نیویارک (پی پی آئی) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پانچ روزہ دورے پر امریکا پہنچے ہیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھہترویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا امریکی میڈیا سے انٹرویوز طے کر دیئے گئے ہیں، واشنگٹن پوسٹ سمیت، سی این این، بلومبرگ، اے پی، نیوزویک وزیر اعظم کا انٹرویو کریں گے۔اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ کی مائکروسافٹ کے فاؤنڈر بل گیٹس سے ملاقات طے ہیں جبکہ وہ چین کے نائب صدر، ایران کے صدر، ترکی کے صدر طیب اردوان سے بھی اہم ملاقاتیں ہوگی۔نگراں وزیر اعظم امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے اور امریکی بزنس کونسل سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔انوار الحق کاکڑ کی امریکی سینیٹرز اور کانگریس مین سے بھی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ کونسل آف فارن ریلیشنز سے بھی خطاب کریں گے۔
ڈیوس کپ ٹائی : اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار
شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل
اسٹیل ملز کیلئے 18ارب 60کروڑ کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا گیا
گریم اسمتھ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے
حیدرآباد: الطاف حسین کی کتاب سفر زندگی دانشوروں میں تقسیم
حیدرآباد: اراکین ایم کیو ایم کا حیدر آباد کی ضلعی انتظامیہ کی مذمت
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جرمنی میں بے روزگار افراد کے لیے مالی الاؤنس 563 یورو ماہانہ کرنے کا فیصلہ
برلن (پی پی آئی)جرمنی میں موجود بے روزگار افراد کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی اس رقم سے وہ تارکین وطن بھی مستفیض ہو سکیں گے جووہاں مقیم ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بالغ افراد جو کسی شریک حیات یا پارٹنر کے ساتھ رہتے ہیں ان کے لئے یہ مالی ادائیگی بڑھا کر 506 یورو ماہانہ کر دی جائے گی۔ اس فیصلے سے تقریباً پانچ ملین افراد فیضیاب ہوں گے۔بے روزگاری کے باعث ملنے والی مالی امداد میں اضافے کے متوازی، پناہ کے متلاشی افراد کو ملنے والے مالی فوائد بھی مہنگائی کی شرح کی نسبت سے سالانہ بنیادوں پر ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔
پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں براہ راست فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی
کراچی (پی پی آئی)یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے یورپ اور برطانیہ میں براہ راست فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی آڈٹ رپورٹ میں کامیابی کا یقین ہے،پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے،ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دسمبر تک یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی اور برطانیہ کی سی اے اے سیفٹی آڈٹ میں پی آئی اے کی بحالی کا گرین سگنل دے دینگے۔،یورپی یونین نومبر اور برطانیہ کی ٹیمیں آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان آکر پی آئی اے اور سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کرینگی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی سے اربوں روہے کی آمدنی متوقع ہے، یاد رہے کہ جولائی 2020 سے پی آئی اے پر برطانیہ اور یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔
چین کی کار ساز کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرے گی
کراچی (پی پی آئی) چین کی معروف کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی کارساز کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امین اللہ بیگ سے ملاقات میں یہ خوشخبری سنائی۔پی پی آئی کے مطابق جی یو زونگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے اور یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔ مذکورہ کمپنی 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرومیکنیکل اور ہائیڈرولک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔دوران ملاقات جی یو زونگ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کاریں ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ عالمی قیمتوں میں اضافے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں، جس کے سبب صارفین کی توانائی کے نئے ذرائع پر منتقلی ناگزیر بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل مدت میں الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کے مقابلے میں ایندھن کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہوگی۔
تلاش کریں
خبریں

ڈیوس کپ ٹائی : اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار
کراچی: پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور عقیل خان ویت نام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کےلئے قومی ٹیم کے ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار دے دیا ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق چیئرمین ڈیوس کپ سلیکشن کمیٹی خواجہ سعید حئی ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی روانہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے فیڈریشن کے صدر سید کلیم امام نے ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داری پیٹرن پی ٹی ایف سینیٹر دلاور عباس کو سونپ دی ہے ۔ویت نام کے خلاف ہونے والی ٹینس ٹائی کے لئے قومی ٹیم کے ٹرائل 7سے 12نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے ۔

شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل
ڈھاکا: بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ۔ شکیب الحسن نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ گزشتہ روز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ہسپتال میں جاکر شکیب کی عیادت کی تھی ۔

