ڈھاکہ/ اسلام آباد (پی پی آئی) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے پاکستان سے تحفے میں آم بھیجنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیخ حسینہ نے خط میں آموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے آم بھیجنے پر آپ کی مشکور ہوں، آم بہت لذیذ ہیں، ہم خوب محظوظ ہوئے۔انہوں نے خط میں شہباز شریف کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے ترقی پانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔شیخ حسینہ نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے آپ کے لیے صحت مند اور خوشگوار زندگی کی دعائیں۔جب کہ گذشتہ ماہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوایا تھا۔پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کا یہ تحفہ دونوں بردار ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اورباہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے 1500 کلو آم وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیے۔اس سے قبل جب گذشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف ترکی گئے تو ان کی ترک صدر ایردوان سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔
یوآن ڈیل پوٹرو اور سمانتھا اسٹوسر نے فائنل ٹائٹل اپنے نام کرلئے
چین کے شہرشنگھائی میں ورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغاز
کیریبین لیگ :مصباح الحق کی جارحانہ بیٹنگ سے سینٹ لوشیازوکس کامیاب
ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ فرانس کے سیباسٹین اوگئیر نے جیت لی
ٹائیگر ووڈز کی انوینشنل گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راﺅنڈ میں برتری
کارلز بڈ اوپن ٹینس : وکٹوریہ آزارینکا اور سمانتھا سٹوسر فائنل میں مدمقابل
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈی ختم،بینظیر انکم سپورٹ مستحقین کیلئے چینی 30، گھی 53 روپے مہنگا
کراچی (پی پی آئی) حکومت نے جاتے جاتے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا، یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈی ختم کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ مستحقین کیلئے چینی اور گھی مہنگا کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 30 اور گھی 53 روپے مہنگا کر دیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈی ختم کردی گئی ہے جس کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد متاثر ہوئے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت استفادہ کرنے والے مستحقین کے لیے چینی اور گھی مہنگا ہوگیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 30 روپے اور گھی 53 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے۔
یوم آزادی پر تعطیل کے باعث سرکاری و بینک ملازمین کی موجیں
کراچی (پی پی آئی) 14 اگست کو تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری و بینک ملازمین کی موجیں لگ گئیں کیونکہ ایک ساتھ تین چھٹیاں کرنے کا موقع مل گیا۔پی پی آئی کے مطابق سرکاری اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث 14 اگست بروز پیر بھی چھٹی مل گئی، جس کے بعد اب سرکاری اور بینک ملازمین ایک ساتھ تین چھٹیاں کریں گے،ہفتہ کو بینکوں کی چند محدود اور مخصوص برانچیں کھلیں گی،مالیاتی اداروں میں منگل کو معمول کی سرگرمی ہو گی۔
شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز
لاہور(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے، وہ گزشتہ 3 روز سے ہسپتال داخل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے ہنگامی طور پر اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے اور ہسپتال میں ان کے ساتھ وقت گزارا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دونوں بیٹے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی اتفاق ہسپتال میں موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اہلیہ کی عیادت کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
تلاش کریں
خبریں

یوآن ڈیل پوٹرو اور سمانتھا اسٹوسر نے فائنل ٹائٹل اپنے نام کرلئے
کارلسباڈ ،کیلیفورنیا (پی پی آئی )ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے کارلسبیڈ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔واشنگٹن میں کھیلے جانے والے ٹائٹل معرکے میں ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے میزبان کھلاڑی جان اسنر کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ امریکی کھلاڑی نے کھیل کا جارحانہ انداز کیا۔ اسنر نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ لیکن وہ اس برتری کو قائم نہ رکھ سکے۔ ڈیل پوٹرو نے دوسرا سیٹ چھ ایک سے جیت کر برتری کا خاتمہ کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی ارجنٹائن کھلاڑی نے حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور چھ دو سے سیٹ جیتے ہوئے ایک اعشاریہ تین ملین ڈالر کی انعامی رقم کا ایونٹ اپنے نام کرلیا۔کیلیفورینا میں ہونے والے کارلسبیڈ اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے جیت لیا۔ اسٹوسر نے فائنل میں عالمی نمبر دو بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ دو سے قابو کیا۔ اسٹوسر نے دو سال بعد کوئی ٹائٹل جیتا ہے۔

