوام میں جانے اور منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں اور الیکشن کے دن انکو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔
فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن پریکٹس میچ کے دوران شدید زخمی ہوگئے
وسیم اکرم اپنی آسٹریلوی منگیترکے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے
انٹر کانٹی نینٹل کپ : افغانستان نے نمیبیا کو 10وکٹوں سے ہرا دیا
ایشیاءہاکی کپ : قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
راجرز کپ ٹینس:فلوریان مئیر اور ارنسٹ دوسرے راو
بارسلونا :ڈچ تیراک رنومی نے گولڈ میڈل جیت لیا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
الیکشن ہوئے تو سنگل پارٹی حکومت نہیں بلکہ اتحادی گورنمنٹ ہی بنے گی خورشید شاہ
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن ہوئے تو کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بن سکے گی، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ الیکشن میں تاخیر ملک کا نقصان ہو گا،الیکشن ہوئے تو کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بن سکے گی،آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی۔پی پی آئی کے مطابق پی پی رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی ہے تو سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو ہو گا، ان کا کہناتھا کہ کسی پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن کچھ کیسز عمران خان کی طرح کے ہوتے ہیں، نو مئی واقعات پر عمران کو بخشنا نہیں چاہئے، دل سے تکلیف ہے، کرنل شیر خان کے مجسمے کے ساتھ جو کیا گیا،ہندوستان نے کرنل شیرکیلئے لکھا کہ اسے نشان حیدر دو،ایک سیاسی جماعت کے لڑکوں نے اپنے لیڈر کے مس گائیڈ کرنے پر جو کیا تکلیف دہ ہے۔خورشید شاہ نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم قرار دینے پر بھی تنقیدکی، ان کا کہناتھا کہ اس ملک کے نظام کی تباہی میں سب سے بڑا ہاتھ عدلیہ کا ہے،پہلے یہ پوزیشن نہیں تھی کہ فیصلے ریاست کو ہٹ کرتے تھے،پہلے جج صاحب آتا ہے، گیلری میں دیکھتا ہے کہ صحافی آئے ہیں یانہیں،یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے پر دیا گیا، لیکن انہیں ابھی بھی شاید پتہ نہیں پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینٹ موجود ہے۔
گوگل کا غیر فعال جی میل اکاونٹس بند کرنے کا اعلان
کراچی (پی پی آئی)سرچ انجن گوگل نے غیر فعال جی۔میل اکاونٹس کو یکم دسمبر کے بعدبند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وہ صارفین جنہوں نے بیک اپ ای میل بنا رکھی ہیں انہیں جی میل اکاونٹس بند کرنے سے قبل وارننگ ای میل بھیجی جائیں گی۔ گوگل کے مطابق غیر فعال جی میل اکاونٹس ہیکنگ، فشنگ یا اسپیم کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ ادارے کے مطابق وہ اکاونٹس اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے جو یوٹیوب چینل یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے منسلک ہوں۔ صارفین کو اپنے جی میل اکاونٹ کو بند ہونے سے روکنے کے لیے 2 سال میں ایک بار ای میلز پڑھنا، تلاش کرنا یا اسی طرح کی دوسری ایکٹیویٹی لازم کرنا ہو گی۔
مسرت جمشید چیمہ کے گھر پر رات گئے ایک بار پھر پولیس کاچھاپہ
لاہور (پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ رات ایک بار پھر میرے گھر پر چھاپا مارا ہے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے میرے 9 اور 10 سال کے بچوں کو ہراساں کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے میرے گھر کے عملے پر بھی تشدد کیا اور گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے اور کھڑکیاں بھی توڑیں۔
تلاش کریں
خبریں

فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن پریکٹس میچ کے دوران شدید زخمی ہوگئے
ایمسٹرڈیم( پی پی آئی)فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن ڈی گزمین پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔ ساتھی کھلاڑی کی ٹکر نے ان کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف اِن ایکشن ہونے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ ہالینڈ میں پرتگال کے خلاف دوستانہ فٹبال میچ کے لیے شیڈول پریکٹس کے دوران مڈ فیلڈر فٹبالر جوناتھن ڈی گزمین اپنے ساتھی کھلاڑی ڈرک کیوٹ سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے۔ ٹکرانے کے باعث ان کے سر پر گہری چوٹ آئی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتے آرام کرنے کا کہا ہے۔ زخمی ہونے کے باعث مِڈ فیلڈر کے ہفتے کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف اپنا زور بازو دکھانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