اسٹیل ملز کیلئے 18ارب 60کروڑ کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا گیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کو بچانے کیلئے اٹھارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا، نجکاری کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق تین رکنی کمیٹی نے اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اٹھارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بیل آﺅٹ پیکج تجویز کیا تھا، جسے سیکریٹری صنعت و پیداوار شفقت نغمی کے زیرصدارت اجلاس میں مسترد کردیا گیا۔ ادارے کی نجکاری کیلئے جیسا ہے اور جہاں ہے، کی بنیاد پر یا تنظیم نو کے بعد نجکاری کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔ بورڈ نے اسٹیل ملز کے اکاﺅنٹس کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ ادارے کی مالی صحت اور واجبات کے بارے میں صحیح اندازہ لگایا جاسکے۔ بورڈ نے کمیٹی کو رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اسٹیل ملزانتظامیہ کو پرائیویٹ سیکٹر کی تین کمپنیوں کی پیشکش پر غور کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جنہوں نے تیارشدہ مصنوعات کے عوض خام مال کی فراہمی میں دلچسپی ظاہرکی،، تاہم حکومتی گارنٹی مسترد کردی۔

گریم اسمتھ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے
دبئی: جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ ہیڈ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈ ے سیریزکے بقیہ میچوں سے باہرہوگئے۔دبئی ٹیسٹ کے دوران گریم اسمتھ پاکستانی فاسٹ بالرمحمد عرفان کی گیند سرپرلگنے سے زخمی ہوگئے تھے تاہم اس میچ میں اسمتھ نے ڈبل سنچری اسکورکی تھی۔ اسمتھ نے دبئی ٹیسٹ کے بعد ابتدائی دوون ڈے میچزمیں بھی حصہ لیا۔ پروٹیزٹیم کے منیجرمحمد موسی جی کے مطابق اسمتھ کی جانب سے چکرآنے اوردھندلے پن کی شکایت کے بعد ان کا ایم آرآئی کرایا گیا اوررپورٹ کے مطابق ان کے دماغ پرکوئی چوٹ نہیں ہے۔ ڈاکٹرزنے اسمتھ کودوہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ٹیم منیجرکے مطابق اسمتھ جنوبی افریقہ روانہ ہورہے ہیں جہاں میڈیکل اسٹاف ان کی مانیٹرنگ کریگا۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے بقیہ دوون ڈے میچوںکیلئے اسمتھ کی جگہ ہینری ڈیوڈزکواسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

حیدرآباد: الطاف حسین کی کتاب سفر زندگی دانشوروں میں تقسیم
حیدرآباد: متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے زیرِ اہتمام دیال داس کلب حیدرآباد میں الطاف حسین کی سیاسی و انقلابی جدوجہد پر مبنی کتاب( سفرِزندگی) حیدرآباد کے دانشوروںمیں تقسیم کرنے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ،عابد غوری ، متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے انچارج ارشد قریشی واراکین او ردانشوروں کی کثیر تعدادنے تقریب میں شرکت کی ، عابد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین کی کتاب ہمیں زندگی میں آنے والے طوفانوں کا بلند عزم و ہمت ، استقامت ، جرات ، ذہانت سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کاشعوردیتی ہے ،انھوں نے کہاکہ ملک کے مظلوم ومحکوم عوام الطاف حسین کو اپنانجات دہندہ مانتے ہیں اور قائدِ تحریک کی انقلابی جدوجہد کا ہر لمحہ اٹھانوے فیصد عو ام کا قیمتی ترین اثاثہ ہے اور قائدِتحریک کی انقلابی جدوجہد کے ابتدائی حالات پر مبنی کتاب سفرِ زندگی عوام کے شعور کو اُجاگر کر کے معاشرے میں تبدیلی کی نوید ثابت ہوگی، کتاب راہِ حق کے مسافروںکے لیے ایک انمول تحفہ ہے ،انھوں نے کہاکہ الطاف حسین نے اپنی زندگی عوام کے جائز حقوق کے حصول کےلئے وقف کر رکھی ہے ،بعدازاںمتحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ،عابد غوری اور متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے انچارج ارشد قریشی نے تقریب میں شریک دانشوروں کو الطاف حسین کی سیاسی و انقلابی جدوجہد پر مبنی کتاب( سفرِ زندگی) تحفتاً پیش کی گئی۔

حیدرآباد: اراکین ایم کیو ایم کا حیدر آباد کی ضلعی انتظامیہ کی مذمت
حیدرآباد: حق پرست اراکین قو می و صوبائی اسمبلی حیدرآباد نے حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اور ہم حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کو عزادارانِ حسین اور دیگر شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات سے کئی مرتبہ آگاہ کر چکے ہیںکہ خصوصاً جلد از جلد امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کو جانے والی گزرگاہوں کی فوری استر کاری کرنے کے ساتھ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی اور امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات کو بھی بہتربنایا جائے تاکہ عزادارنِ حسین سمیت دیگر شہریوں کو تکلیفوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، اور سب مل کر سکون سے اس مقدس مہینے کو منا سکیں ،لیکن حیدرآباد کی اہم شاہراہوںسمیت امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مساجد کو جانے والی گزرگاہیں اب بھی ٹوٹی ہوئی ہیںاوران پر بہتا سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر اور ان راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کا موجود نہ ہونا حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کی کھلی عکاسی کرہا ہے ۔