چین کے شہرشنگھائی میں ورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغاز
شنگھائی(پی پی آئی )چین کے شہرشنگھائی میںورلڈ رولراسکیٹنگ ایونٹ کا آغازہوگیا۔ شرکا کی پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔رولراسکیٹنگ ایسا کھیل ہے جس میں توازن برقراررکھنا بہت اہم ہوتا ہے۔اس کھیل پرمہارت ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ چین میں رولراسکیٹنگ کے دلچسپ مقابلوں میں بائیس ممالک کے ایک سو سولہ اسکیٹرزحصہ لے رہے ہیں۔رولر اسکیٹنگ میں شرکا مختلف انداز میں کرتب دکھارہے ہیں۔ پولینڈ،چین اور جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسکیٹنک کے ایسے جوہر دکھائے کے دیکھنے والے دم بخود ہوگئے۔

کیریبین لیگ :مصباح الحق کی جارحانہ بیٹنگ سے سینٹ لوشیازوکس کامیاب
گیانا(پی پی آئی )پاکستان ٹیسٹ اورون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیریبین پریمئیرلیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جارحانہ بیٹنگ کرکے سینٹ لوشیا زوکس کوکامیابی دلادی۔ گیانا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ اوورزمیں چھ وکٹ پر126 رنزاسکورکئے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ تیرہ رنزبناسکے۔ ہدف کے تعاقب میں سینٹ لوشیا زوکس کی تین وکٹیں جلد گرگئیں لیکن مصباح نے ڈیوون اسمتھ کے ساتھ چھیالیس رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کومشکلات سے نکالا۔ اسمتھ کے آﺅٹ ہونے کے بعد مصباح نے کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ اکتالیس رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کوفتح دلادی۔ مصباح نے 33 گیندوں پرچارچوکوں کی مدد سے49 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ ڈیرن سیمی نے اکیس رنزاسکورکئے۔

ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ فرانس کے سیباسٹین اوگئیر نے جیت لی
ہلسنکی(پی پی آئی) ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ کے فن لینڈ ریلی ایونٹ میں فرانس کے سیباسٹئن اوگئیر نے میدان مار لیااورفن لینڈ کار ریلی کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فن لینڈ میں ہونیوالی کار ریلی چیمپئن شپ میں ڈرائیورز نے دشوار گزار راستوں میں اپنی بہترین پرفارمنسسز دکھائیں۔فرانس کے سیباسٹئن اوگئیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے تینتالیس منٹ اور دس اعشاریہ چار صفرسیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔فن لینڈ میں ملنے والی اس فتح کے ساتھ ہی اوگئیر نے سیزن میں کامیابیوں کی تعداد پانچ جبکہ ڈبلیو آر سی کیرئیر میں فتوحات حاصل کیں۔ایونٹ میں چھتیس سیکنڈ کے فرق سے بیلجئم کے تھیری نوویلی کی دوسری اور ناروے کےمیڈز اوسٹبرگ کی تیسری پوزیشن رہی۔

ٹائیگر ووڈز کی انوینشنل گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راﺅنڈ میں برتری
اوہائیو(پی پی آئی) عالمی نمبر ایک ٹائیگر ووڈز نے برج سٹون انوینشنل گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راو¿نڈ میں بھی برتری حاصل کر لی۔امریکی ریاست اوہائیو میں جاری پی جی اے گالف ٹور کے تیسرے راو¿نڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،میزبان ملک کے ٹائیگر ووڈز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں ورلڈ نمبر ون ٹائیگر ووڈز نے جارحانہ کھیل پیش کر کے سات شاٹس کی برتری حاصل کر کے عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔امریکی سٹار گالفر ٹائیگر ووڈز سیزن کا پانچواں پی جی اے ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کارلز بڈ اوپن ٹینس : وکٹوریہ آزارینکا اور سمانتھا سٹوسر فائنل میں مدمقابل
بارسلونا(پی پی آئی )امریکہ کی خاتون تیراک کیٹی نے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کے ویمنز مقابلوں میں آٹھ سو میٹر فری سٹائل ایونٹ میں عالمی ریکارڈ بنا لیا۔سپین کے شہر بارسلونا میں جاری چیمپئن شپ کے آٹھ سو میڑ فری سٹائل ایونٹ میں امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے شاندار پرفارمنس دکھائی ، کم سن پیراک نے مقررہ فاصلہ آٹھ منٹ تیرہ اعشاریہ آٹھ چھ سیکنڈ میں مکمل کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ تیز ترین رفتار کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔سولہ سالہ کیٹی اس سے پہلے پندرہ سو میٹر اور چار سو میٹر مقابلوں میں بھی ورلڈ بیسٹ پرفارمنس دے چکی ہیں۔ایونٹ میں ڈنمارک کی لوٹی فرائس دوسری اور نیوزی لینڈ کی لورن بوائلی تیسری پوزیشن پر رہیں۔