لاہور (پی پی آئی) ایشیا کپ 30 اگست سے پاکستان میں شروع ہو گا۔ایشیا کپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا گیا۔ ایشیا کپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت ہفتے کے روز سے شروع ہو گی۔ ٹکٹوں کی قیمتیں اس مخصوص وجہ کے سبب اتنی رکھی گئی ہیں کہ شائقین آسانی سے سٹیڈیم کا رخ کر سکیں اور پاکستانی و غیرملکی کرکٹ سٹارز کے سنسنی خیز مقابلے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا لطف اٹھائیں۔بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ دیگر انکلوڑرز کے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کیا جائے گا۔
بیونس آئرس :ارجنٹائن فٹبال لیگ میں سارس فیلڈ کا فاتحانہ آغاز
غیر معیاری امپائرنگ کیلئے ڈی آر ایس سسٹم بہتر ہے : مارک اسٹیووا
سکواش رینکنگ : پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50سے باہر ہوگئے
پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
انسداد دہشتگردی عدالت سے عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے عدم پیروی پر عمران خان کی سات مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
نصرت فتح علی خان کی 26ویں برسی 17اگست کو منائی جائے گی
کراچی (پی پی آئی) عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کی 26ویں برسی 17 اگست کو منائی جائیگی، اس سلسلے میں شوبز حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،پی پی آئی کے مطابق نصرت فتح علی خان کا انتقال 17اگست 1997کو ہوا، وہ 13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔
تلاش کریں
خبریں

بیونس آئرس :ارجنٹائن فٹبال لیگ میں سارس فیلڈ کا فاتحانہ آغاز
(August 4, 2013)
بیونس آئرس(پی پی آئی )ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں ویلیز سارس فیلڈ نے پہلی کامیابی سمیٹ کر سیزن کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں فٹ بال لیگ سیزن کا آغاز ہو چکا ہے،افتتاحی میچ میں سارس فیلڈ کی ٹیم نے ٹائیگر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی،میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں میزبان ٹائیگر کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے تاہم مہمان ویلیز کی ٹیم نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں اور ایک گول کی برتری سے کامیابی اپنے نام کی ،فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول پراٹو نے سکور کیے۔

غیر معیاری امپائرنگ کیلئے ڈی آر ایس سسٹم بہتر ہے : مارک اسٹیووا
(August 4, 2013)
سڈنی(پی پی آئی ) ایشز سیریز میں عثمان خواجہ کو غلط آﺅٹ دینے کے باوجود آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا کہتے ہیں کہ موجودہ امپائرز کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے انہیں ڈی آر ایس کا استعمال بہتر لگتا ہے۔ آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے پہلے دن امپائر ٹونی ہل نے گریم سوان کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ آو¿ٹ قرار دیا تھا۔ آسٹریلوی بیٹسمین نے ریفرل مانگا تو تھرڈ امپائر کمار دھرما سینا نے بھی انہیں آﺅٹ قرار دیا۔ اس واقعے پر کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی سے شدید احتجاج کیا لیکن سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا ڈی آر ایس سسٹم کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی آر ایس میں غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن یہ سسٹم امپائرنگ سے بہتر ہے۔ ٹیکنالوجی بہتر بنا کر غلطیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اگر امپائرنگ کا معیار اعلیٰ نہیں تو ڈی آر ایس کا استعمال ہی حل ہے۔

سکواش رینکنگ : پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50سے باہر ہوگئے
(August 4, 2013)
لندن(پی پی آئی )پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے تازہ ترین سکواش رینکنگ کا اعلان کر دیا ۔تازہ رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50 میں بھی شامل نہیں ہے۔ پاکستان کے ناصر اقبال واحد کھلاڑی 51ویں نمبر پر ہیں۔ پی ایس اے ورلڈ رینکنگ کے مطابق ٹاپ قومی کھلاڑی ناصر اقبال واحد کھلاڑی ہیں جوکہ 52 سے ترقی پا کر 51ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ عامر اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 67ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دانش اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 80 اور فرحان زمان دو درجے بہتری کے بعد 81ویں نمبر پر موجود ہیں۔ وویمنز سکواش میں پاکستانی کھلاڑی ماریہ طور ایک درجے بہتری کے بعد 54ویں سے 53ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔

پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
(August 4, 2013)
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیساتھ عیدی بونس دینے کا بھی فیصلہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 20 ہزار سے کم تنخواہوں والے ملازمین کیلئے 15 فیصد جبکہ اس سے زیادہ وصول کرنے والے ملازمین کیلئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہی کہ پی ایچ ایف کی طرف سے عیدالفطر کے مو قع پر ملازمین کو سپیشل بونس بھی ملے گا۔ اعلان کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
(August 4, 2013)
لاہور(پی پی آئی )قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ ٹیم کی کھلاڑیوں کا کوچ سے کوئی اختلاف نہیں تھااور باسط علی کا استعفیٰ دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس ٹیم ورک کی بدولت ہی ہمیں فتح حاصل ہوئی ہے۔ ثنا ءمیر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے قبل تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی بدولت مدمقابل ٹیموں کو شکست دینے میں آسانی ہوئی۔

پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
(August 4, 2013)
کابل(پی پی آئی )افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلامئے کے مطابق آٹھ دسمبر کو ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد ہورہا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نور محمد مراد کا کہنا ہے کہ انہیں فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،ہار یاجیت اہم نہیںبلکہ کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