وسیم اکرم اپنی آسٹریلوی منگیترکے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے
کراچی( پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی منگیتر شنیرہ تھامپسن کے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے، شنیرہ نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ شنیرہ تھامپسن کو دو ماہ قبل شادی کی پیش کش کی تھی۔شنیرہ اور ان کے والدین کی رضا مندی کے بعد وسیم اکرم نے اس کا میڈیا میں اعلان کر دیا۔وسیم اکرم اپنی منگیتر اور اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ برطانیہ سے عید منانے پاکستان پہنچے۔کراچی ائیرپورٹ پر خصوصی گفتگو میں شنیرہ تھامپسن نے کہا کہ وہ پاکستان آمد پر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وطن آمد پر لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔وسیم اکرم آئندہ سال شنیرہ تھامپسن سے شادی کریں گے،ان کی پہلی بیوی ہما دو ہزار نو میں انتقال کر گئی تھیں۔وسیم اکرم کراچی میں عید گزارنے کے بعد والدین سے ملنے لاہور بھی پہنچیں گے۔

انٹر کانٹی نینٹل کپ : افغانستان نے نمیبیا کو 10وکٹوں سے ہرا دیا
نمیبیا( پی پی آئی)آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ کے تین روزہ میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا،عزت اللہ کی ہیٹ ٹرک نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔نمیبیا میں انٹر کانٹی نینٹل کپ کے دلچسپ میچ میں افغانستان اور میزبان ملک کی ٹیمیں میدان میں اتریں،تین روزہ میچ میں افغانستان کے 354 رنز کے جواب میں نمیبیا کے کھلاڑی 190 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔دوسری اننگز میں افغانی بولرز کی تباہ کن باﺅلنگ نے میزبان ٹیم کو 168 تک محدود کر دیا۔اس طوفانی بولنگ میں عزت اللہ دولت زئی کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی،5 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے بغیر کسی نقصان پورا کر لیا۔

ایشیاءہاکی کپ : قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
لاہور( پی پی آئی)ایشیاءہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ تیاریوں سے مطمئن دکھائی دیئے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دو ہفتے جاری رہنے والے کیمپ کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز ختم ہو گیا۔کوچ طاہر زمان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے لیے جو ہدف رکھے تھے وہ پورے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیمپ میں اپنی خامیاں دور کرنے کے ساتھ ویڈیو کے ذریعے حریف ٹیموں کی خامیاں بھی نوٹ کی ہیں۔ کپتان محمد عمران بھی کیمپ میں کھلاڑیوں کی لگن سے خوش ہیں۔ان کا کہنا ہیں کہ شاٹ کارنر پر سخت محنت ہوئی اور اس شعبے میں کافی حد تک خامیوں پر قابو بھی پایا ہے۔عید کے بعد کھلاڑی گیارہ اگست کو دوبارہ لاہور میں اکھٹے ہوں گے۔دوسرا مرحلہ انیس اگست تک جاری رہے گا،ملائیشیا میں ہونے والا ایشیا کپ کا میلہ چوبیس اگست کو شیڈول ہے۔

راجرز کپ ٹینس:فلوریان مئیر اور ارنسٹ دوسرے راو
مانٹریال( پی پی آئی)جرمنی کے فلوریان مئیر اور لٹویا کے روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں پہنچ گئے،سربیا کے جانکو تیپسارویک کا سفر اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے راو¿نڈ میں ہی ختم ہو گیا۔مونٹریال میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے راو¿نڈ میں جرمنی کے فلوریان مئیر اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک مدمقابل ہوئے ،فلوریان نے آسٹریلوی حریف کے خلاف ایک گھنٹہ اور سینتیس منٹ کے مقابلے میں پانچ سات ، چھ تین اور چھ تین سے فتح اپنے نام کی۔دوسرے راو¿نڈ میں جرمن کھلاڑی کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ سے ہو گا۔ایک اور مقابلے میں لٹویا کے آرنسٹ گلبز نے سپینش حریف لوپیز کے خلاف کامیابی حاصل کی،ارنیسٹس کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور سات چھ اور چھ چار رہا۔

بارسلونا :ڈچ تیراک رنومی نے گولڈ میڈل جیت لیا
بارسلونا( پی پی آئی)ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کے ویمنز 50 میٹر فری سٹائل مقابلے میں ہالینڈ کی تیراک رنومی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کی کیٹ کیمپ بیل نے چاندی اور برطانیہ کی تیراک فرانسسکا ہنسال نے کانسی کاتمغہ گلے کی زینت بنایا۔

