اسٹیل ملز کیلئے 18ارب 60کروڑ کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کو بچانے کیلئے اٹھارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا، نجکاری کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق تین رکنی کمیٹی نے اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اٹھارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بیل آﺅٹ پیکج تجویز کیا تھا، جسے سیکریٹری صنعت و پیداوار شفقت نغمی کے زیرصدارت اجلاس میں مسترد کردیا گیا۔ ادارے کی نجکاری کیلئے جیسا ہے اور جہاں ہے، کی بنیاد پر یا تنظیم نو کے بعد نجکاری کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔ بورڈ نے اسٹیل ملز کے اکاﺅنٹس کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ ادارے کی مالی صحت اور واجبات کے بارے میں صحیح اندازہ لگایا جاسکے۔ بورڈ نے کمیٹی کو رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اسٹیل ملزانتظامیہ کو پرائیویٹ سیکٹر کی تین کمپنیوں کی پیشکش پر غور کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جنہوں نے تیارشدہ مصنوعات کے عوض خام مال کی فراہمی میں دلچسپی ظاہرکی،، تاہم حکومتی گارنٹی مسترد کردی۔

Next Post

شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل

Wed Nov 6 , 2013
ڈھاکا: بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ۔ شکیب الحسن نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ گزشتہ روز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ہسپتال میں جاکر شکیب کی عیادت کی تھی ۔