کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی مسیحی برادری نے اسرائیل فلسطین جنگ کے خاتمے کے لئے جمعہ27اکتوبر کویوم دعا کے طور پر منایا۔گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروسز کا اہتمام کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
سابق آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر جمیکا ٹیلوا کے کوچ مقرر
کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے تو جیت پاکستان کی ہوگی:نجم سیٹھی
جنوبی افریقا کپتان اور فاسٹ باﺅلر کی انجریز سے پریشان
شاہد آفریدی سو فی صد فٹ نہیں ، میچ کے لیے پرجوش ہیں: محمد حفیظ
آئی پی ایل اسکینڈل : میاپن اور وندو داراسنگھ کے خلاف گھیرا تنگ
بنگلہ دیش میں آسٹریلوی کر کٹ ٹیم کی سیکورٹی انتہائی سخت
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مصر سے دو معروف قاری صاحبان کی پاکستان آمدمتوقع
حیدرآباد (پی پی آئی)جمعیت القراحیدرآباد کے زیر نگرانی، جنوری اور فروی میں مملکت مصر سے دو معروف قاری صاحبان کی پاکستان آمدمتوقع ہے۔پی پی آئی کے مطابق جمعیت القرا حیدرآباد کے صدرقاری مشیر احمد خان نے محافل کے انعقاد میں دلچسپی رکھنے والے احباب سے رابطہ کی اپیل کی ہے۔
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا یوم شہادت ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا
کراچی(پی پی آئی)وطن عزیز کیلئے جان قربان کرنے والے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا یوم شہادت ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق افواج پاکستان کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کے 75 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی کشمیر جنگ کے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کیخلاف پیرکلیوہ پہاڑی کا بہادری سے دفاع کیا۔ آپ کی جدوجہد اور قربانی اْن لوگوں کیلئے روشن مثال ہے، جو دفاعِ وطن کیلئے کوشاں ہیں۔ بِلا شْبہ نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشْبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں اور پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
عالمی سطح پر جنگ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ
نیویارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اپنے گھروں سے جبری بے دخل کیے گئے افراد کی تعداد ریکارڈ 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی سطح پر جنگ، ظلم و ستم، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے تنگ آکر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ایجنسی نے کہا کہ 2023 کے پہلے 6 ماہ میں اس کے بنیادی محرکات میں یوکرین، سوڈان، میانمار اور جمہوریہ کانگو میں تنازعات، افغانستان میں طویل انسانی بحران اور صومالیہ میں خشک سالی، سیلاب اور عدم تحفظ تھا۔ پناہ گزینوں کی ایجنسی کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا دنیا کی توجہ اب غزہ میں انسانی تباہی پر مرکوز ہے لیکن عالمی سطح پر بہت سے تنازعات ہیں یا بڑھ رہے ہیں جو کہ معصوم جانوں کو کھا اور لوگوں کو تباہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنازعات حل کرنے یا نئے تنازعات روکنے میں عالمی برادری کی نااہلی سے نقل مکانی اور بدحالی جیسی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

سابق آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر جمیکا ٹیلوا کے کوچ مقرر
(March 20, 2014)
سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کوکریبیئن پریمئر لیگ میں جمیکا ٹیلواکا کوچ مقرر کر دیا گیا۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو پچھلے سال آسٹریلوی کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے اسوقت معزول کردیا گیا تھا جب انگلینڈ نے ایشنر سیریز میں آسٹریلیا کو تاریخی شکست دو چار کیا تھا۔ دوسری جانب مکی آرتھر اور ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل درمیان تعلقات کے حوالے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان ناخوشی کا رشتہ قائم رہے گا۔ تاہم مکی آرتھر نے کوچنگ کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں ۔ ایک اور سابق آسٹریلین کوچ ٹم نیلسن کوبھی کیریبیئن لیگ میں انٹیگا ہوکس بلز کے کوچ مقررکئے جانے کاا مکان ہے ۔ ٹم نیلسن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں ٹاپ لیول کے ٹورنامنٹ کے اچھے ماحول میں ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے پر جوش ہوں۔

کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے تو جیت پاکستان کی ہوگی:نجم سیٹھی
(March 20, 2014)
لاہور: پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان فتح سے ہمکنار ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شاہد آفریدی کے دو چھکے لگانے سے ملنے والی فتح سے گرین شرٹس کا مورال ہائی ہے۔ شاہد آفریدی بھی نوے فیصد فٹ ہوچکے ہیں اور کھلاڑیوں کے متحد ہو کر کھیلنے کی صورت میں فتح پاکستان کا مقدر بنے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میدان میں کھلاڑیوں کو لڑانا کپتان اور کوچز کا کام ہے جبکہ چیئرمین کا کام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو وہ کررہے ہیں۔

جنوبی افریقا کپتان اور فاسٹ باﺅلر کی انجریز سے پریشان
(March 20, 2014)
ڈھاکا: جنو بی افریقا کی کرکٹ ٹیم ٹیٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کپتان فیف ڈوپلیسی اور فاسٹ باﺅلر ڈیل اسٹین کے فٹنس مسائل کے باعث پریشانی کا شکار ہوگئی ہے۔پروٹیزہفتے کو سری لنکا کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلےں گے تاہم کپتان فیف ڈوپلیسی اور ڈیل اسٹین کی شر کت مشکوک ہے، دونوں کھلاڑی ہمسٹرنگ کا شکار ہو گئے تھے۔ڈیل اسٹین آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں ہمسٹرنگ کا شکار ہوئے تھے تاہم ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں 2.2اوور کرانے کے بعد دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ کپتان فیف ڈوپلیسی کے سری لنکا کے خلا ف میچ میںشرکت کے حوالے پچاس فی صد امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔ کر کٹ جنوبی افریقا کی جا نب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم کھلاڑیوں کی زخموں کے علاج کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں،انھیں بہترین علاج دیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے ۔ فیف ڈوپلیسی کی غیر حاضری کی صورت میں ان کی جگہ اے بی ڈی ولیئر پروٹیز کی قیادت کریںگے،جنوبی افریقا کا دوسرامیچ پیر کو نیوزی لینڈ کے خلا ف ہوگا ، جبکہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے انگلینڈ اور فرسٹ راﺅنڈ کوالیفائر ٹیم کے خلا ف کامیابیاں حاصل کر نا ہو گی۔

شاہد آفریدی سو فی صد فٹ نہیں ، میچ کے لیے پرجوش ہیں: محمد حفیظ
(March 20, 2014)
ڈھاکا: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ شاید آفریدی سو فی صد فٹ نہیں ہیں لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں۔ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شاید آفریدی سوفیصد فٹ نہیں ہیں لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ آل راونڈرز کی کارکردگی بہتر ہے۔ایونٹ میں فاسٹ بولرز اہم ہوں گے۔دوسری جانب بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پاکستان ٹی 20 میچز میں بھارت سے ایک بار بھی نہیں جیت سکا ، یہ ایک نیا میچ ہے اس میں بھرپور کارکردگی دکھانی ہو گی۔

آئی پی ایل اسکینڈل : میاپن اور وندو داراسنگھ کے خلاف گھیرا تنگ
(March 20, 2014)
ممبئی: کرکٹ بگ تھری کے روح رواں سری نواسن کے داماد کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، آئی پی ایل اسکینڈل کی فرانزک رپورٹ میں گروناتھ میاپن کی آواز کی تصدیق ہوگئی۔آئی پی ایل 2013ءسیزن میں چنائے سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے میچ کے علاوہ دیگر مقابلوں میں ممکنہ فکسنگ سے متعلق مختلف ایجنسیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے کے باوجود گروناتھ میاپن سمیت بیشتر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں، کرائم برانچ کی فراہم کردہ ٹیلی فونک گفتگو کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد گروناتھ میاپن اور وندو دارا سنگھ کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔گروناتھ میاپن کی آواز کو اصلی قرار دیدے دی گئی ہے ،جس میں میا پن نے وندو دارا سنگھ سمیت کئی افراد کو چنائے سپر کنگز سے متعلق اہم معلومات دیں۔ممبئی کرائم برانچ کے ترجمان کے مطابق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد اب تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوجائے گا جس میں بہت سے سنسنی خیز انکشافات کے سامنے آنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

بنگلہ دیش میں آسٹریلوی کر کٹ ٹیم کی سیکورٹی انتہائی سخت
(March 20, 2014)
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھا کا میں واقع آسٹریلیوی کر کٹ ٹیم کے ہوٹل کو بھاری سیکورٹی حصار میں دیا گیا ۔ ٹی ٹوئنٹئی ورلڈ کپ کی انتظامیہ بنگلہ دیش میں جا ری مخدوش حالات اور دہشت گردکے واقعات پر کوئی رسک لینے کے لیے تیار نہیں ہے جہاں پر پوری دنیا کے مشہور کھلاڑی ایک ہی جگہ جمع ہیں ، ڈھاکا میں وقع ہوٹل جس میں آسٹریلیا کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ کی ٹیمیں قیام پذیر ہیں کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرا ہوا ہے ، جس میں مقامی پولیس ، فوجی اہلکار، اور سیکورٹی آفیسرز شامل ہیں۔ ہوٹل کے تمام گیارہ فلور زمیں سیکورٹی کے فوری حصول کے لیے پولیس اسٹیشن قائم کر دیے گیے ہیں، ہوٹل میں آنے والی گاڑیوںکی چیکنگ بھی سخت کی گئی ہے جہاں بمب ڈسپوزل اہلکار موجود ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وہ بنگلہ دیش میں جنوری میں منعقد ہوئے عام انتخابات کے بعد جاری حالات اور دہشت گردی کی لہر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
